تبادلۂ خیال:شمارندی مسرد S
sleep کے لیے "سکونٰ" جچ نہیں رہا۔ اکثر sleep فعل کے طور استعمال ہوتا ہے۔ --Urdutext 03:24, 17 فروری 2007 (UTC)
- کیا support, supported کے لیے "عماد" "عمادی" استعمال ہو سکتے ہیں؟ جیسے یہ مصنع لطیف یہ چیز support کرتا ہے۔--Urdutext 03:01, 20 جنوری 2009 (UTC)
- عماد استعمال کرنا غلط تو نہیں ہوگا بس یہ ہے کہ عماد خود ستون کے طور پر ڈالی گئی ، سلاخ نما ساخت ، pillar وغیرہ کے زیادہ نزدیک ہے ؛ مزید یہ کہ اس میں عسکری عہدے کا مفہوم بھی شامل ہے اسی سے عمید البحر بنایا جاتا ہے۔ گو مذکورہ بالا دونوں باتیں عماد کو بطور support استعمال کرنے میں رکاوٹ نہیں ہیں اور ایسا کیا جاسکتا ہے۔ ویسے کیا یہ مناسب نہیں رہے گا کہ اس کے لیۓ معاون کا لفظ اختیار کرلیا جاۓ۔ جس سے متبادلات یوں بن سکتے ہیں۔
- Support کے لیۓ اعانت / معاونت ، supporting کے لیۓ معاونتی ، supportive کے لیۓ معاونتی اعانتی اور supported کے لیۓ اعان اور supporter کے لیۓ معاون آسکتا ہے۔ اردو تراجم میں supported کے لیۓ عام طور پر اعان کے بجاۓ ، معاونت حاصل ہے ، بھی لکھا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر
- This software is supported by windows = اس مصنع لطیف کو windows کی معاونت حاصل ہے
- This software is supported by windows = یہ مصنع لطیف windows سے اعان ہے
- اگر آپ کا ارادہ معاون جیسے الفاظ کو کسی اور اصطلاح میں استعمال کرنے کا ہے تو پھر support کے لیۓ دعم سے اور یا پھر مساعد سے الفاظ بناۓ جاسکتے ہیں۔ --سمرقندی 05:35, 20 جنوری 2009 (UTC)
شمارندی مسرد S سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر شمارندی مسرد S کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