سوال ترمیم

اس مضمون میں (یا ممکن ہے دو الگ الگ مضمون درکار ہیں)، فرق کرنے کی ضرورت ہے کہ زندہ شخصیات کے لیے سالگرہ (birthday) ہوتی ہے متوفی شخصیات کے لیے یوم ولادت (birth anniversary) ہوتا ہے۔ مضمون نگار اور دیگر ساتھی کیا سوچتے ہیں؟ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:53, 30 ستمبر 2017 (م ع و)

یہ میں نے بھی سوچا تھا :) یہ اس وجہ سے لکھا ہے کیونکہ انگریزی ویکی پر en:Birth anniversary کا رجوع مکرر Birthday کے ساتھ بنایا گیا ہے۔:)-- بخاری سعید تبادلہ خیال 11:59, 30 ستمبر 2017 (م ع و)
مجھے نہیں لگتا کہ ہم کو اس معاملے میں انگریزی ویکی کی دیکھا دیکھی کرنا چاہیے: وہاں ان دو اصطلاحات کا فرق واضح ہے اور حقیقی انگریزی دان کو کبھی مغالطہ نہیں ہوگا۔ ہماری بات مختلف ہے۔ زیادہ تر لوگ اصطلاحات کے بنیادی فرق سے ناواقف ہے۔ اس لیے دو مختلف مضامین کا ہونا بہتر ہے۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:53, 30 ستمبر 2017 (م ع و)
کیوں کہ انگریزی ویکی پر الگ سے بعد از وفات کی سالگرہ کا صفحہ نہیں، اس لیے دو باتیں ہو سکتی ہیں، ایک تو اردو ویکی پر الگ سے مضمون بنایا جائے، لیکن اس کا عنوان کیا ہو گا؟ کیا ہم یوم ولادت رکھیں گے، یہ تو مغالطہ پیدا کرتا رہے گا، کیوں کہ سالگرہ کی ضد برسی تو بطور اصطلاح رائج و عام ہے، لیکن یوم ولادت ایک مرکب لفظ ہے، جو اپنے اندر ایسے واضح معنی نہیں رکھتا (کہ بعد وفات سالگرہ کا مفہوم دے)۔ دوسری صورت یہی ہے کہ اسی مضمون مین ایک قطعہ شروع کر دیں، بعد وفات سالگرہ کا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:57, 30 ستمبر 2017 (م ع و)
واپس "سالگرہ" پر