تبادلۂ خیال:سنگل (موسیقی)

  • اس قدر عام لفظ اور کلمہ نویسی میں؟ کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ اس کو مفرد (موسیقی) پر منتقل نا کیا جائے۔ --سمرقندی 11:50, 29 اگست 2009 (UTC)
    • تائید .... --محبوب عالم 00:51, 30 اگست 2009 (UTC)
    • تنقید - مفصل وجہ اس صفحہ کے آخر کے علاوہ دیوان عام میں بھی تحریر کر دی گئی ہے۔ حیدر 20:29, 30 اگست 2009 (UTC)
  • حیدر صاحب اگر میں غلطی پر نہیں تو آپ نے قرص کی جمع طلب فرمائی ہے؛ قرص (ضد ابہام) ملاحظہ فرمایئے۔ --سمرقندی 01:30, 30 اگست 2009 (UTC)
شکریہ، سمرقندی صاحب۔ حیدر 20:30, 30 اگست 2009 (UTC)
  • مفرد=prime کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ "سنگل" کوئی خاص علمی اصطلاح نہیں، تجارتی ہے، اس کو "اکیلا" بھی کہا جا سکتا ہے، یا کوئی اور۔ --Urdutext 02:11, 30 اگست 2009 (UTC)
  • اصل میں prime کا لفظ ؛ شروع ، ابتداء اور اول کے معنی میں آتا ہے۔ اور اس کی ایک بہت اچھی مثال اسی ویکیپیڈیا پر اولیہ / primer پر دیکھی جاسکتی ہے۔ علم ریاضی میں بھی prime مفرد کے معنوں میں نہیں آتا اور اگر ایسا کسی اردو کی کتاب یا لغت میں درج ہے تو غلط ہے۔ ریاضیات میں prime number کو prime کہنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان اعداد کو اولین اعداد یا انتہائی ابتدائی اور بنیادی اعداد میں تصور کیا جاتا ہے، حوالہ ملاحظہ کیجیئے (پیڈی ایف ملف)۔ نا صرف یہ کہ انگریزی بلکہ عربی اور فارسی میں بھی اسی لحاظ سے عدد اولي اور عدد اول ان کے ویکیپیڈیاؤں پر دیکھا جاسکتا ہے، اردو میں بھی ریاضیاتی primer number کا درست متبادل عدد اول یا اولی عدد ہی مناسب ہوگا۔ music single کے لیۓ تجارتی ایک تصوراتی اور مفہومی متبادل ہوگا جبکہ مفرد یا اکیلا زیادہ درست ہے۔ آگے آپ بھائیوں کی جیسے مرضی ہو۔ --سمرقندی 02:36, 30 اگست 2009 (UTC)
  • کوئی مسئلہ نہیں، میں مفرد عدد کے مضمون میں تبدیلی کر دوں گا۔ اسی لیے میں اکثر ربط انگریزی ناموں سے ہی بناتا ہوں تاکہ اس طرح کی تبدیلیاں کرنا آسان رہیں۔ --Urdutext 03:15, 30 اگست 2009 (UTC)
  • مفرد اردو کا ہی لفظ ہے البتہ وہ اس معنی میں نہیں آتا جس میں کسی گانوں کے مجموعے سے ایک گانا قبل از وقت شائع کیا جائے۔ کیا یہاں منفرد کا لفظ درست نہیں؟ یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے۔--سید سلمان رضوی 10:09, 30 اگست 2009 (UTC)
  • unique=منفرد۔ --Urdutext 10:13, 30 اگست 2009 (UTC)
    • گو کہ مفرد اور منفرد بہت سی جگہوں پہ ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں تاہم زیادہ مخصوص معانی میں اِن دونوں میں تھوڑا سا فرق ضرور ہے. منفرد دراصل unique اور different جبکہ مفرد single کی معنی میں استعمال ہوتا ہے، اور اِسی لئے کچھ جگہوں پہ آپ اِن دونوں الفاظ کو ایک معانی میں نہیں لے سکتے جیسا کہ ‘‘مفرد الفاظ’’ میں آپ مفرد کی جگہ منفرد استعمال نہیں کرسکتے... --محبوب عالم 13:27, 30 اگست 2009 (UTC)

