تائی نن
ویتنام کا شہر
تائی نن ((ویت نامی: Tây Ninh)؛ سنیے) جنوب مشرقی ویتنام میں ایک صوبائی شہر ہے۔ یہ صوبہ تائی نن کا دار الحکومت ہے، جو قصبوں اور زیادہ تر مزروعہ زمین پر محیط ہے۔ تائی نن ویتنام کے سب سے بڑے شہر ہو چی منہ کے شمال مغرب سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 2013ء تک اس کی آبادی 153،537 ہو چکی تھی۔ اور کُل رقبہ 140 کلومیٹر² تھا۔[1]
Thành phố Tây Ninh | |
---|---|
صوبائی شہر | |
متناسقات: 11°22′4″N 106°07′8″E / 11.36778°N 106.11889°E | |
ملک | ویت نام |
صوبہ | تائی نن |
رقبہ | |
• کل | 140 کلومیٹر2 (50 میل مربع) |
آبادی (2013) | |
• کل | 153,537 |
• کثافت | 1,096.6/کلومیٹر2 (2,840/میل مربع) |
منطقۂ وقت | ہند چینی وقت (UTC+07) |
یہ شہر کاؤ دائی مذہب کے مسقط الراس ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، یہ ایک ویتنامی مذہب ہے جو بڑے مذاہبِ عالم کا ملاپ ہے۔ کاؤ دائی کی ہیکل کی تعمیر سنہ 1933ء اور 1955ء کے وسط میں ہوئی جو تائی نائی شہر کے مرکز کے مشرق سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Resolution on establishing Tay Ninh City"۔ Tay Ninh Portal۔ 27 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2014