تبادلۂ خیال:الجزائر کےشہروں کے ڈاک رمز
رجوع مکرر
ترمیممجھے اس صفحے کے رجوع مکرر پر کوئی اعتراض نہیں۔ مگر ہمیں اردو وکی پیڈیا پر مروج اردو میں ہی صفحات بنانے چاہیے۔ مجھے آج ہی پہلی بار پتہ چلا ہے کہ پوسٹل کوڈ کر ڈاک رمز کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ صفحات کو پوسٹل کوڈ ہی رہنے دیں اور مضمون میں پوسٹل کوڈ کے آگے بریکٹ میں بے شک ڈاک رمز لکھ دیں۔ کیونکہ مجھ جیسا نالائق بندہ گوگل پر سرچ کرتا ہے تو مروج اردو میں ہی کرتا ہے۔ باقی جو ایڈمنز کی مرضی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:39, 11 نومبر 2013 (م ع و)
- گوگل عنوان سے تلاش نہیں کرتا۔ اگر آپ مضمون کے متن میں قوسین میں "پوسٹل کوڈ" تحریر کر دیں تو گوگل تلاش یہاں پہنچ جائے گا۔ ویسے بھی مضمون رجوع مکرر کیا گیا ہے، یعنی آپ کا اصل عنوان بھی ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔ ویکیپیڈیا پر فیصلے دلائل سے کیے جاتے ہیں، یہ کسی کی میراث تو نہیں، منتظم ہو یا منتظم اعلی یا کچھ اور۔ منتظم کوئی بھی بن سکتا ہے، اس کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:35, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- جناب میں نے کب کہا وکی پیڈیا کسی شخص کی میراث ہے۔ میں تو اسے اردو زبان کی میراث مانتا ہوں۔ اس تبادلہ خیال میں میرا بنیادی موقف یہ ہے کہ وکی پیڈیا پر موجودہ دور میں استعمال ہونے والی اردو میں صفحات بننے چاہیں، نہ کہ بول چال میں ”متروک“ اردو میں۔ اردو زبان ہی زبانوں کا مجموعہ ہے۔ اس لیے موجودہ دور میں جو الفاظ بھی ہم عام بول چال میں استعمال کرتے ہیں وہی اردو ہیں۔ اس حوالے سے اگر کوئی فیصلہ ”دلائل“ کی روشنی میں ہو چکا ہے تو اس سے مطلع فرما دیں۔ ایڈمنز کی مرضی سے میری مراد یہ ہوتی ہے کہ ایڈمن ماضی میں اس حوالے سے کی گئی ”دلائل“ کی گفتگو سے جو فیصلہ کر چکے ہیں اس پر عمل کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:05, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- جی آپ نے درست کہا۔ ویکیپیڈیا پر عمومی رائے یہی ہے کہ اخباری اردو اور کلمہ نویسی سے گریز کیا جائے اور صحیح اردو متبادل استعمال کیے جائیں۔ ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے، غلط ممارست کی اصلاح اس کا حصہ ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:14, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- آپ کے جواب کا پہلا حصہ بابت کلمہ نویسی تو سمجھ میں آ گیا مجھے،دوسرا حصہ بھی سمجھا دیں، ممارست کیا ہوتی ہے؟ اگر اس فقرے کا ”اخباری اردو” میں ”ترجمہ“ کر دیں تو مہربانی ہو گی۔کاش کہ وکی میڈیا والے انگریزی سمپل اور انگریزی کے الگ صفحات کی طرح ”اردو“ اور ”اخباری اردو“ کے پیڈیا بھی الگ الگ کر دیتے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 15:50, 12 نومبر 2013 (م ع و)
ممارست = practice --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:55, 12 نومبر 2013 (م ع و)
- امین اکبر صاحب اب آپ سمجھ گئے کہ اردو ویکیپیڈیا کیوں پیچھے ہے یا اور سمجھایا جائے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:17, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے جس میں علم کی بجائے اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ مروجہ اردو بالکل استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ عام فہم اور موجودہ ذائع ابلاغ کی زبان سے دور رہا جائے۔ ایسی اصطلاحات بنائی جائیں جنہیں کوئی پڑھ نہ سکے اگر پڑھ بھی لے تو سمجھ نہ آئے۔ لکھے موسی پڑھے خدا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:24, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- جی طاہر بھائی، بالکل سمجھ گیا۔