Untitled ترمیم

جناب محترم اگر عنوان میں تبدیلی کرلیں اور اس کو "امام جعفر صادق" کر لیں تو بہت مناسب ہو گا کینکہ آئمہ اثنا عشر کے ناموں کے ساتھ امام کا لفظ اسقدر زیادہ مستعمل ہے کہ نام کا جزو بن گیا ہے اور ان دوازدہ آئمہ کو جن زمروں میں رکھا گیا ہے ان میں اگر "آئمہ اثنا عشر" کا اضافہ کر لیں تو زیادہ مناسب ہوگاـ باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں--شاکرالقادری 17:53, 7 اپريل 2007 (UTC)

  • امام کے لفظ کے ساتھ ری۔ڈائریکٹ کا صفحہ بنایا جا سکتا ہے۔ البتہ اگر احباب چاہیں تو"امام جعفر صادق علیہ السلام" کیا جا سکتا ہے مگر یہ نام انہی صورتوں میں مختلف مضامین میں استعمال ہوئے ہیں کیا سب جگہ تبدیلی نہیں کرنا پڑے گی؟ البتہ زمرہ کا اضافہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔--سید سلمان رضوی 19:25, 7 اپريل 2007 (UTC)
  • اس مضمون میں عقیدت و احترام کی بجائے اگر وکی پیڈیا کے معیار کو مد نظر رکھا جائے تو بہتر رہے گا۔ وکی ایک انسائیکلو پیڈیا ہے جو غیر جانبداری سے حقائق کو پیش کرتا ہے نہ کہ کسی فرد یا گروہ کی عقیدت و احترام یا نفرت کو ظاہر کرےْ۔ اسی طرح عنوان کو صرف جعفر صادق کر دیا جائے تو بہتر رہے گا۔ عنوان کے نیچے ضد ابہام کے صفحے کا لنک دیا جا سکتا ہے جس میں اس نام کے دیگر افراد کی تفاصیل ہوں۔ قیصرانی 10:12,26 جولائی 2009(EET)
  • قیصرانی صاحب، آپ کی تجویز درست ہے، نام "جعفر الصادق" کر دینا چاہیے۔ مگر اس کے لیے تمام جگہ جہاں اس کے ربط ہیں تبدیلی کرنا پڑے گی۔--Urdutext 12:10, 26 جنوری 2009 (UTC)
  • مجھ ناچیز کی رائے میں اس کا نام جعفر الصادق کے بجائے “امام جعفر صادق“ زیادہ مناسب رہے گا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:36, 26 جنوری 2009 (UTC)

عربی تلفظ ترمیم

جعفر الصادق علیہ السلام و رحمة الله عليه میں ”الصادق“ عربی تلفظ ہے اس کو صادق کیا جائے حماد سعید تبادلہ خیال 05:22, 2 مئی 2017 (م ع و)

متفق،  Y تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:20, 2 مئی 2017 (م ع و)
واپس "جعفر صادق" پر