تبادلۂ خیال:زرین شعائیں

                        ۱۔    خوشی ہوئی کہ  نئے تخلیق کردہ مضمون پر اظہارِ خیال بہت ہی اہتمام ، پابندی اور ذمہ داری سےہو رہا ہے۔   ایسی فضا اس بات کا ثبوت ہے  کہ اب تک جو کچھ کام  ہوا ہے اسے پڑھا گیا ہے، سمجھا گیا ہے، نوک پلک درست کرنے کے بعد ہی اسے قبول کیا گیا ہے۔ یہ عمل نہایت ہی صحت مند ہے۔  اسے جاری رہنا چاہیے۔  اس کے لیے مبارک باد کے مستحق ہیں  وہ سب لوگ جو لگاتار اپنا قیمتی وقت  اردو وکی پیڈیا کے لیے عنایت کرتے آ رہےہیں۔  راقم کو افسوس ہے کہ وہ اردو وکی پیڈیا سے قدرے تاخیر سے جڑا۔ مثبت پہلو یہ  ہےکہ خیر جڑ تو گئے۔ 
                          ۲۔  زرین شعائیں پر ایک مختصر (ترین) مضمون راقم نے لکھا تھا۔   پہلے یہ بتاتا چلوں کہ صرف ایک جریدے پر مضمون نہیں لکھا گیا ہے۔ اور بھی جریدے ہیں جن پر مضامین لکھے گئےہیں اور لکھے جائیں گے لیکن صر ف اور صرف مقصد  اردو کی تشہہیر   (اب اردو وکی پیڈیا کی تشہیر بھی جوکہ نہایت ضروری بھی ہے) ہے  نہ کہ جریدے کی تشہیر۔ 
                            ۳۔  راقم کا کسی بھی رسالے سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی راقم سے کسی نے گزراش کی ہے۔   جامعہ شری شنکرا جاریہ برا ئے سنسکرت کے شعبہ اردو کی صدر کی جائداد سنبھالنے کے بعد راقم نے اکیڈمک کونسل میں سب سے پہلا جو رزلیوشن پاس کروایا وہ اردو جرائد کے لیے ایک مخصوص رقم کی فراہمی تھی۔ شعبہ میں اب ۴۵ جرائد پابندی سے موصول ہو رہے ہیں۔  بس انھیں رسا ئل کو اردو دنیا سے اور اردو وکی پیڈیا والوں سے  متعارف کرانا مقصد ہے۔   مجھے خوشی ہوگی مضمون میں در آئی اشتہاریت کے رنگ کو (جیسے کہ محسوس کیا گیا ہے یا کیا جا سکتا ہے) اگر کوئی اور صاحب بدل بھی دیں۔ بھائی میرے میں کروں کوئی کرے لیکن بس کام اردو کا ہونا چائیے۔ 
                          ۴۔   التماس ہے کہ اردو زبان و ادب کی ترقی جیسے عظیم مقصد کا خیال رکھتے ہو ئے مضامین کو برقرار رکھا جائے۔  --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:00, 28 اگست 2015 (م ع و)  --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:17, 29 اگست 2015 (م ع و)

زرین شعائیں سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "زرین شعائیں" پر