جناب اسپریچولسٹ صاحب نے اِس مقالہ کو ‘‘القائدہ’’ کی طرف منتقل کیا تھا. اُن سے درخواست ہے کہ وہ اِس کی وجہ بتائیں. کیونکہ اِس تنظیم کا نام ‘‘القاعدہ’’ ہے ‘‘القائدہ’’ نہیں. تمام دوسری ویکیوں جیسے انگریزی، عربی اور فارسی ویکی پر یہ مقالہ بنام ‘‘القاعدہ’’ موجود ہے. ایک روئے خط اُردو لُغت پر دیکھئے لفظ القائدہ کا مطلب. --محبوب عالم 10:05, 28 نومبر 2008 (UTC)

  • ضروری نہیں کہ القائدہ کو اگر عربی یا فارسی میں القاعدہ لکھا جاتا ہے تو اردو میں بھی اس کو القاعدہ ہی لکھا جائے۔ القائدہ ہی اردو میں رائج ہے۔ مثال کے لئے یہ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ یہ بات ملحوظِ خاطر رہے کہ اردو ایک جدا تشخص کی حامل زبان ہے۔ اس کو عربی و فارسی کا ملغوبہ نہ بنایا جائے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:16, 28 نومبر 2008 (UTC)
  • میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ اُردو ایک جدا تشخص کی حامل زبان ہے. لیکن دو باتیں جو ذہین نشین کرنے کی قابل ہیں یہ کہ (۱) اُردو زیادہ تر عربی اور فارسی سے مل کر بنی ہے (۲) کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کا نام آپ تبدیل نہیں کرسکتے مثلاً ونڈوز عملیاتی نظام کا نام آپ ‘‘کھڑکیاں’’ نہیں رکھ سکتے. اِسی طرح القاعدہ بھی ایک تنظیم ہے جس کا نام القاعدہ کی بجائے القائدہ نہیں رکھ سکتے. آپ نے جس موقع حبالہ کا حوالہ دیا ہے کیا آپ سمجھتے ہیں کہ القاعدہ کو القائدہ لکھنے کیلئے یہ جواز کافی ہے؟ نہیں! آپ کو چاہئے کہ کوئی قابلِ بھروسہ موقع کا حوالہ دیں. جس سے یہ ثابت ہو کہ القاعدہ کو القائدہ لکھا جاسکتا ہے. حبالہ پر جہاں بھی القاعدہ کو القائدہ لکھا جارہا ہے وہ غلط ہے. اِس کی تفصیل خود اِسی مقالہ میں موجود ہے. --محبوب عالم 11:37, 28 نومبر 2008 (UTC)
  • میرے خیال میں آپ کے اطمینان کے لئے یہ حوالہ کافی ہوگا۔ مزید اگر آپ کا مطالعہ وسیع ہو تو اردو کے تمام اخبارات و خبر رساں ادارے القائدہ ہی استعمال کرتے ہیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:58, 28 نومبر 2008 (UTC)
  • القاعدہ خود اپنا نام جو لکھتا ہے اس کے تمام حروف اردو میں استعمال ہوتے ہیں اس لیے اس کو ایسے ہی لکھنا چاہئے۔ جنگ اخبار اور بی بی سی دونوں اغلاط سے پاک نہیں اگر انہوں نے القائدہ لکھا ہے تو غلط لکھا ہے۔ اردو کے اخبار تو عمان کو بھی 'اومان' لکھتے ہیں کیونکہ ان کے آقا انگریز اسے OMAN لکھتے ہیں۔ ابھی کل ہی بی بی سی اردو پر ایک ہی مضمون میں صومالیہ کو تین جگہ 'ص' سے اور چار جگہ 'س' سے لکھا ہوا تھا۔ اس لیے اس بحث کو موقوف کر دینا بہتر ہے اور القاعدہ کو ہی درست ماننا میرے خیال میں بہتر ہے کیونکہ وہ اپنے نام کو ایسے ہی لکھتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ دیگر زبانوں مثلاً فارسی میں بھی ایسے ہی لکھا جاتا ہے۔--سید سلمان رضوی 18:41, 28 نومبر 2008 (UTC)
