تبادلۂ خیال:اقامتی مدرسہ
منتقلئ از بورڈنگ اسکول
ترمیمبورڈنگ اسکول ایک ایسا ادارہ ہے جہاں بچے احاطے میں رہتے ہیں جبکہ انہیں باقاعدہ ہدایت دی جاتی ہے۔ "بورڈنگ" کا لفظ "کمرے اور بورڈ" ، یعنی قیام اور کھانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ چونکہ بورڈ نگ اسکول کئی صدیوں سے موجود ہے، اور اب بہت سارے ممالک میں پھیلا ہوا ہے، وہاں کے طلباء کے افعال اور اخلاق میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ بورڈنگ اسکولوں میں بچے اپنے سال کے دوران اپنے ساتھی طلباء اور اساتذہ یا منتظمین کے ساتھ پڑھتے ہیں اور رہتے ہیں۔ بعض بورڈنگ اسکول اس نوعیت کے بھی ہوتے ہیں جہاں طلباء دن کے اوقات میں ہوتے ہیں اور شام کے وقت کیمپس سے اپنے گھر واپس آجاتے ہیں۔
بورڈنگ اسکول کے شاگردوں کو عام طور پر "بورڈرس" کہا جاتا ہے۔ بچوں کو بورڈنگ اسکول میں انکے اٹھارہ سال کی عمر تک ایک سال سے بارہ سال یا اس سے زیادہ کے لئے بھیجا جاسکتا ہے۔ چھٹیوں کے اعتبار سے، جس میں طلباء اپنے گھر والوں سے ملتے ہیں، بورڈ نگ اسکول میں پڑھنے والے طلباء کی متعدد قسمیں ہیں۔ فل ٹرم بورڈنگ اسکول میں پڑھنے والے طلباء تعلیمی سال کے اختتام پراپنے گھر والوں سے ملنے آتے ہیں، سیمسٹر بورڈرز تعلیمی مدت کے اختتام پر اپنے گھر آتے ہیں، ہفتہ وار بورڈر ہفتہ کے اختتام پر اپنے گھر والوں کی زیارت کو آتے ہیں۔ ایک قسم نیم بورڈ رز کی ہے جو باضابطہ تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے اسکول کے اوقات میں بورڈنگ اسکول جاتے ہیں لیکن دن کے اختتام تک گھر واپس آجاتے ہیں۔ بعض ثقافتوں میں، بورڈنگ اسکول میں پڑھنے والے طلباء اپنا بچپنہ اور سن بلوغ کا بیشتر حصہ اپنے گھر والوں سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔ بورڈنگ اسکول کی تعداد نسبتاً انگلینڈ، ہندوستان، چائنا اور افریقہ کے بعض علاقوں میں زیادہ ہے۔ جبکہ یورپ اور امریکہ میں بورڈنگ اسکول نسبتا کم پائے جاتے ہیں۔ بعض بورڈنگ اسکول لڑکوں یا صرف لڑکیوں کے لئے ہوتے ہیں جبکہ دیگر میں مخلوط تعلیم کا انتظام ہوتا ہے۔
طلبا کو عام طور پر احاطۂ اسکول سے باہر جانے کے لئے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ممکن ہے کہ انہیں مخصوص اوقات میں کیمپس سے باہر سفر کرنے کی اجازت ہو۔
ملکوں کے لحاظ سے، بورڈنگ اسکول عام طور پر ایک یا زیادہ اختیارات پیش کرتے ہیں: فل ٹائم (طلباء اسکول میں ہمہ وقت رہتے ہیں)، ہفتہ وار (طلبا پیر سے جمعہ تک اسکول میں رہتے ہیں ، پھر ہفتے کے آخر میں گھر واپس آجاتے ہیں) ، یا یہ بھی سہولت ہوتی ہے کہ طلباء کی مرضی پر منحصر ہے(طلباء جب بورڈنگ اسکول میں جانا چا ہیں جا سکتے ہیں ، جیسے امتحان کے موقع سے)۔
بورڈنگ اسکول میں ہاسٹل، اسٹڈی بیڈرومز اور ایک ڈائننگ روم یا ریفیکٹری ہوتی ہے جہاں طلبا مقررہ اوقات میں کھانا کھاتے ہیں۔ لائبریری وغیرہ کا بھی انتظام ہوتا ہے جہاں طلبا اپنا ہوم ورک کرسکتے ہیں۔ بعض ہاسٹلوں میں ٹیلی ویژن اور آرام کے لئے مشترکہ کمرے اور ناشتے کے لیے باورچی خانہ اور کبھی کبھار سائیکلوں یا کھیلوں کے دیگر سامان کے لئے اسٹوریج کی سہولیات بھی ہیں۔
کچھ بورڈنگ اسکولوں میں، ہر ہاسٹل میں ہر عمر کے طلبہ ہوتے ہیں ، ایسی صورت میں عام طور پر ایک نظام موجود ہوتا ہے ، جو بڑی عمر کے طلباء کو کچھ مراعات دیتا ہے اور چھوٹوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے کچھ ذمہ داری دیتا ہے۔ بعض دیگر اداروں میں عمر اور کلاس کے لحاظ سے ہاسٹل وغیرہ کا انتظام ہوتا ہے<ref>"https://en.wikipedia.org/wiki/Boarding_school" روابط خارجية في |title=
(معاونت)</ref