تبادلۂ خیال:البرٹ آئنسٹائن

سمرقندی صاحب، منتخب مقالہ بنانے کا بہت شکریہ۔ اگر احباب ایک نظر دیکھ لیں کہ مضمون مین کسی جگہ آنے والے لوگ "حوالہ درکار" کا مطالبہ کریں گے (یا اس کا احتمال ہے)، تو نشاندہی کر دیں۔ ابھی میرے پاس کتب خانہ کی متعلقہ کتابیں موجود ہیں، اس لیے آسانی سے حوالہ دیا جا سکتا ہے۔

--Urdutext 00:41, 5 جون 2007 (UTC)

ایسے صفحات جو ابھی ویکیپیڈٰیا میں موجود نہیں، ان کے ربط مضمون میں انگریزی میں دیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انگریزی ناموں کی اردو مختلف ہجوں سے ہو سکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں تو "ہ" اور "ھ" کا فرق، یا عربی یونکوڈ/اردو یونکوڈ کا فرق پڑ سکتا ہے۔ پھر اسے ٹھیک کرنے کا کوئ طریقہ نہیں ہو گا۔ دوسری صورت یہ تھی کہ ان ناموں کے صفحات بنا دیے جاتے، مگر بہت سے خالی صفحات بنانا بھی مناسب نہیں۔ --Urdutext 23:59, 6 جون 2007 (UTC)

  • درست خیال ہے، خاص طور پر افراد کے نام تو انگریزی میں رہنے چاہیں جب تک کہ ان پر مضمون نہ بن جاۓ اس طرح اس نام کو آسانی سے انگریزی ویکیپیڈیا پر تلاش کیا جاسکتا ہے۔ dual nature کیلیۓ ---- دوہری فطرت ---- کے بارے میں کیا خیال ہے۔ سمرقندی
  • جی شکریہ، "دوہری فطرت" کی درستگی کر دی ہے۔

--Urdutext 00:30, 7 جون 2007 (UTC)

  • میں نے انگریزی ناموں کو اردو میں اس لیے کیا تھا کیونکہ کئی ناموں پر مضامین پہلے سے موجود تھے، جبکہ انگریزی ناموں کے حوالے سے میری رائے یہ ہے کہ اردو میں نام لکھ کر قوسین میں انگریزی نام درج کر دیا جائے مثلاً لاہور (Lahore)۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • فہد صاحب آپ نے بالکل درست کیا تھا، یہاں آپ کے کسی اقدام سے اعتراض نہیں بلکہ ایک طریقہ اپنانے یا نا اپنانے کی بات ہو رہی ہے۔ آپ کی قوسین کے استعمال والی بات بھی بہت اھم ہے، میں آئندہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ سمرقندی

شادی ترمیم

آئن شٹائن شروع سے ہی صنف نازک میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے 1903ء میں اپنی ہم جماعت می لیوا ماریک سے شادی کی۔ جس سے آئن شٹائن کے دو بیٹے تھے۔ ایک ذہنی طور پر معذور تھا جبکہ دوسرا کیلی فورنیا یونیورسٹی میں پروفیسر بنا۔ آئن شٹائن اور می لیوا کی چند سال بعد علیحدگی ہو گئی اور پھر طلاق۔ طلاق کے چند ماہ بعد ہی آئن شٹائن نے اپنی طلاق یافتہ کزن ایلیسا سے شادی کر لی۔ جس کی دو بیٹیاں تھیں۔ آئن شٹائن کی رومانوی زندگی 1993ء میں چھپنے والے کتاب The Private Lives of Albert Einstein سے سامنے آئی۔ می لیوا سے شادی سے ایک سال پہلے پہلے آئن شٹائن کی بیٹی لائی زرل پیدا ہوئی۔ جس کی اطلاع آئن شٹائن کو اُن کے سسر نے دی۔ پھر ایلیسا سے شادی کے بعد آئن شٹائن کسی اور خاتون میں دلچسپی لیتے رہے۔ اُسے لکھے گئے آخری خط میں آئن شٹائن نے کہا کہ جو سکون اُسے زمین پر میسر نہیں آیا وہ اس کی تلاش ستاروں میں کرے گا۔ گو مختصر یہ کہ آئن شٹائن رومانوی کہانیوں کے علاؤہ آئن شٹائن کی دو شادیاں ہوئیں تھیں۔

--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:50، 21 نومبر 2021ء (م ع و)
واپس "البرٹ آئنسٹائن" پر