"سید انوار گیلانی" (ولادت: 11 اگست، 1982ء بمقام پیر شاہ، بہاولنگر، پاکستان) ایک پاکستانی شاعر و کالم نگار ہیں۔ اس کے علاوہ دو تحقیقی کتب کے مصنف بھی ہیں۔

سیدانوارگیلانی
سیدانوارگیلانی
سیدانوارگیلانی
ادیب
ولادت1982ء
اصناف ادبشاعری
نثر
ذیلی اصنافغزل، نظم

ابتدائی تعلیم شیخوپورہ میں حاصل کی۔ گورنمنٹ ہائی اسکول سے میٹرک پاس کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے بی۔ کام کی سند حاصل کی اور پنجاب پبلک لائبریری سے وابستہ ہو گئے۔ فرصت کے اوقات میں لکھنے لکھانے کا کام کرتے۔ رفتہ رفتہ ان کے مضامین رسالوں اور اخباروں میں چھپنے لگے۔ مختلف اصناف ادب کی تحقیق اور تخلیق میں مصروف رہے جن میں نظم، غزل، کالم نویسی اور ڈرامے وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان میں ڈرامے کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے دو لانگ پلے کلائمکس اور محبت زندہ باد زیر تکمیل ہیں۔ دو سوپ سیریلز(گل بانو،انیس سوستر) پر کام جاری ہے ان کی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ پاکستان سے ہوا۔ وہ ان دنوں لاہورکے معروف سٹیلائٹ چینل سٹی 42میں اسکرپٹ رائٹرکے فرائض نبھا رہے ہیں۔ مشہور پاکستانی شاعر مظفر وارثی کے شاگرد ہیں۔ آج کل لاہور میں رہائش پزیر ہیں۔ "میں نے کہا" سید انوار گیلانی کے کالم کا عنوان ہے۔

کالم

2005ء سے روزنامہ پاکستان میں کالم لکھ رہے ہیں۔