تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/شمارندی مسرد T
(تبادلۂ خیال:شمارندی مسرد T سے رجوع مکرر)
timeout مہلت کے ختم ہونے کو کہتے ہیں۔ مثلاً آپ کا براؤزر کسی ویب سائٹ سے ڈیٹا کا انتظار کرنے سے پہلے ایک گھڑی (فرض کرو) دس سیکنڈ کے لیے چلاتا ہے۔ جب گھڑی صفر پر پہنچ جائے اور ویب سائٹ سے رابطہ نہ ہو سکا ہو، تو اس واقعہ کو timeout کہتے ہیں۔ اب آپ کا براؤزر رابط کی کوشش بند کر کے آپ کو "غلطی" کا پیغام دے دے گا۔ --Urdutext 00:16, 16 فروری 2007 (UTC)
- جی بہت شکریہ، کوشش کرتا ہوں کوئی بہتر متبادل لانے کی۔ افراز
- "اتمام" مناسب لگ رہا ہے۔ اصل میں انگریزی اصطلاحات بھی معنی کے لحاظ سے ہر وقت مناسب نہیں ہوتیں مگر کثرت استعمال سے مناسب معلوم ہونے لگتی ہیں۔
--Urdutext 02:40, 17 فروری 2007 (UTC)
- بالکل درست فرمایا۔ قضاء چونکہ اردو میں دیگر مفہوم سے منسلک ہے لہذا مانوس ہونے میں وقت لگے گا جبکہ اتمام کو حد تمام کی حیثیت سے رائج کرنا آسان ہوگا۔ افراز
- Tutorial کے لیے اموختار، تو tutor کو کیا کہیں گے؟
- tutorial کے لیۓ آموختار کا لفظ اس لیۓ چنا گیا تھا کہ اردو میں یہ لفظ کسی لغت میں بھی انسان کے لیۓ نہیں آیا (ہو سکتا ہے کہ میرے علم میں نا ہو)۔ اور چونکہ نجی طور پر راہنمائی کرنے والے، یا انفرادی طور پر پڑھانے والے معلم یا سرپرست کا مفہوم ہوتا ہے tutorial کا اور یہی مفہوم کم و پیش tutor کا بھی ہے۔ اب چونکہ بلا انسانی tutor یعنی tutorial کے لیۓ فارسی کے آموختہ سے آموختار استعمال ہو چکا ہے لہذا یہاں اردو کی اس خوبی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے کہ اس میں عربی اور فارسی دونوں کے الفاظ موجود ہیں اور اوپر مذکور ، نجی یا انفرادی طور پر راہنمائی کرنے والے معلم یا استاد یعنی tutor کے لیۓ تو لفظ اردو میں پہلے سے موجود ہے ------ اتالیق ------ تاریخی طور پر بھی یہ لفظ اردو میں اسی مفہوم میں آتا ہے۔ --سمرقندی 04:38, 14 ستمبر 2008 (UTC)
- بہت شکریہ سمرقندی صاحب۔ Touch کے لیے "لمس" ٹھیک ہے یا "چھُو"۔ tactile کو کیا کہیں گے؟ آج کل ایک typing tutor کو اردو مقامیانے کا کام کر رہا ہوں، اس لیے پوچھ رہا ہوں۔ typing کے لیے "ٹائپنگ" ہی استعمال کر رہا ہوں۔--Urdutext 08:30, 15 ستمبر 2008 (UTC)
- touch کے لیۓ مس اور لمس دونوں ہی درست ہیں ، دونوں میں پہلے ابجد پر زبر آتا ہے۔ tactile کے لیۓ ----- لمسی ----- ہی آتا ہے۔ typing کے لیۓ ---- خط نگاری ---- بھی مناسب ہوگا ویسے آپ جو مناسب سمجھیں۔ ماشااللہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ ایک ----- خط نگاری آموختار ----- کو اردو میں مرتب فرما رہے ہیں ، اللہ آپ کو اس منصوبے میں کامیابی سے ہمکنار فرماۓ۔ میں شاید (نامعلوم مدت تک) یہاں باقاعدگی سے نہیں آسکوں گا اور ہو سکتا ہے کے جوابات دینے میں تاخیر ہو جایا کرے۔ اپنی سی ہر ممکن کوشش کروں گا کہ تمام پیغامات کا جواب جلد از جلد دے سکوں۔ مطلوب الفاظ اور دیوان عام پر جب بھی ممکن ہوا نظر ڈالنے کی کوشش کروں گا۔ اللہ آپ سب حضرات کو اپنی جد و جہد میں کامیاب فرماۓ۔ --سمرقندی 08:55, 15 ستمبر 2008 (UTC)
صارف:سمرقندی/شمارندی مسرد T سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر صارف:سمرقندی/شمارندی مسرد T کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