اچھا خاصا سمجھ گیا، لیکن اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے۔جتنی کوشش کر سکتے ہیں ہمیں کرنی چاہیے۔ باقی اللہ کی مرضی۔ آپ بے فکر رہیں، انشاء اللہ میں اردو وکی پر ہر طرح کے حالات میں تھوڑا یا زیادہ کام کرتا رہوں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:33, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- امین اکبر بھائی، اپکا موقف بالکل درست ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:06, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- جی طاہر بھائی، بالکل سمجھ گیا۔اچھا خاصا سمجھ گیا، لیکن اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے۔جتنی کوشش کر سکتے ہیں ہمیں کرنی چاہیے۔ باقی اللہ کی مرضی۔ آپ بے فکر رہیں، انشاء اللہ میں اردو وکی پر ہر طرح کے حالات میں تھوڑا یا زیادہ کام کرتا رہوں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:33, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے جس میں علم کی بجائے اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ مروجہ اردو بالکل استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ عام فہم اور موجودہ ذائع ابلاغ کی زبان سے دور رہا جائے۔ ایسی اصطلاحات بنائی جائیں جنہیں کوئی پڑھ نہ سکے اگر پڑھ بھی لے تو سمجھ نہ آئے۔ لکھے موسی پڑھے خدا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:24, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- امین اکبر صاحب اب آپ سمجھ گئے کہ اردو ویکیپیڈیا کیوں پیچھے ہے یا اور سمجھایا جائے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:17, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- اردو ویکیپیڈیا کے پیچھے ہونے کی یہ وجہ پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔ دو مثالیں نیچے دی ہیں جس سے واضح ہو جائے گا کہ یہ خیال باطل ہے۔
- پہلی مثال عربی ویکیپیڈِیا کی ہے۔ وہاں انگریزی مضمون en:International Tennis Federation کا عنوان یوں
ar:الاتحاد الدولي لكرة المضرب باندھا گیا ہے۔ عربی اصطلاحات ہی استعمال ہوتی ہیں، کلمہ نویسی بہت کم ہے۔ مضامین کی تعداد 250000 ہے، لکھنے والے بھی بڑی تعداد میں ہیں۔
- دوسری مثال پنجابی ویکیپیڈیا کی ہے۔ خالد محمود صاحب اردو اور انگریزی کو بہنیں سمجھتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول کو وہ پہلا صفحہ کہنے کے حق میں تھے۔ یہاں سے ناراض ہو کر انھوں نے پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی۔ وہاں انھوں نے لکھنے پر کوئی قید نہیں لگائی، حتی کہ ایک ہی لفظ مختلف ہجوں سے لکھا جاتا ہے، لکھاری کی مرضی ہے کہ وہ جو بھی ہجے چنے۔ عربی، فارسی الفاظ پر پابندی ہے، انگریزی کلمہ نویسی (بہنیں زبانیں) کی جاتی ہے۔ مضمامین کی تعداد تو انھوں نے اردو ویکیپیڈیا کے برابر کر لی ہے، مگر زیادہ تر ان کے اپنے ہی لکھے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اکا دکا فرد ہی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔
اخباری اردو لکھنے والے تو یہاں فرانسسی کی جگہ فرینچ لکھنا چاہتے ہیں، اصلاح کی کوشش کی جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ اب واضح ہو جانا چاہیے کہ اردو (یا پنجابی، سندھی، وغیرہ) ویکیپیڈیا پر لکھاریوں کی کم تعداد کی وجہ "لکھے موسی پڑھے خدا" نہیں، بلکہ قوم میں علم سے دوری ہے۔ وجہ تلاش کرنے کی بجائے کسی دوسرے کو الزام دینا آسان راستہ ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:07, 13 نومبر 2013 (م ع و)
- یاد ریے یہ قوانین عام لوگوں کے لیے ہیں۔ Bibcode --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:58, 14 نومبر 2013 (م ع و)