تبادلۂ خیال:ابو حسن طبری
مغالطہ
ترمیمدو مختلف شخصیات ہیں ۔ مواد کی حفاظت کی خاطر منتظمین غور فرمائیں۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:06, 7 فروری 2017 (م ع و)
- علی نقی صاحب! fa:محمد بن جریر بن رستم طبری کیا یہ شخصیت ہے، براہ مہربانی میں تعارف میں اضافہ و ویکی ڈیٹا کرنے میں مدد کریں، تاکہ اسے درست کیا جا سکے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:34, 9 مارچ 2017 (م ع و)
- حضور والا نہیں یہ جو آپ نے فرمایا ہے وہ بھی ابوجعفر ہی کنیت رکھتے تھے یہ ایک تیسرے طبری ہیں جن کی کنیت ابوالحسن ہے۔ یعنی
1- fa:محمد بن جریر بن رستم طبری یعنی ابوجعفر، محمد بن جرير بن رستم طبرى مازندرانى معروف بہ طبری شیعی کتاب "دلائل الامامہ" کے مؤلف ہیں اور ایک
2- ابو جعفرمحمد بن جریر بن یزید طبری (وفات 923 ھ) ان کے علاوہ ہیں جو اہل سنت کے بہت معروف علماء میں سے ہیں اور مشہور تفسیر اور تاریخ کے مالک ہیں۔
3۔ یہ شیعہ عالم دین محمد بن جریر طبری (جن کی وفات چوتھی صدی ہجری کی ابتداء میں ہوئی) ہیں جو کتاب "المسترشد" کے مؤلف تھے اور ان کی شہرت احمد بن محمد بن جریر طبری سے بھی ہے، ان دونوں سے بھی مختلف ہیں انہیں کو شیخ طوسی نے "کبیر" کا لقب دیا ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:32, 9 مارچ 2017 (م ع و)
- لیکن ویکی شیعہ نامی ویکی پر مضمون المسترشد في الإمامة (كتاب) اس کتاب کو ابن رستم الطبري، أبو جعفر محمد بن جرير بن رستم الآملي کی تصنیف بتایا گیا ہے، جب کہ فارسی ویکی جس مضمون کا ربط میں نے اوپر دیا یعنی یہ fa:محمد بن جریر بن رستم طبری ، اس فارسی مضمون میں بھی کتابون کے ناموں میں "المسترشد" شامل ہے۔ میں نے فارسی، عرب و انگریزی ویکی پر مضمون ابوالحسن الطبری کو اس مضمون سے ربط کر دیا ہے۔ اور یہ نام طبیب کا ہے۔ آپ جس شخصیت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ وہ وہی ہے، جو محمد بن جریر بن رستم طبری کے نام سے فارسی ویکی پر ہے، کیا میں نے درست تجزیہ کیا ہے، یا مجھے مغالطہ لگ رہا ہے؟Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:25, 10 مارچ 2017 (م ع و)
- جی بالکل صحیح فرمایا آپ نے مگر کتاب کے سلسے میں عرض ہے کہ دو علاحدہ کتابیں ہیں۔ایک امامت کے موضوع پر ہے اور دوسری کشکول ہے جو ابوالحسن طبیب کی ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:51, 13 مارچ 2017 (م ع و)