تبادلۂ خیال:تفریق (ضدابہام)
- ریاضی میں یہ تفریق (ریاضی) یعنی subtraction کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ --Urdutext 14:08, 9 اکتوبر 2010 (UTC)
- subtraction = تفریق ?
- difference = فرق ?
- differentiation = تفرقی ?
- derivative = مشتق
کے لیے واضح الفاظ چُننا لازمی ہے۔ سمرقندی صاحب سے درستگی کی درخواست ہے۔ --Aone 13:04, 10 اکتوبر 2010 (UTC)
- کہنے کو تو ہم کہہ دیں پر سنے گا کون؟ فائل:Smile.PNG ویکیپیڈیا پر کوئی بھی اصطلاح بنانے میں اول ترین توجہ انگریزی کا حقیقت سے نزدیک متبادل تلاش کرنے پر مرکوز کی جاتی رہی ہے؛ اب اس اصول کو لاگو کرنے کی کوشش کریں تو بعض اوقات عام استعمال کے اردو الفاظ کو مکھن میں سے بال کی مانند نکال پھینکے کی ضرورت پیش آتی ہے اور ایسا کریں تو من مانے الفاظ گھڑنے اور مروجہ زبان سے ٹکرانے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجبوری سب سے بڑی یہ ہے کہ کوئی منظم ادارہ ایسا نظر نہیں آتا جو کہ اردو کو سائنسی اصولوں پر استوار کرنے کی کوشش کرے اور اس میں ( صدیوں کی تعلیمی پسماندگی کے باعث ) بلا سوچے سمجھے منتخب کرے جانے والے الفاظ کو کسی ترجمہ سازی ترتیب میں مربوط کرنے کی کوشش کرے۔ ہمارے یہاں لوگوں نے بس یہ فرض کر رکھا ہے کہ زبان کی نشونما قدرتی ہوا کرتی ہے اور اس سلسلے میں کسی کوشش کی ضرورت نہیں! حیرت ہے کہ کبھی ان افراد نے ان زبانوں کی تاریخ کا مطالعہ بھی کیا ہے کہ نہیں جو آج سائنس میں انگریزی کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں؟ بہرحال بات طویل ہو گئی کہنے کا مقصد یہ کہ subtraction کے لیے بہتر متبادل استنزال کا ہے نا کہ نفی ، تفریق یا گھٹا وغیرہ کا۔ sub + traction یعنی وہ (عدد ، قیمت ، نقدی وغیرہ) کہ جس کو نیچے کھینچا گیا ہو یا جس کو ماتحت جانب نزول کرایا گیا ہو اور یہ معنی نزول سے استنزال میں کامیابی سے ادا ہوتے ہیں؛ قواعد وہی ہیں کہ جو اردو کے عام الفاظ میں آتے ہیں مثال کے طور پر عمل سے استعمل اور پھر استعمال بنایا جاتا ہے اسی طرح نزل سے نزول اور پھر استنزال۔ بہرحال یہ تو موجودہ اردو کی صورتحال واضح کرنے کو میں نے اپنا خیال لکھ دیا ہے، فی الحال اردو میں تفریق ہی چلنے کا امکان غالب ہے۔
- difference = فرق
- differentiation = تفریق
- differential = تفریقی
- differentiability = قابلیتِ تفریق
- differentiable = قابلِ تفریق
- differentia = فارِق (ر زیز / صفت و فعل)
- differentiator = فارَق (ر زبر / اسم)
- derivative = مشتق
--سمرقندی 15:00, 11 اکتوبر 2010 (UTC)
تفریق (ضدابہام) سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر تفریق (ضدابہام) کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