کسی بھی قسم کا اعتراض اٹھانے سے پہلے انگریزی وکیپیڈیا پر یہ مضامین ذرا دیکھ لیں:

یہ بتائیے کہ آپ حضرات کے اصولوں کے مطابق اوپر کے مضامین کے عنوانات میں دوسرا اور قومی ترانہ کا انگریزی میں ترجمہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خدارا عقل سے کام لیجیے۔ جذباتی انتہا پسندی کی عینک کو تھوڑی دیر اتار کر دنیا پر نظر دوڑائیے۔ سنگل کا تصور مشرقی موسیقی کی صنعت میں موجود نہیں جبکہ مغرب میں یہ ایک صنعت موسیقی کا تکنیکی لفظ ہے جس کا ترجمہ ممکن نہیں۔ حیدر 20:15, 30 اگست 2009 (UTC)

مضمون کو بھی ایک دفعہ پڑھ لیں۔ صرف عنوان دیکھ کر خیالات کا تبادلہ نہ شروع کریں۔ جس چیز کو سنگل کہتے ہیں لازم نہیں کہ وہ ایک ہی گیت پر مشتمل ہو۔ حیدر 20:17, 30 اگست 2009 (UTC)

موسیقی کے ضمن میں انگریزی اصطلاح سنگل کا کوئی اردو متبادل موجود نہیں۔ اس کیلیے کوئی بھی عربی، فارسی یا کسی بھی اور زبان کا لفظ قابل قبول نہیں۔ لہذا مستند معلومات عامہ کے مضامین اور حقائق میں تخریب کاری سے اجتناب کیا جائے۔ حیدر 00:45, 22 اکتوبر 2009 (UTC)

یادآوری

ترمیم

اس مضمون کو اردو مضمون منفردہ (موسیقی) کی موجودگی کے باعث قابل حذف قرار دیا جارہا ہے؛ تاریخچہ میں اپنا نام نا دیکھنے کی وجہ سے چیں بہ چیں ہونے والے لکھنے والوں کی تسلی کے لیے یہ کیا جاسکتا ہے کہ منفردہ (موسیقی) کے متن کو اس صفحے پر رکھ کر منفردہ (موسیقی) والے مضمون کو حذف کر دیا جائے اور اس مضمون کو منفردہ (موسیقی) کے عنوان پر منتقل کر دیا جائے تاکہ موصوف کا نام تاریخچے میں باقی رہے اور وہ شور نا مچائیں جو ہمیشہ سے ان کا شیوا رہا ہے۔ بہرحال ایسا تین روز بعد کرنے کا ارادہ ہے جن اشخاص کو اعتراض ہو وہ تین روز کے اندر اعتراض اور اس کی وجہ بیان فرما دیں۔ --سمرقندی 03:10, 26 دسمبر 2010 (UTC)

آپ سے اس موضوع پر پہلے بھی بار ہا مفصل بحث ہو چکی ہے۔ انگریزی کے بعض الفاظ کا ترجمہ ان سے منصوب ایک پیچیدہ ثقافتی تاریخ کے باعث ممکن نہیں۔ زیر نظر مضمون کا عنوان بھی انہی الفاظ میں سے ایک ہے۔ منفردہ (موسیقی) کا اردو زبان اور اس کی ثقافت سے کوئی تعلق نہیں۔ جبکہ سنگل کا لفظ انگریزی بالخصوص امریکی موسیقی کی تاریخ کے ایک اہم باب اس سے کھلنے والی نئی فنی جہتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں سنگل کا لفظ ایک تلمیح ہے جس کے تعریف و تفصیل اس مضمون میں بیان کی گئی ہے۔ منفردہ لفظ کی کوئی تاریخ یا حیثیت نہیں لہذا اس کو لفظ سنگل کا متبادل کسی طور بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ لہذا تحذیف کا سانچہ ہٹایا جا رہا ہے۔ حیدر 20:08, 29 دسمبر 2010 (UTC)
واپس "سنگل (موسیقی)" پر