تبادلۂ خیال:خاندانہائے زبان

  • سلمان صاحب اسلام علیکم ، امید ہے خیریت سے ہونگے۔ خاندانہاۓ زبان کے بارے میں آپکا نیا مضمون نہایت اھمیت کا حامل ہے اور میری جانب سے اسکا آغاز کرنے پر شکریہ۔ مضمون میں جس طرح Ethnologue والوں کی ترتیب کا جدول دیا گیا ہے اسی طرح ایک جدول اس ترتیب کے لحاظ سے بھی اگر بنایا جاۓ کہ جس میں بڑے یا بالائی خاندانوں کی ترتیب دی گئی ہو تو شائد نۓ قاری کے ذہن میں ایک وسیع خاکہ باآسانی آجاۓ گا۔ یعنی پہلے اس ترتیب کا ایک جدول ہو کہ جس میں انگریزی مضمون کی طرح بالائی خاندانوں کی درجہ بندی آجاۓ اور پھر ان خاندانوں کے ذیلی خاندانوں کو ظاہر کرنے والا موجودہ Ethnologue کا جدول ہو۔ خیر ابھی تو طویل موضوع کی ابتداء ہوئی ہے جس میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا رہے گا۔ سمرقندی
  • انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ کام ہوگا۔ میرے خیال میں یہ بالائی درجہ کے ہی ہیں۔ ان کے آگے تو ابھی بے شمار خاندان آنے ہیں۔ مثلا افرو۔ایشیائی ایک بالائی خاندان ہی ہے۔--سید سلمان رضوی 10:20, 23 مارچ 2008 (UTC)

خاندانہائے زبان سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "خاندانہائے زبان" پر