تبادلۂ خیال:اشتغال
- جناب محبوب عالم صاحب نے جناب فہد صاحب کے تبادلۂ خیال پر operator اور processor کے تراجم کا موضوع اٹھایا تو یاد آیا کہ کسی زمانے میں ان شمارندی الفاظ پر کچھ کام ہوا تو تھا پر جاری نا رہ سکا؛ operation کو تلاش کے خانے میں لکھا تو یہ موجودہ صفحہ برآمد ہوا ہے۔ براہ کرم ؛ فہد ، سلمان ، اردوٹیکسٹ ، اسپریچولسٹ اور محبوب عالم صاحبان سے درخواست ہے کہ اس فیصلے میں مدد فرمائیں ----- یہ کوئی نا تبدیل ہونے والی اصطلاحات نہیں ہیں اگر ان سے بہتر کوئی لفظ مل جاۓ تو تبدیل کرنا ہی مناسب ترین اقدام ہوگا۔ براہ کرم لفظ operation کے متعدد شعبہ جات سائنس میں متنوع استعمالات کو مدنظر رکھ کر غور فرمایۓ گا تاکہ ایسی اصطلاح دستیاب ہوسکے جو یکسانیت سے لاگو کی جاسکتی ہو۔ سمرقندی
متبادلات
ترمیمprocess، action اور operation کے متبادلات کیلئے خاکسار نے ایک مقالہ تشکیل دیا ہے. ملاحظہ کیجئے: process. --محبوب عالم 15:38, 2 فروری 2009 (UTC)