تبادلۂ خیال:روزہ کیوں رکھیں؟ قرآن کی روشنی میں

بسم اللہ الرحمان الرحیم میں عرصہ دراز سے یورپ میں رہ رھا ھوں۔یہاں کی زندگی آپکو معلوم ھی ھوگا کہ وقت کی کمی کا شکار نظر آتی ھے۔گو میں نے گورنمنٹ کالج جھلم سے بی۔اے کیا تھا لیکن ایسے ملک میں رہتا ھوں جہاں انگریزی نہیں بولی جاتی اور میرے پاس وقت نہیں ھوتا کہ آرام سے بیٹھ کر وہ معلومات جو انگریزی زبان میں انٹرنیٹ پہ ھوتی ھیں ان کو با آسانی سمجھ بھی سکوں۔کئ بار خیال آتا ھے کہ کچھ لکھوں اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں سے کہوں کہ خدا کے لیئے اردو زبان میں بھی کچھ لکھا کریں۔لیکن مجھے کوئی زریعہ ایسا نظر نہیں آ رھا تھا جس کی بدولت میں یہ گزارش اپنے ھموطنوں سے کر سکتا۔اتفاق سے میرا گزر اردو بلاگ سے ھوا۔ اور اب میں یہ باتیں آپ سے کر رھا ھوں۔میری چند ایک گزارشات ھیں آپ سب بہنوں اور بھائیوں سے

  • انٹرنیٹ پہ اردو مواد نہ ھونے کے برابر ھے،آپ سب اردو میں لکھا کریں۔دوسری تمام زبانوں میں بہت زیادہ مواد موجود ھے ۔ پاکستانی زیادہ تر انگریزی زبان میں لکھنا پسند کرتے ھیں اور تو اور حکومت پاکستان کی بھی تمام ویب سایٹس اانگریزی زبان میں ھیں۔
  • جب لکھیں تو یونیکوڈ میں لکھا کریں ۔اس طرح آپ کے صفحات با آسانی ڈھونڈے جا سکتے ھیں دوسری طرح کے صفحات کو کسی بھی سرچ انجن سے تلاش نہیں کیا جا سکتا۔مثال کے طور پہ اگر میں لفظ علامہ اقبال کو گوگل میں ڈھونڈوں تو مجھے کچھ بھی نھیں ملے گا اگرچہ آپ نے علامہ اقبال پہ بہت کچھ لکھا ھو۔
  • اردو میں جو تھوڑا بہت لکھا گیا ھے وہ صرف شعروشاعری تک معدود ھے۔یا جن لوگوں نے کچھ محنت کی ھے انھوں نے اردو ادب سے کچھ صفحات بھی شامل کر دیے ھیں۔
  • ایک اھم بات یہ بھی ھے کہ پاکستانیوں کا ایک ملنے کا مرکز بھی ھونا چاھیے جہاں سب بہن بھای ایک دوسرے سے مل سکیں۔
  • ایک اور بات جو میں اکثر سوچتا ھوں یہ کہ آپ جو کچھ بھی جانتے ھیں وھ لکھ دیا کریں مثال کے طور پہ آج اگر آپ یہ جاننا چاھیں کہ دل کی یا گردوں کی حفاظت کیسے کی جاتی ھے تو آپکو اسکا جواب کسی بھی اردو کی ویب سائیٹ پہ نہیں ملے گا۔میرا خیال ھے کہ پاکستان ھر گز ایسا بانجھ ملک نھیں کہ یہاں ایسے لوگ نہ ھوں جو ان موضوعات پہ لکھ سکتے ھوں۔
  • اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں کہنا چاھتا ھوں اگرآپ نے یہ صفحات پڑھے اور مجھے پتہ چلا کہ اس کام کو آگے بڑھایا جا سکتا ھے تو انشا اللہ اس پہ ضرور کام کریں گے۔میں آپکے تبصروں کا منتظر رھوں گا۔

احمد


جناب ہم کام کر رہے ہیں۔ثاقب سعود (تبادلہٴ خیال) 17:48, 9 اکتوبر 2005 (UTC)

روزہ کیوں رکھیں؟ قرآن کی روشنی میں سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "روزہ کیوں رکھیں؟ قرآن کی روشنی میں" پر