تبادلۂ خیال:اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان
محترم منتظمین صاحبان۔ السلام علیکم۔ گزشتہ روز اتفاقا اس مضمون پر نظر پڑی اس میں بہت سی باتیں خلاف واقعہ ہیں۔ اول تو سرورق پر تنظیم کا نام ہی غلط درج ہے، اگرچہ کہ نام ری ڈائیریٹ ہوتا ہے مگر میرے خیال میں سرورق پر درست نام تحریر کیا جانا چاہئے۔
تنظیم کا نام سیدابوالاعلیٰ مودودی نے نہیں رکھا تھا، وہ انجمن طلبہ اسلامی نام کی طرح کا کوئی نام تجویز کررہے تھے مگر دیگرطلبہ کی خواہش تھی کہ نام ایسا ہو جس میں اسلام کا بھی ذکر ہو اور اجتماعیت کا بھی اور طلبہ کا نام بھی آئے۔ اس بحث کے دوران ایک صاحب قریب سے گزرہے تھے انہوں نے موضوع بحث پوچھا اور جواب دیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ رکھ لو۔
ایک ایسی طلبہ تنظیم جو پاکستان کی ہم عمر ہے اس کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں۔ افسوس صد افسوس اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے ان رہنمائوں پر جو اب تک میڈیا کی اہمیت کو نہیں سمجھ پائے ہیں۔ ان کے بہت بعد میں قائم ہونے والی تنظیمیں جو کہ ان سے بہت کچھ نقل کرتی ہیں میڈیا پر اپنی پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس میدان میں بہت ترقی کرچکی ہیں۔ کیا اعلیٰ صحافتی، سرکاری، غیر سرکاری اور موجودہ ممبران پارلیمنٹ مثلا جاوید ہاشمی میں سے کسی کو یہ توفیق ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی زمانہ طالب علمی کی شناخت، مشرقی پاکستان اور کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف جنگی محاذ سمیت کئی نظریاتی محاذوں پر برسر پیکار اپنی اس تنظیم کے بارے میں درست معلومات وکیپیڈیا اور دنیا تک پہنچا سکیں؟؟؟۔ سوال یہ کہ میں کیوں نہیں۔ تو جواب ہے کہ راقم اتنی بڑی طلبہ تنظیم اور اتنی بڑی تاریخ کے ساتھ شاید انصاف نہ کرسکے۔ ورنہ اگر کوئی نہیں تو پھر ہم ہی سہی۔ مختار مسعود کی بات یاد آتی ہے۔ قحط الرجال ہے قحط الرجال۔ عمران خان پر حملہ کے افسوسناک اور شرمناک واقعہ کے تناظر میں جمعیت کا نقطہ نظر بھی لکھا جانا چاہئے جو کہ اخبارات میں شائع ہوا۔ لیاقت بلوچ جو کہ عمران کے ساتھ تھے ان کے ساتھ کیا ہوا ، وہ بھی ضبط تحریر میں لایا جانا چاہئے اور سب سے بڑھ کر یہ عمران سے بدتمیزی کے بعد جمعیت نے اپنی تمام تر قیادت کو جو کہ نیچے سے لے کر ٹاپ تک تھی تبیدیل کیا اس کی بات بھی لکھی جانی چاہئے مگر ظاہر ہے کہ یہ کام کوئی نظریاتی مخالف تو نہیں کرے گا۔ عبید مغل ۔ --Ubaidmughal 23:18, 19 مارچ 2009 (UTC)
اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