تبادلۂ خیال:اطلاقی سافٹ ویئر

نفاذ اور نفاذیہ کی معانی enforce اور enforced کے زیادہ نزدیک ہے. یہاں application کیلئے اطلاقیہ موزوں رہے گا. --محبوب عالم 21:21, 25 فروری 2009 (UTC)

  • اس پر کہیں بحث ہوچکی ہے اور فیصلہ اطلاق اور اطلاقیہ کے حق میں ہی ٹھہرا تھا مگر پھر اس فیصلے کی تنفیذ نا کی جاسکی۔ اب دو صورتیں سامنے آ رہی ہیں۔
  1. application کے لیۓ اطلاق اور enforce کے لیۓ نفاذ لیا جاۓ گا تو پھر implementation کے لیۓ بھی کوئی لفظ تلاش کیا جانا چاہیۓ۔
  2. ایک راۓ یہ بھی ہے کہ application میں چونکہ کسی قسم کی قوت کا مفہوم نہیں آتا (جو کہ اطلاق اور نفاذ میں پوشیدہ ہے) اس لیۓ application کے لیۓ تطبیق ، enforce کے لیۓ نفاذ اور implementation کے لیۓ اطلاق لے لیا جاۓ۔ --سمرقندی 03:18, 26 فروری 2009 (UTC)
  • اِس روئے خط انگریزی لُغت کے مطابق implementation کا مطلب تعمیل، بجاآوری، انجام دینا اور تکمیل ہے جس کا حوالہ اِس روئے خط اُردو لُغت پر بھی ملتا ہے. جبکہ گوگل ترجمہ کے مطابق اِس کا عربی متبادل تنفیذ ہے. اِن معانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے درج ذیل لُغوی خریطہ پر غور فرمائیے:
  • apply : اطلاق کرنا
  • application : اطلاق
  • application software: مصنع لطیفی اطلاقہ
  • appliance : اطلاقیہ
  • applicable : قابل اطلاق
  • applicator : مطلاق
  • enforce : نافذ کرنا
  • enforcement : نفاذ
  • enforced : نافذ شدہ، نافذیہ
  • enforcer : نفاذیہ
  • implement : اوزار
  • implementation : تنفیذ، لاگو کرنا، انجام دینا، بجاآوری ----- --محبوب عالم 08:43, 26 فروری 2009 (UTC)

اطلاقی سافٹ ویئر سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "اطلاقی سافٹ ویئر" پر