تبادلۂ خیال:جماعت بندی

  • یہ ایک بالکل نیا اور کسی حد تک عجیب (موجودہ تعلیمی ماحول کے لحاظ) تجربہ ہے۔ اس پر یقینی طور پر کافی اعتراضات ہونگے ، لیکن واقعی یہ کچھ مفید ثابت ہوتا ہے کہ نہیں ، اس بات کا اندازہ اس وقت تک نہیں ہو سکے گا کہ جب تک اس کو استعمال کر کے چند مضامین نہ لکھے جائیں ۔
  • اس میں بہت ترمیم اور تبدیلیوں کی گنجائش ہی نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ آپ تمام ویکیپیڈینز سے گذارش ہے کہ اگر کوئی مشورہ، کو اعتراض، کوئی احتجاج، کوئی طنز اور کوئی اصلاح ہو تو اس کے بارے میں اس صفحہ پر ضرور آگاہ کیجیۓ ۔ شکریہ

اعتراض اول ترمیم

ایک لفظی اصطلاح (classification) کیلیے تین لفظی ترجمہ (علمی جماعت بندی) کچھ عجیب سی بات ہے۔ classification کا ترجمہ بھی ایک لفظی ہونا چاہیے۔ چند تجاویز ذیل میں دی جاتی ہیں:

  • تفریق
  • تجنیس
  • انقسام

آخری تجویز میری پسندیدہ ہے اور classification کے لفظ کے ساتھ پوری طرح انصاف کرتی نظر آتی ہے۔

باقی جو اجتماعی رائے ہو وہی بہتر ہے۔

حیدر 14:03, 6 جولا‎ئی 2006 (UTC)

جماعت بندی ترمیم

  1. مضمون میں classification صرف جماعت بندی کیلیۓ تھا کہ علمی سب جانتے ہی ہیں، ویسے scientific classification بھی لکھا جاسکتا ہے۔ لیکن آپ کہتے ہیں تو صفحہ کا نام تبدیل کردیا ہے۔
  2. انقسام تو partitioning یا division کا مفہوم ادا کررہا ہے، اور تفریق differentiation کو کہتے ہیں۔ جبکہ تجنیس اگر جنس سے اخذ کیا گیا ہے تو پھر اسکا مطلب categorization سے نزدیک ہوگا۔
  3. classification کیلیۓ ، طبقہ بندی یا دستہ بندی یا تصنیف ، دیگر متبادلات ہو سکتے ہیں۔ میں یقین سے تو نہیں کہ سکتا مگر خیال ہے کہ یہی لفظ (جماعت بندی) نصابی کتابوں میں استعمال ہورہا ہے۔ اگر آپ اب بھی نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو کوئی منطقی وجہ ضرور بتائیۓ گا۔ یا پھر دیگر افراد کی راۓ بھی آنے دیجیۓ ، اکثریت پر فیصلہ ہو جاۓ گا۔ میں نے آپکے کہنے کے مطابق طویل نام کو مختصر کردیا ہے۔

منطق ترمیم

میری حمایت اب بھی انقسام کی طرف ہے جب تک کہ کوئی بہتر لفظ سامنے نہیں آ جاتا۔ میری منطق یہی ہے کہ ایک لفظ کا ترجمہ ایک لفظی ہی ہونا چاہیے۔ انقسام کی طرح classification پر بھی اعتراضات اٹھائے جا سکتے ہیں اور یہ بہت ممکن ہے کہ اس کے علمی اغراض پر ابتدا میں اعتراضات ہوئے ہوں۔ میں پھر وہی کہوں گا کہ لفظ کا استعمال اس کو معنی بخشتا ہے۔ انگریزی سے مثال لیجیے؛ دور قدیم میں جو الفاظ برے معنوں میں استعمال ہوتے تھے (مثلا nice) اب اچھے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں اور جو اچھے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں اب منفی معنوں میں استعمال ہوتے ہیں (مثلا gay، اس کا اصل مطلب ہے شوخ، چنچل، لاابالی اور بعض کتب میں gray کے معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے)

لیکن۔۔۔ آپ کے اختلافات بھی بہت درست اور بجا ہیں جس کے نتیجہ میں میری نظر میں دو راستے ہیں:

  • اگر ہو سکے تو کوئی نیا لفظ تلاش کیا جائے
  • کسی طرح سے باقی وکیپیڈینز سے تجاویز و آراء حاصل کی جائیں

دوسرا راستہ پہلے سے بھی دشوار معلوم ہوتا ہے؛ اس بات کو کوئی غلط ثابت کرے :-) حیدر 04:03, 7 جولا‎ئی 2006 (UTC)

جوۓشیر ترمیم

جی یہ کام تو جوۓ شیر لانے کے مترادف ہے۔ یکحرفی کی جستجو ہے تو عربی کے سوا کہیں نہیں مل سکے گا۔ عربی میں classification کے لیۓ تصنیف استعمال ہوتا ہے مگر یہ اردو میں کسی اور مفہوم میں استعمال کیا جاتا ہے اس لیۓ مناسب نہیں۔

معنی ترمیم

میرے خیال میں ‘‘جماعت بندی’’ انگریزی لفظ classification کی صحیح معنی ہے. ہاں یہ دُرست ہے کہ یہ اِصطلاح دو لفظی ہے لیکن یہ انگریزی کے لفظ کی ٹھیک ٹھیک معنی ادا کررہا ہے. اُردو میں class کو جماعت کہاجاتا ہے اِس لحاظ سے یہ اِصطلاح بالکل ٹھیک ہے. class کی دوسری معنی ہے طبق یا طبقہ. فارسی میں classification کو طبقہ بندی کہاجاتا ہے. عربی میں اِسے ‘‘تصنیف علمی’’ کہا جاتا ہے. اِن صاحب کی بات درست ہے کہ اُردو میں تصنیف دوسرے معنوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے. تصنیف کے دو معانی ہیں: ‘‘نوع نوع کرنا’’ یا ‘‘جدا جدا کرنا’’ اور ‘‘کوئی مضمون لکھنا’’. اِس لئے اگر ہم تصنیف کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اِس میں کوئی حرج نہیں. یہ classification کے معنوں میں بھی آتا ہے. لہذا میرے خیال میں یہ الفاظ استعمال ہونے چاہئیں:

  • جماعت بندی
  • گروہ بندی (جو کہ grouping کی معنی ہے)
  • تصنیف
  • طبقبندی
محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ

  • محبوب صاحب اس پر بہت سوچا جاچکا ہے، اور کوئی لفظ نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ پر ہر ایک پر غور کرنے کے بعد یہی مناسب ہے۔ جماعت بندی ہی مناسب ہے۔ یہ بھی دیکھیۓ for tasneef اور for jamat bandi امید ہے کہ بات واضح ہوجاۓ گی۔ طبقہ کا لفظ rank میں order کے لیۓ آچکا ہے اس لیۓ مناسب نہیں ۔ --سمرقندی 06:22, 23 اگست 2008 (UTC)
واپس "جماعت بندی" پر