تبادلۂ خیال:اختبارِ خون

اختبارِ خون کا لفظ طب کی کس کتاب سے لیا گیا ہے۔ حوالہ درکار ہے۔ حیدر 18:30, 17 نومبر 2006 (UTC)

  • اگر آپ کے پاس کوئی بہتر متبادل ہے تو مطلع فرمائیں۔ بلاوجہ حوالہ مانگنے کا کوئی تُک نہیں بنتا۔

--Urdutext 00:10, 18 نومبر 2006 (UTC)

سوال کے بدلے میں سوال کرنا شکست خوردگی کی نشانی ہے۔ Urdutext صاحب، پالیسیوں پر عمل درآمد کے معاملے میں سختی کا سلسلہ آپ ہی نے شروع کیا جو انتہائی قابل ستائش ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جس چیز کو آپ نے شروع کیا ہے آپ اس کو جاری بھی رکھیں۔ حیدر 10:00, 18 نومبر 2006 (UTC)


    • شکریہ اردو ٹیکسٹ صاحب ۔ اختبار کی وضاحت لکھنے کا ارادہ الگ سے صفحہ بناکر لکھنے کا ہے۔
  • گویا پوچھا نہیں گیا ہے لیکن یہاں بھی وضاحت کردیتا ہوں کہ اختبار کا لفظ خبر سے بنا ہے جسکا مفہوم معلوم کرنے کا ہے، اور طب میں test معلوم کرنے کے مفہوم میں ہی استعمال ہوتا ہے، اسی لفظ سے مختبر بنا ہے ، یعنی وہ جگہ جہاں معلوم کیا جاتا ہو گویا تجربہ گاہ یا laboratory۔ اب رہی حوالہ کی بات تو جیسا کہ اردو ٹیکسٹ صاحب نے بھی فرمایا کہ اسکی ضرورت نہیں، لیکن آپکی تسلی کے لیۓ عرض کررہا ہوں کہ یہ دونوں الفاظ عربی کی مستند طبی کتب میں موجود ہیں۔ اگر آپ اردو کا حوالہ چاہتے ہیں تو معذرت چاہتا ہوں کہ وہ فراہم کرنا میرے بس میں نہیں کیونکہ اردو میں مستند طبی کتب (حکمت پر کچھ ہیں) موجود نہیں۔
  • کوئی لفظ بناتے وقت صرف ترجمہ ہی نہیں کیا جاتا بلکہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ وہ لفظ قواعد کے تمام اصول پر پورا اتر رہا ہو اور ہر قسم کے سابقہ اور لاحقہ کے ساتھ استعمال کیۓ جانے کی صلاحیت رکھتا ہو، اور جس جس انداز اور موقوں پر وہ اس شعبہ میں استعمال ہوتا ہے وہاں بلا دقت استعمال کیا جاسکتا ہو۔ اور اسکے لیۓ اس شعبے کی معلومات مکمل ہونا چاہیں تاکہ آپ کو اندازہ لگا سکیں کہ یہ لفظ اور جگہوں پر استعمال میں دقت تو نہیں پیدا کرے گا۔ کیا آپ کو طب کی مکمل معلومات ہیں۔
  • اگر کوئی لفظ مشکل لگے تو پوچھا جاسکتا ہے، مگر اسکا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہوتا ہے۔
  • اردو میں الفاظ بہت کم ملتے ہیں، اور کئی بار عرض کرچکا ہوں کہ عربی سے یا مجبورا فارسی سے لینا ضروری ہوتا ہے۔ نہ ملے تو بنا لیتا ہو (مگر جب کوئی لفظ بناتا ہوں تو جہاں اسکا استعمال ہوتا ہے وہیں اسکی مکمل وضاحت ، اسکی اصل الکلمہ تک لکھ دیتا ہوں)
  • محترمہ صالحہ صاحبہ نے خاصہ بہتر لکھا ہے اور میں نے ابھی تک اس مضمون میں سواۓ اردو الفاظ کے کسی بھی اضافہ سے پرہیز کیا ہے، کہ شائد مصنف کا خود اس میں اضافہ کا ارادہ ہو۔ افراز
