تبادلۂ خیال:سید انوار گیلانی

ویکیپیڈیا قواعد کے مطابق اپنے پر مضمون لکھنا مناسب نہیں۔ آپ معلومات کسی دوسرے شخص کو دے سکتے ہیں، جو وکیپیڈیا پر مضمون لکھ دے۔ --Urdutext 09:54, 1 اکتوبر 2007 (UTC)

جوابِ اعتراض

ترمیم

قدوائی صاحب کی وجہ شہرت تو ہے، اس لیے مضمون کی جگہ وکیپیڈیا پر بنتی ہے۔ اب چونکہ لکھنے والوں کی تعداد قلیل ہے، اس لیے صرف "خود لکھائی" کا اعتراض حذف شدگی کے لیے کافی نہیں۔ --Urdutext 23:24, 9 اکتوبر 2007 (UTC)

کون قدوائی صاحب؟ حیدر 02:32, 10 اکتوبر 2007 (UTC)
  • سیاق و سباق کو مد نظر رکھتے ہوۓ یہ بات خاصے وثوق سے دائرۂ ادراک میں آجاتی ہے کہ قدوائی صاحب سے یہاں اردو ٹیکسٹ صاحب کی مراد سید انوار گیلانی صاحب کی ہی ہے۔ ویسے انوار صاحب چاہتے تو یہی مضمون کسی اسمِ کاذب سے بھی تحریر کرسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ، میری بھی حیدر صاحب سے حذف شدگی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست ہے۔ سمرقندی
آپ حضرات کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے میں اپنی حذف شدگی کی رائے واپس لیتا ہوں لیکن یہ مضمون بہرحال ایسی کانٹ چھانٹ کا نشانہ بنے گا جس سے اس میں سے مصنف کی (غالبا غیرارادی) تعلی کا عنصر خارج ہو جائے، علاوہ ازیں وہ معلومات نکل جائیں جن کا منبع موضوع مضمون کا دماغ ہے اور وہ کسی مطبوعہ ذریعہ سے ثابت نہیں۔ حیدر 10:45, 11 اکتوبر 2007 (UTC)
واپس "سید انوار گیلانی" پر