تبادلۂ خیال:حیاتیاتی نسیج
بخیالِ من، tissue کیلئے ‘‘بافت’’ کا لفظ ہی صحیح ہے. ‘‘نسیج’’ کا مطلب ہے: سونے کے تاروں سے بنا کپڑا. اِس لئے یہ tissue اور خاصکر biological tissue کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا. لمزید معلومات، دیکھئے: بافت، نسیج. --محبوب عالم 20:08, 10 ستمبر 2008 (UTC)
- اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں کہ ؛ محو حیرت ہوں ! اب یہ نا پوچھیۓ گا کہ حیران کیوں ہوں۔ پہلے بھی کہیں درخواست کی تھی کہ اردو لغات پر اعتبار نہیں کیجیۓ، ہم یہاں لغات کی نقول تیار کرنے کے مقصد سے مصروف نہیں ہیں۔ محض لغات پر اعتبار قابل عمل ہوتا تو آج دنیا میں جامعات ، اساتذہ اور کتب خانے ؛ سب ناپید ہوتے۔ اگر آپ اب بھی بضد ہیں کہ میں کوئی براہ راست ثبوت پیش کر کہ مذکورہ بالا لغت کو غلط ثابت کروں تو ایسا کرنا بہت آسان ہے؛ مگر فیصلہ آپ کیجیۓ کہ آپ ایسا چاہتے ہیں ؟ کیا اس عالمگیر اردو ویکیپیڈیا پر مذکورہ بالا لغت کے اندراج کو سائنسی لحاظ سے غلط ہونے کا ثبوت پیش کر دیا جاۓ۔ --سمرقندی 04:56, 11 ستمبر 2008 (UTC)
- اگر اتنا دماغ اس خود ساختہ اصطلاح سازی پر نہ صرف ہوتا تو اتنا مواد صارفین کے لیے اصل عنوان پر بنیادی مععلومات ضرور مہیا کر رہا ہوتا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:24, 3 جنوری 2016 (م ع و)
حیاتیاتی نسیج سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر حیاتیاتی نسیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