عربی اور فارسی دونوں عزیز زبانیں ہیں۔ لیکن ان کے وہ الفاظ جو اردو کتب میں نہیں ملتے ان کا اردو زبان کے اس وکیپیڈيا پر استعمال غلط ہے اور اصل تحقیق کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر نعم البدل نہیں ملتا تو اردو میں مستعمل انگریزی الفاظ ہی استعمال کریں۔ عربی اور فارسی اپنی اصل حالت میں اردو سے اتنی ہی مختلف ہیں جتنی کہ انگریزی۔ اگر آپ عربی اور فارسی سے مستعار لے کر اردو میں نئے الفاظ متعارف کروانا چاہتے ہیں تو اس کام کیلیے وکیپیڈیا غلط مقام ہے۔ اس کیلیے آپ کو کوئی ایسا پلیٹ فارم ڈھونڈنا ہو گا جہاں آپ اپنا تحقیقی مواد اردو میں شائع کر کے سائنسی برادری میں نئی اصطلاحات متعارف کروائیں۔ یہاں صرف وہی معلومات دیں جو پہلے سے ثابت اور موجود ہیں۔ حیدر 10:00, 18 نومبر 2006 (UTC)
  • جی آپ سے پورا اتفاق ہے۔ صرف اتنا عرض ہے کہ اصطلاحات (terminology) اور بطور خاص طبی اصطلاحات، کا موضوع اتنا وسیع ہے کہ اپنی جگہ اسکو ایک علیحدہ علم کی حیثیت دی جاتی ہے۔ ہم آپ کنتا بھی چاہیں علم کی (خواہ وہ کسی بھی شعبہ سے ہو) پروفیشنل اصطلاحات کو تبدیل نہیں کرسکتے، ہاں ہم یہ کرسکتے ہیں کہ ان مشکل اصطلاحات کو آسان انداز میں بھی بیان کردیں تاکہ عام فرد کو بھی (یا اسے جو کہ اس شعبہ کا ماہر نہ ہو) اسکو ممکنہ حد تک وہ بات سمجھ آجاۓ۔ آپ کے علم میں یقینا ہوگا کہ انگریزی میں بھی اصطلاحات عام انگریزی الفاظ سے نہیں لی جاتی ہیں ، مثال کہ طور پر طبی اصطلاح میں انگلی کو digit کہا جاتا ہے۔ کوئی بھی اردو حکمت کی مستند کتاب اٹھا دیکھیۓ آپ کو خون کی کمی کی جگہ فقرالدم یا قلت دم لکھا ہوا ملے گا۔ اب عام آدمی کے لیۓ ہم فقرالدم کو بریکٹ میں (خون کی کمی یا قلت) تو لکھ سکتے ہیں مگر فقرالدم کی اصطلاح کو ختم نہیں کرسکتے اور نہ ہی اسکو چھپا سکتے ہیں۔ میرے بھائی مجھے میرا کام کرنے دیجیۓ ، انشااللہ آپ دیکھیں گے کہ میں کوئی حرف غلط شامل نہیں کرونگا اور نہ کسی مشکل لفظ کو آسان وضاحت کے بغیر لکھوں گا۔ افراز
  • اردو کے حوالے سے "وکیپیڈیا اوریجنل ریسرچ ڈاکٹرائن" میں "معلومات" اور "اصطلاحات" میں فرق کرنا ہو گا۔ اگر لوگ اردو زبان بول چال میں انگریزی کے الفاظ استعمال کرتے ہیں تو لاعلمی کی وجہ سے کرتے ہیں۔ لاعلمی کو مستعمل کہنا درست نہیں۔ اب یہ تو ممکن نہیں کہ افراز صاحب یہاں کام چھوڑ کر دنیا میں پہلے اردو اصطلاحات مقبول کرنے کے مشن پر نکل کھڑے ہوں اور دس سال بعد یہاں آ کر لکھنا شروع کریں۔ انگریزی "اوریجنل ریسرچ پالیسی" کی لکیری فقیری ممکن نہیں۔

--Urdutext 15:13, 18 نومبر 2006 (UTC)

