تبادلۂ خیال:حارث بن ابی ہالہ
Untitled
ترمیماس شخصیت کے بارے کئی معاملات میں تاریخ نویسوں میں شدید اختلاف ہے۔ والدہ کون تھیں؟ مسلمان ہوئے کہ نہیں؟ کب مرے؟--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:51, 13 نومبر 2015 (م ع و)
علمی خیانتیں
ترمیمپہلی بات تو یہ ہے کہ یہ انتہائی علمی خیانت ہےکہ ایک شخص نے عبارت لکھی اس میں کوئی اور شخص اپنی مرضی کی عبارت شامل کر کے اس کے مفہوم کو بدل دےجیسے علی نقی صاحب اکثراوراس عنوان میں خاص طور پر
"اہل سنت کے نظریات کے مطابق"
شامل کر کے پوری عبارت کو غیر معتبر بنا دیا جس سے ظاہر کرنا ہے کہ یہ سنی شیعہ کا اختلافی مسئلہ ہے حالانکہ خود شیعہ کتابوں میں بھی بالکل یہی عبارت موجود ہے ۔
اب قاری یہ سمجھ رہا ہے کہ "مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص - 730"کی یہ عبارت ہے۔
مزید جہالت اور علمی خیانت کا مظاہرہ یہ کیا گیا کہ تبادلہ خیال پر لکھا جارہا ہے
"کئی معاملات میں تاریخ نویسوں میں شدید اختلاف ہے۔ والدہ کون تھیں؟ مسلمان ہوئے کہ نہیں؟ کب مرے؟--"
وضاحت کریں کہ یہ عبارت جناب کے خواب کاحصہ ہے؟(یہاں خواب نہیں حوالہ جات معتبر ہیں)
وہ تاریخ نویس کون ہے؟(علمی خیانت)
والدہ کا ذکر موجود ہے آپ کو نظر نہیں آرہا ؟(علمی خیانت)
رسول اللہ کی ذات پر جان قربان کرنے والے پہلے شہید لکھے ہوئے ہیں ابھی ان کی مسلمانی میں شک ہے؟(علمی خیانت)
حرم کعبہ میں شہادت ہو رہی ہے جناب کو مرنے کا پتہ ہی نہیں چل رہا ؟(علمی خیانت)
یہ علم ہے یا جہالت ؟ایک اصولی بات ہے کہ اگر اس نوعیت کا کوئی اور مواد آپ کے پاس ہےتو اسے عنوان میں شامل کریں اور ساتھ مستند حوالہ بھی دیں(فقہ جعفری والے حوالوں کی طرح نہیں)
--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:49, 14 نومبر 2015 (م ع و)
- منتظمین توجہ فرمائیں ہم ایسے افراد اور ایسی زبان کا جواب دینا اپنے شایان شان نہیں سمجھتے لیکن چونکہ یہ صارف اب ہمارا نام لے کر اپنی کم علمیوں کا غصہ ہم پر اتار رہے ہیں ہم منتظمین سے کہتے ہیں کہ یہاں اور فقہ جعفری میں ان کی زبان اور ان کی کارکردگی کو گہرائی سے دیکھیں تو ان کی نفسیات سمجھ سکتے ہیں اور ان محترم کو علاج کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ یہ بے چارے سمجھتے ہیں کہ کہیں سے حوالہ کوئی بھی مل جائے تو مکمل مضمون پر ان کی اجارہ داری ہو جاتی ہے اور اب کوئی بھی اس مضمون کو ہاتھ نہیں لگا سکتا حالانکہ ویکیپیڈیا کے اصول ایسا نہیں کہتے۔ کسی ایک منتظم کو انہوں نے اپنا حامی بنایا ہوا ہے براہ مہربانی وہ منتظم یہاں فیصلہ مت فرمائیں۔ اب
- اس مضمون کو یہ صارف سمجھ رہے ہیں انہوں نے اس میں تین چار اختلافی باتیں ایک انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے نامکمل نقل کر کے تاریخی کام کر لیا ہے۔ اور مضمون کو مکمل کر لیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ دیکھیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50, 14 نومبر 2015 (م ع و)