صارف:سید سلمان رضوی/تبادلہ خیال برائے تراجم

اسلام علیکم! میں اس محفل میں آج پہلی بار شرکت کر رہا ہوں۔ اس ویب سائٹ کا مجھے ایک دوست کی وساطت سے علم ہوا۔ اس سائٹ پر موجود چند ایک مضامین بھی نظر سے گزرے یہ یقیناً بہت اچھی کاوش ہے۔ مجھے چند ایک مضامین ایسے بھی نظر آئے جن میں مجھے مایوسی کی خفیف سی جھلک نظر آئی اور چند ایک ایسے الفاظ بھی ملے جو اردو میں مناسب طور پر ترجمہ نہیں ہوئے( میری دانست میں) میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے اپنا تعارف نہیں کروایا۔ میرا نام وصی اللہ ہے۔ میں اور میرے چند ایک دوست آج کل مائیکروسافٹ ونڈوز وسٹا اور مائیکروسافٹ آفس وسٹا کو اردور میں تبدیل کر رہے ہیں بنیادی طور پر یہ پراجیکٹ مائیکروسافٹ کا ہے جو CRULP کی وساطت سے ہمیں ملا ہے۔ بہرحال پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے کام ہو رہا ہے اور اس کے نتائج انشاء اللہ بہتر ہوں گے۔ جہاں تک اردو الفاظ کا تعلق ہے تو میرے خیال میں مقتدوہ قومی زبان نے جو ایک معیار ترتیب دے دیا ہے ہمیں اُسی کی پیروی کرنا چاہیے تاکہ الفاظ کے استعمال اور ان کے سمجھنے میں دقت نہ ہو مثلاً اس ویب سائٹ پر فائل کی اردو ِفائل درج کی گئی ہے حالانکہ اردور میں اس کا واضع اور مستعمل لفظ "مسل" موجور ہے۔ میرے پاس مقتدرہ قومی زبان کی ترجمہ کی گئی بہت سی اصطلاحات موجود ہیں اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں آپ کو ارسال کر سکتا ہوں۔

والسلامً
وصی اللہ
  • کیا آپ مقتدرہ کی اصطلاحات جن کی آپ نے بات کی، مجھے کسی شکل (فارمیٹ) میں بھیج سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو میں اپنا برقی پتہ یہاں درج کر سکتا ہوں۔ اگر نہیں تو انھیں کسی صورت میں ویکی پر رکھ دیں۔ مقتدرہ نے تو ایک پوری لغت مرتب کی ہے مگر وہ ڈیجیٹل صورت میں دستیاب نہیں۔ یہاں ان کی سخت ضرورت ہے --سید سلمان رضوی 23:06, 27 مارچ 2007 (UTC)* السلام وعلیکم وصی صاحب! ست بسم اللہ! آپ اسے رکھ سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے شمارندی مسرد میں انتہائی کام آسکتی ہے، ویسے الفاظ کے تراجم کے سلسلے اپنا حصہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ والسلام Fkehar 08:21, 28 مارچ 2007 (UTC)