حضرات، جو نئی اصطلاحات وکیپیڈیا اردو پر، تمام شعبہ ہائے علم میں، استعمال کی جا رہی ہیں وہ اردو کی کسی بھی علمی کتاب میں میسر نہیں۔ یعنی وہ اصطلاحات زبان اردو کا حصہ نہیں۔ ان کو جس مطلب میں استعمال کیا جا رہا ہے وہ اردو کے کسی بھی آزاد ذریعہ سے ثابت نہیں۔ یعنی وکیپیڈیا اردو پر بالکل نئی اصطلاحات استعمال کی جا رہی جو صرف مصنف کی ذاتی تحقیق پر مبنی ہیں۔ بہت سے انگریزی الفاظ اب اس قدر زد زبان عام ہو چکے ہیں کہ انہیں اردو الفاظ کہنا غلط نہ ہو گا۔ ان میں سے بیشتر الفاظ اردو لغات میں باآسانی دستیاب ہیں۔ ان الفاظ کی مقبولیت اس قدر وسیع ہے کہ ان کیلیے اردو میں کسی نئی اصطلاح کو متعارف کروانا صرف مشکل ہی نہیں بلکہ عام قاری کو عجیب سے علمی مخمصے میں ڈال کر علم سے دور بھگانا ہے۔ اب لفظ کمپیوٹر ہی لیجیے، یہ شمارندہ کیا بلا ہے۔ کم از کم اردو کا لفظ تو نہیں۔ کمپیوٹر بذات خود ایک، اگر انگریزی زبان کے اعتبار سے دیکھا جائے، تو خاصا بیوقوفانہ لفظ ہے۔ کیونکہ اب کمپیوٹر صرف کمپیوٹنگ (حساب) نہیں کرتا اور بہت کچھ بھی کرتا ہے۔ لیکن یہ لفظ قریبا ہر زبان میں مقبول ہے۔ شمارندہ غالبا اس لفظ کے ترجمے کی کوشش ہے لیکن کسی اردو کتاب سے ثابت نہیں کہ اردو کا لفظ ہے لیکن کمپیوٹر کا لفظ اردو میں وسیع پیمانے پر مستعمل ہے اور بیشتر لغات میں مل سکتا ہے۔ لکیر کی فقیری کے بغیر علم کو اس کی اصل حالت میں بلا مبالغہ پیش کرنا ممکن نہیں۔ جو چیز اردو میں کیسے ہے اسے ویسے پیش کیا جائے۔ اردو زبان میں بہت سے اردو الفاظ اس لیے استعمال ہوتے ہیں کہ ان کے اردو نعم البدل کا کوئی وجود نہیں، تو لوگوں کو علم کیسے ہو۔ جس طرح انگریزی اردو نہیں، اسے طرح فارسی اور عربی بھی اردو نہیں۔ اپنی پسند کی نئی اصطلاحات اردو کی کسی مستند کتاب کے حوالے کے بغیر استعمال نہ کی جائیں۔ اگر اصطلاحات موجود نہیں تو نئی اصطلاحات نہ بنائی جائیں۔ اصل اصطلاحات استعمال کی جائیں۔ اصل تحقیق سے گریز کیا جائے۔ یہ تحقیقی رسالہ نہیں، انسائیکلوپیڈيا ہے۔ حیدر 16:39, 18 نومبر 2006 (UTC)
  • انگریزی کو اردو رسم الخط میں ہی لکھنا ہے تو اردو وکیپیڈیا کا جواز ہی ختم ہو جاتا ہے۔ سائنس کے موضوع پر تحریروں میں اصطلاحات کے علاوہ ہوتا ہی کیا ہے۔ کیا صرف ان اصطلاحات کو جوڑنے والے الفاظ کی خاطر اردو وکی بنائی جائے؟ اگر کسی قاری کی انگریزی کمزور ہے تو simple english میں بھی وکیپیڈیا موجود ہے جس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ ویب پر بہت سے لوگ اردو کو شعر و شاعری کی زبان کہتے ہیں۔ باقی مذہبی تقریریٰ اردو میں ڈالتے ہیں۔ اخباروں کو کبھی کوئی تکنیکی بات لکھنی پڑھ جائے تو انگریزی لفظ کو اردو میں لکھ کر فارغ ہو جاتے ہیں۔ اردو اخباروں کی تو یہ حالت ہے کہ ان کے متن میں لکھے اعداد پر کوئی اعتبار نہیں کرتا کہ ہزار لکھنا مقصود تھا یا لاکھ۔ نتیجہ کہ ایسے "سائنسی" مضمون اردو میں کوئی پڑھتا ہی نہیں۔ اس اخباری سائنس کو معیار نہیں سمجھا جا سکتا۔ تدریس میں بھی انگریزی ہی زریعہ ہے۔ اگر اردو میں درسی کتاب کسی کو لکھنی پڑ جائے تو بددلی سے وہ اخبار والوں کا نسخہ ہی استعمال کرتا ہے۔ اگر افراز صاحب جیسے چند لوگ اس وکیپیڈیا پر نہ ہوں تو سائنس و تیکنالوجی پر سرے سے یہاں کوئی مضموں ہوں گے ہی نہیں۔