  • میں اب بھی اپنی رائے پر قائم ہوں، اگر اسی طرح فارسی اور عربی کی نقل ہوتی رہی تو مجھے خدشہ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ قائم کو بھی قاعم یا قایم لکھنا شروع کردیا جائیگا۔ بہرحال تلفظ و معانی کے لحاظ سے صحیح لفظ “القائدہ“ ہی ہے نہ کہ القاعدہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:19, 29 نومبر 2008 (UTC)
  • بھئی قائم کو قاعم کیوں لکھا جائے گا؟ جب کہ یہ عربی میں بھی ‘‘قائم’’ ہی ہے. آپ کا اعتراض غیر منطقی ہے. آپ نے فرمایا کہ تلفظ اور معانی کے لحاظ سے ‘‘القائدہ’’ ہی صحیح ہے تو پھر واضح کیجئے نا کہ کیسے؟ القاعدہ اور القائدہ کی معانی میں فرق بتائیے اور ثابت کیجئے کہ لفظ القائدہ صحیح ہے. ایسے تو بہت سے عربی الفاظ جو روزمرہ زندگی (عام لہجے) میں ہم ایک طرح سے بولتے ہیں تاہم لکھتے وہی اصل ہیں مثلاً لفظ ‘‘معمولی’’ کو عموماً ‘‘مامولی’’ بولا جاتا ہے لیکن تحریر میں تو ‘‘معمولی’’ ہی استعمال ہوتا ہے نا اور یہی اِس کی اصل حالت ہے. --محبوب عالم 14:04, 29 نومبر 2008 (UTC)
  • میرے بھائی، القائدہ کو صحیح ماننے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک نام ہے نہ کہ کوئی لفظ کہ جس کی ہیئت و تاریخ پر گفتگو، مباحثے اور دلائل دئیے جائیں۔ کیا حوالہ کے لئے اتنا کافی نہیں کہ القائدہ نامی اسلامی بنیاد پرستوں کی تحریک کے لئے “القائدہ“ کا لفظ مستعمل ہے۔ جس کے لئے تمام تر اخبارات و بعید نما کے حوالہ جات فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ اگر پھر بھی آپ مصر ہیں تو یہ محض بے تکی ضد کے سوا کچھ بھی نہیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:40, 2 دسمبر 2008 (UTC)
  • یہاں میں دو مثالیں دوں گا۔ القاعدہ کو بی بی سی اردو پر تلاش کرنے سے دو سو سے زیادہ صفحات (دس مضامین فی صفحہ) ملتے ہیں۔ اس فہرست کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ صرف گیارہ صفحات یہاں ملتے ہیں جہاں القائدہ لکھا گیا ہے۔ گوگل میں القاعدہ کو تلاش کیا جائے تو (یہاں) 132,000 صفحات پر (جو اردو میں ہیں) القاعدہ ملتا ہے (دس مضامین فی صفحہ ) جبکہ القائدہ کو تلاش کیا جائے تو (یہاں) صرف 5,180 صفحات ملتے ہیں جو 132,000 کے مقابلے میں کچھ نہیں۔ اس بناء پر القاعدہ لکھنا ہی درست ہے۔ اگر اس کے عربی اور فارسی (جو انگریزی کی نسبت اردو سے کہیں زیادہ قریب ہیں) نام کو دیکھا جائے تو بھی بہتر ہے کہ القاعدہ لکھ جائے۔ ایک سادہ اصول یہ ہے کہ حتی الامکان نام کو اسی طرح لکھا جائے جیسا اصل میں ہے۔ مجھے امید ہے کہ اب یہ بحث ختم ہو جائے گی اور ہم اپنی توانائی کو مضامین لکھنے پر صرف کریں گے۔--سید سلمان رضوی 10:25, 2 دسمبر 2008 (UTC)
  • جی بہتر--اسپریچولسٹ (گفتگو) 11:04, 2 دسمبر 2008 (UTC)
واپس "القاعدہ" پر