تاش پتے (Playing Cards) مضبوط کاغذکے 54 ٹکڑوں (جنہیں پتے کہتے ہیں ) پر مشتمل ایک مجموعے کا نام ہے جس سے بیشمار اقسام کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ ان میں برج، رنگ، سویپ، رمی اور کڑونج شامل ہیں۔

تاش کے پتے

تاش کے 54 پتے پانچ قسموں میں تقسیم ہوتے ہیں جن میں ایک قسم جوکر ہے جو دو پتے ہوتے ہین۔ باقی چار اقسام ہیں جن کے نام اینٹ (حکم (♠)، پان () اور چڑیا (♣) ہیں۔ ان چار قسم پتوں کے خاص نشان ہوتے ہیں اور ہر قسم کی تعداد 13 ہوتی ہے۔

ان ہر چار قسم میں یہ پتے شامل ہوتے ہیں، سب سے نیچے درجے سے سب سے اونچے تک جاتی ترتیب میں ( یکّا اکثر سب سے اونچا درجہ بھی اختیار کرتا ہے):

  • A- یکّا (انگریزی: Ace)
  • 2-دُوا
  • 3 - تِیّا
  • 4- چَوّا
  • 5- پنجہ
  • 6- چھکّا
  • 7- ستّا
  • 8- اٹّھا
  • 9- نہلا
  • 10- دہلا
  • J- غلام (انگریزی: Jack)
  • Q- ملکہ
  • K- بادشاہ

مکمل تفصیلی پتےترميم

پان اینٹ حکم چڑیا
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       
       


تاش کی ابتدا چین میں ہوئی۔ بذریعہ مصر اور مملوک یہ ترکی اور پھر یورپ پہنچا۔

حوالہ جاتترميم