--Urdutext 01:00, 19 نومبر 2006 (UTC)

حیدر صاحب ، آپ براہ کرم غور تو کیجیۓ۔ اب تک ریاضی اور دیگر سائنس کی جتنے بھی مضامین میں نے اور اردو ٹیکسٹ صاحب نے تحریر کیۓ ہیں وہ سب نہ صرف TRANSLITERATION بلکہ براہ راست انگریزی SPELLINGS تک سے تلاش کیۓ جاسکتے ہیں۔ پھر آخر آپ کیوں مخالف ہیں؟ دیکھیں بھائی جب کوئی اردو ویکی پر آۓ گا تو صفحہ اول پر عبارت درج ہے کہ سائنس اور ریاضی کے مضامین انگریزی SPELL سے بھی تلاش کیۓ جاسکتے ہیں ، ٹھیک ؟ اور دوسری بات یہ کہ مضامین میں جہاں بھی کوئی اردو لفظ ہے وہیں (بریکیٹ) میں اسکی انگریزی درج ہے، تو پھر اب کمی یا نقص کس جگہ ہے۔ آپ اردو کی اصطلاحات کو ایک اضافی معلومات کہ سکتے ہیں ، کیونکہ انگریزی کی اصطلاحات اپنی جگہ تمام مضامین میں موجود ہیں ہی، اور یہ اضافی معلومات صرف اسی وجہ سے ممکن ہے کہ ہم ویکیپیڈیا کی سائٹ پر کام کررہے ہیں، کسی اور سائٹ پر سوفٹ ویئر اتنی اجازت نہیں دیتے کہ اس قدر آسانی سے REDIRECT بناۓ جاسکیں۔ لہذا انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو کی اضافی معلومات عام کرنے کی یہی جگہ ہے، اور کہاں جائیں بھائی ؟
شمارندہ ، فارسی میں مستعمل ہے اور گو فارسی ویکی نے اسکو ریانہ لکھا ہے مگر فارسی کی لغات میں شمارندہ ہی ملتا ہے، عربی ویکی نے اسکو حاسوب لکھا ہے۔ شمارندہ کا انتخاب (ریانہ یا حاسوب کے بجاۓ) اس لیۓ کیا گیا ہے کہ یہ اردو کے شمار اور شماریات وغیرہ سے قریب اور سمجھنا آسان ہے۔ اگر آپ شمارندہ کو اردو کا لفظ نہیں کہتے تو حقیقت میں اردو کے لفظ ہیں ہی کونسے؟ تمام الفاظ ہی عربی فارسی ترکی کے اور گرامر ہندی کی ہے۔
اور اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات اتنی واضع ہے کہ کسی دوسری وضاحت کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی کہ ، ---- سائنس کے موضوع پر تحریروں میں اصطلاحات کے علاوہ ہوتا ہی کیا ہے۔ کیا صرف ان اصطلاحات کو جوڑنے والے الفاظ کی خاطر اردو وکی بنائی جائے؟ ---- یعنی انگریزی کی اصطلاحات کو ہندی کے قواعد سے جوڑ کر اسکو اردو کہا جاۓ ؟ آپ سوچیۓ کہ ایسے ویکیپیڈیا کو اردو میں کہنا درست ہوگا؟ اور وہ عبارت کتنی عجیب لگے گی۔ آپ سے التجاء اورگذارش ہے کہ آپ سائنس اور ریاضی کے مضامین کو پالیسیوں کے پنجروں میں قید کرنے یا انکی غلط ترمیم کرنے کی کوشش میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجاۓ ہمارا ساتھ دیجیۓ، مفید مشوروں سے نوازیۓ، اردو کی ایک عظیم سائٹ ہاتھ آہی گئی ہے تو اس سے بہتر مقام اردو میں سائنسی اصطلاحات عام کرنے کا اور کہاں ہوسکتا ہے۔ افراز
آپ اب بھی نہیں سمجھے۔ یہ نئی اصطلاحات متعارف کروانے کی جگہ نہیں۔ آپ کو اپنی اس مہم کو کہیں اور لے جانا ہو گا۔ وہ لفظ کبھی بھی اردو کا نہیں ہو سکتا جو اردو کی کسی مستند کتاب میں پہلے سے موجود نہ ہو۔ طب اور ریاضی مسلمانوں کے خصوصی مضامین رہے ہیں۔ ان مضامین کی بہت سی اصطلاحات اردو میں طب اور ریاضی کی کتب سے مل سکتی ہیں۔ یہ اصطلاحات قریب قریب تمام ہی عربی اور فارسی میں ہیں۔ چونکہ یہ پہلے سے مستعمل ہیں اس لیے بصد جان قبول ہیں۔ لیکن جو اصطلاحات اردو کی کتب میں نہیں ملتیں ان کو انگریزی ہی میں رہنے دیا جائے تاوقتیکہ اس کا کوئی اردو متبادل کسی مستند کتاب میں متعارف نہ کروایا جائے۔ کمپیوٹر کی نام نہاد اردو اصطلاحات جاننے کیلیے عربی لغت کی چھان بین کرنی پڑتی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ انگریزی اصطلاحات اس قدر عام ہو چکی ہیں کہ ان کی اردو متعارف کروانا سوائے حکومت یا کسی بڑی کمپنی (مثلا مائیکروسافٹ، ایپل، سونی، توشیبا وغیرہ) کے کسی اور کے بس کی بات نہیں۔ لہذا اصل اصطلاحات کے اردو متبادل تیار کرنے کی بجائے ان کے بارے میں مفید اور قابل استعمال معلومات فراہم کی جائیں تو بہتر ہے۔ ویسے عرض ہے کہ میرے خیال میں ہندی کوئی زبان نہیں۔ یہ اردو کی ایک اغوا شدہ قسم ہے جسے سنسکرت کے بیشمار الفاظ کے تسلط اور گرامر کی معمولی تبدیلیوں کے بعد ہندی کا نام دے دیا گیا ہے۔ حیدر 18:57, 19 نومبر 2006 (UTC)

