تبادلۂ خیال:بُعد
مقالہ میں orientation کی معانی جہت دی گئی ہے. تاہم، میرے خیال میں اِس کی صحیح معانی جہت بندی، سمت بندی اور رُخ بندی ہوسکتی ہیں. جہت اور بًعد تقریباً ایک ہی معانی میں آتے ہیں، اور یہ اُردو میں ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں، اِس روئے خط لُغت پر جہت کی معنی دیکھی جاسکتے ہے جو کہ dimension سے اِتنی دُور نہیں. ایک اردو - انگریزی روئے خط لُغت پر orientation کی معانی یہاں سے دیکھی جاسکتی ہیں. --محبوب عالم 15:03, 10 ستمبر 2009 (UTC)
- توجہ کا بہت شکریہ محبوب بھائی ، جہت اور جہت بندی دونوں کا اندراج کر دیا ہے۔ رہی بات بعد اور جہت کے فرق کی تو آپ جو مناسب سمجھیں استعمال کیجیۓ اس صفحے پر بطور حوالہ جاتی ربط ان اصطلاحات کی وضاحت رہنے دی جائے تو مناسب ہے۔ --سمرقندی 07:15, 11 ستمبر 2009 (UTC)
بُعد سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر بُعد کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