زبان انگریزی کے لفظ operation کے اردو متبادلات عربی کے بنیادی لفظ شغل سے بنتے ہیں۔ شغل کا لفظ گو اردو میں عام طور پر وقت گزاری یا مشغلے سے متعلق زیادہ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا بنیادی مفہوم وہی ہے جو operate کا ہے یعنی کام کاج وغیرہ اور اس وضاحت کے باوجود یہ کہ اس شغل سے اخذ شدہ بنیادی لفظ برائے operation یعنی اشتغال میں اردو مشغلے یا شغل کا عام تصور مزید دور ہوجاتا ہے[1]۔

زبان انگریزی کا ایک اور لفظ اپنے اردو تراجم کے اعتبار سے بعض اوقات اشتغال سے ابہام پیدا کر سکتا ہے، اصل میں process کا لفظ، آگے بڑھنے، کے بنیادی مفہوم سے آیا ہے جو لاطینی سے ماخوذ ہے۔ اس کا یہی آگے بڑھنے کا تصور، کسی تبدیلی کی جانب لے جانے والی یا بڑھنے والی قدرتی باتوں (عوامل) کے لیے آج بھی مستعمل ہے اور یہی مفہوم اس کا طب میں بھی کسی عضو کی بڑھوتری (بڑھنے) کے لیے ادا کیا جاتا ہے، اس کے مزید تفصیل متعلقہ صفحہ برائے Process پر درج ہے۔

  1. سائنس میں مختلف مظاہر پر غور اور نئی معلومات کا حصول و تحقیق، دیکھیے سائنسی اشتغال (scientific operation)
  2. طب میں نشتر و جراحت سے امراض و چوٹوں کا علاج کرنا، دیکھیے جراحی اشتغال (surgical operation)
  3. علم ریاضی میں اس لفظ کے استعمال کے لیے دیکھیے
    1. اشتغال (ریاضی)
    2. یگانی اشتغال (unary operation)
    3. ثنائی اشتغال (binary operation)
    4. گنائی (arity)
  4. علم کمپیوٹر میں اشتغال یا operation کو تعلیمہ (instruction) کہا جاتا ہے
  5. عسکریہ (military) کے بارے میں دیکھیے عسکری اشتغال (military operation)
  6. خفیہ عسکری یا سیاسی حرکات کے بارے میں دیکھیے، مخفی اشتغال (coverty operation)
  7. روپ دھار کر کسی مجرم کو پکڑنے کا طریقۂ کار، دیکھیے بھیس بدل اشتغال (sting operation)


اُردو اِصطلاح انگریزی وضاحت
عملیت (اسم)؛ جمع: عملیتان process a process of evaluation
عملیہ (فعل)؛ جمع: عملیتیں process process a cheque
استطالت / استطالہ [1] process alveolar process of maxilla
عملیتی (اسم) processing a processing engineer
عملیت (فعل) processing processing of raw data
عملکار ؛ جمع: عملکاران processor processor module
عمل / فعل / اداکاری act
اداکاری / قائم مقامی acting
عمل / فعل / کام / کار action
قابلِ عمل actionable
اشتغل operate بصورتِ طلب
اشتغال، تشغیل [1] operation بصورتِ طلب
اشتغالیہ، تشغیلیہ operational بصورتِ طلب
مشتغلی operative بصورتِ طلب
مشتغل [1]؛ جمع: مشتغلین operator بصورتِ طلب
اشتغلیہ / اشتغالیہ operand بصورتِ طلب
اشتغالی / اشتغالیت / تشغیلی operating بصورتِ طلب
اشتغالی نظام / تشغیلی نظام operating system بصورتِ طلب
اشتغال گاہ operating theater بصورتِ طلب
کمرۂ اشتغال / تشغیل خانہ operating room بصورتِ طلب
تعامل ؛ جمع: تعملات [1] reaction بصورتِ طلب
کیمیائی تعامل chemical reaction بصورتِ طلب

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ایک آن لائن اردو لغت مذکورہ بالا عربی الفاظ کا اندراج