Listen Mr Haider, you dont know anything about me. I have never presented any of my original research here on wikipedia even though my original research papers are published in three of the worlds most reputed international journals, but I never mentioned any of them even on my user page, because I do not need to present myself here. You dont tell me the sotries about original research, you have no idea of research. What governments? and what microsoft and toshiba? non of your governments and non of the any international software or electronic company has people with such ability. Do you think if someone is not in the government or in what you said, big company then sh /e is a peice of shit? I should never say like this, but you are crossing your limits, and without any reason. Urdutext sahib and me are trying to explain you in any way possible and you are continuously disturbing our mind and trying to hinder our way. This is my last message on this topic, now on you should keep yourself away from my and Urdutext sahib articles. If you do not like, you should not read these articles. You think our articles useless, becasue we are giving you all this Free, and most of the people dont give any respect if something is given free. I have left many of my personal writing projects just because of this Urdu wikipedia. Afraz

You have a tendency of taking everything personally and as a result being personal in non-personal issues. You have many times explicitly expressed your personal intentions to use Urdu Wikipedia for "spreading science in Urdu". Well, some things are simply not the way you like them to be. World is not black and white. I am trying to stop your spree of personalized non-existant translations. I will take it to the highest level of Wkipedia. It is a matter of principal. Shumarinda is not the word used for computer. It simply is not even a word in Urdu. A computer is a computer in Urdu. حیدر 04:29, 20 نومبر 2006 (UTC)
  • OK BROTHER YOU WIN. I REGRET THE DAY I STARTED WORK ON URDU WIKIPEDIA. MY GOD! WHAT A BIG WASTE OF MY EFFORTS. HOW FOOL I WAS, PEOLPLE LIKE YOU DO NOT WANT TO WAKE UP, DELIBERATELY. GOOD BYE

I told you. This is not a suitable place for your personal research. Don't leave. Just stop presenting your original research at Urdu Wikipedia. حیدر 05:27, 20 نومبر 2006 (UTC)

Further discussion on this is moved to تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام#Scientific terminology: translation vs transliteration --Urdutext 00:50, 21 نومبر 2006 (UTC)

بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے اختبارِ خون پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 06:58، 16 جنوری 2021ء (م ع و)

واپس "اختبارِ خون" پر