تبادلۂ خیال:داؤدی بوہرہ

یہ مضمون کسی متعصب سنی کا لکھا ہوا ہے اور وکی پیڈیا کی پالیسی کے خلاف ہے مہربانی کرکے تعدیل کریں ورنہ وکی پیڈیا کی غیر جانبداری پر اعتماد کرنا ممکن نہ رہے گا۔-- ٹکلی ایک بے معنی لفظ ہے جو اندھے تعصب سے خارج ہوکر قلم کے ذریعے یہاں درج ہوا ہے جبکہ شیعہ مٹی پر سجدہ کرتے ہیں جس کے لئے ان کے پاس قرآن سے دلیل بھی ہے اور مٹی کے اس ٹکڑے کو سجدہ گاہ کہا جاتا ہے۔ اس مضمون میں کچھ افراد کے نام لئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ بوہری ان کی شان میں گستاخی کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وکی پیڈیا ان کے فرقے کی ترجمانی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ کیا بہتر نہیں ہے کہ بوہری جماعت کو شیعہ مذہب کا ذیلی فرقہ قرار دیا جاتا اور پیشہ ورانہ انداز سے اس کا تعارف کرایا جاتا۔ اگر تنقید و تحقیق مقصود ہے تو شاید وکی پیڈیا اس کے لئے مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے۔Farhat110 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:20, 20 اگست 2014 (م ع و)

جناب Farhat 110 نے اوپر جن خیالات کا اظہار کیا ہے، میں ان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ اس قابل اعتراض مضمون کو جتنا جلد ہو delete کر دیا جائے۔ میں بہ ذات خود داؤدی بوہرہ فرقے سے تعلق نہیں رکھتا مگر اس مضمون کی زبان اس قدر قابل اعتراض ہے کہ مجھ جیسے بے لاگ شخص کے لئے ناقابلِ برداشت ہے۔ tahirjaswal

داؤدی بوہرہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "داؤدی بوہرہ" پر