Goldenwiki.png اعزاز اردو
انگریزی دور میں اردو زبان جس نہج پر پروان چڑھ رہی ہے اس کہ سہرا آپ ہی کے سر جاتا ہے، میری جانب سے آپ کے لئے اردو زبان کی ترویج کے سلسلے میں اعزاز اردو قبول فرمائیں۔


--ساجد امجد ساجد 22:56, 3 اکتوبر 2010 (UTC)


Tireless Contributor Barnstar.gif انتھک، محنتی اور قابل کارکن
آپ کی کوششوں کی بدولت ہم آج بجا طور پر اردو وکیپیڈیا کو ایک کامیاب منصوبہ کہہ سکتے ہیں۔ اگر سمرقندی صاحب نہ ہوتے تو شاید اردو وکیپیڈیا ایک اور شعری مجموعہ ہوتا۔

جو تم نے ٹھان ہي لي ہے

ہمارے دل سے نکلو گے

تو اتنا جان لو پيارے

سمندر سامنے ہوگا اگر ساحل سے نکلو گے (امجد اسلام امجد)

بجانب:سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:17, 21 دسمبر 2006 (UTC)


Barnstar-atom3.png تمغہ برائے سائنسی مقالہ جات میں خدمات
اگر کہا جائے کہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہر سائنسی مضون میں آپ کی گراں قدر خدمات ہیں تو یہ بے جا ہر گز نہ ہوگا۔۔ ۔ہم اردو ویکیپیڈیا پر موجود تمام صارفین آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


منجانب: عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ


Tireless Contributor Barnstar.gif سمرقندی صاحب کے لئے
جن کی شبانہ روز کی محنت اور کوشش سے نہ صرف وکیپیڈیا اردو بلاشبہ ایک کامیاب منصوبہ ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور ہمت افزائی میری وکیپیڈیا پر مستقل موجودگی کا باعث بنی

بجانب:فہد احمد کیہر 13 فروری 2007ء


Wiki medal.jpg اعزاز اردو
اردو وکیپیڈیا میں اردو زبان کے لیے اداروں سے زیادہ کام کرنے پر اور اردو کو عالمی سطح پر متعارف کروانے پر میری طرف سے اردو میڈل کا ایک چھوٹا سا اعزاز سمرقندی صاحب کے لیے
رحمت عزیز چترالی 02:17, 12 جولاءی 2010 (UTC)

شکریہترميم

کوئی بات نہیں سمر قندی صاحب، آپ دونوں میرے سینئرز ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آپ ماشاء اللہ اتنے ذوق و شوق سے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو ہمت اور طاقت عطا فرمائے ۔ میں چونکہ ایک ادنی سا شاعر بھی ہوں اس مناسبت سے آپ کے لئے ایک شعر عرض ہے۔

میں تو کم علم ہوں میری کم علمی پہ نہ جا
تیرے دامن میں ہوں خزائنِ علم خدا کرے

--Sasajid 10:30, 25 مارچ 2010 (UTC)

Content Creativity Barnstar.png تمغۂ بہترین ویکی اردو صارف
سمرقندی کی اعلی درجہ خدمات بطور صارف اور منتظم بلعموم اور اردو اصطلاح سازی بلخصوص کے صلے میں سمرقندی صاحب کے لیے تمغۂ بہترین ویکی اردو صارف کا اعزاز منجانب

طاھر محمود تبادلۂ خیال