تبادلۂ خیال:زہرہ
یہ سارا مضمون عطارد کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔
- وضاحت کردی جائے کہ یہ مضمون عطارد کے بارے میں ہے یا زہرہ کے بارے میں؟، پھر اس کے بعد اس میں درستگی کردی جائے یا عطارد میں منتقل کردیا جائے۔ Fkehar 06:34, 27 اپريل 2007 (UTC)
زہرہ
ترمیمیہ مضمون میں نے زہرہ کے مضمون سے بدل دیا ہے۔ لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے --قیصرانی 13:55, 7 جولائی 2011 (UTC)
نظام شمسی کا جہنم
ترمیمیہ ہے ہمارے نظام شمسی کا جہنم۔۔۔۔سیارہ زہرہ جہاں اوسط ٹمپریچر 465 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے یہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی فراوانی ہے یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا راج ہے یہاں بارشیں بھی ہوتی ہیں لیکن پانی کے نہیں بلکہ تیزاب( سلفرڈائ اکسائڈ ) کی یہاں سورج بھی طلوع اور غروب ہوتا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ یہاں سورج مغرب سے طلوع ہوکر مشرق میں غروب ہوتا ہے ۔یہاں چشمے بھی ہیں لیکن پانی کے نہیں بلکہ آتش فشاں پہاڑوں کے دہانوں سے ابلتے لاوے کے چشمے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائئڈ تو فائر ایکسٹنگشرز میں آگ بجھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے پھر اس سیارے پہ آگ یا ہیٹ کیسے ؟ اس کا جواب ہے کہ سورج کی حرارت زہرہ کے کرہ ہوائی میں داخل تو ہو جاتی ہے لیکن کاربن ڈائی آکسائڈ کی کثرت کی وجہ سے حرارت باہر نہیں جا پاتی اس لیے اس کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے دوسرے الفاظ میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہاں گلوبل وارمنگ بہت زیادہ ہے----امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:17، 15 مارچ 2021ء (م ع و)