تارہ گڑھ قلعہ (انگریزی: Taragarh Fort, Ajmer) بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع ایک قلعہ ہے۔ 1113ء میں اسے اجے پال بادشاہ نے پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کیا تھا۔

متناسقات26°26′32″N 74°37′06″E / 26.442154°N 74.618288°E / 26.442154; 74.618288
مقاماجمیر، راجستھان، بھارت
قسمFort

قلعہ میں داخل ہونے کے لیے 3 دروازے ہیں، لکشمی پول، پھوٹا دروازہ اور گاگوڈی پھاٹک۔ تینوں دروازوں کے زیادہ تر حصے تباہ ہو چکے ہیں۔ اپنے عہد زریں میں تارہ گڑھ قلعہ کو سرنگوں کے لیے جانا جاتا تھا۔ اس کی سرنگیں پہاڑ کی تمام چوٹیوں تک جاتی تھیں۔ البتہ اب ان سرنگوں تک رسائی ممکن نہیں ہے۔ تارا گڑھ قلعے کے لیے سب سے بڑی جنگ 16ویں صدی میں بھیم برج میں لڑی گئی ہے۔ بھیم برج پر ایک بہت بڑی توپ رکھی گئی تھی جسے گربھ گنجن (حمل کا طوفان) کہا جاتا تھا۔

قلعے میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کا بہت اچھا انتظام ہے۔ قلت کے دنوں میں انہی ذخیروں سے عوام کو پانی مہیا کیا جاتا تھا۔ قلعہ کے اندر ایک رانی محل بھی ہے جو بیگمات کے لیے بنایا گیا تھا۔

1202ء میں قلعہ پر راجپوت کا حملہ ہوا جس میں میراں صاحب نامی بزرگ کی جان چلی گئی۔ بعد میں قلعہ میں ہی ان کی درگاہ بنائی گئی جسے میراں صاحب جی کی درگاہ کہا جاتا ہے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Ajmer and around"۔ The Rough Guide to India 
  2. Catherine Ella Blanshard Asher (1992)۔ "The Age of Akbar"۔ Architecture of Mughal India۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ صفحہ: 79