تبادلۂ خیال:شہریت ترمیمی قانون، 2019ء
تکمیل
ترمیم@امین اکبر: بھائی! ہم نے یہ مضمون 11 تاریخ کو تخلیق کیا تھا اور اسے پورا کرنے کا ارادہ تھا۔ مگر آنجناب نے پھر سے اسے تخلیق کیا ہے۔ امید ہیکہ اسے جلد از جلد پورا کریں گے۔ کیونکہ میرا والا مضمون انگریزی سے بھی بے ربط کر دیا گیا ہے۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:55، 13 دسمبر 2019ء (م ع و)
- @Faismeen: بھائی! میں نے فیس بک پر جامعہ ملیہ کے محمد علم اللہ کی پوسٹ میں شہریت ترمیم بل لکھا دیکھا تھا، اسے گوگل پر سرچ کیا تو ویکیپیڈیا کا رزلٹ ہی نہیں آیا۔ میں نے انگریزی میں سرچ کیا تو بریکٹ میں ترمیم والے پیج کا لنک آ گیا، جو اس پیج سے مربوط ہے۔ اس کے ساتھ اردو کا کوئی پیج ہی منسلک نہیں تھا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے اس پیج کو معاون ویکی ٹول سے بنایا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انگریزی پیج کے ساتھ اردو میں کوئی پیج نہیں تھا۔ معاون ویکی ٹول میں کوئی مسئلہ آ گیا تھا، جس نے اسے ویکی ڈیٹا سے درست طریقے سے مربوط نہیں کیا۔ میں اسے مینوئل مربوط کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ ایک پیج شہریت ترمیمی بل کے نام سے بھی ہے۔ میں نے اُس پیج کو دیکھا تو معلوم ہو اکہ وہ پیج کسی دوسرے صفحے سے مربوط تھا۔ شاید آدھے یا ایک گھنٹے بعد میں نے دوبارہ دیکھا تو آپ کا بنایا صفحہ انگریزی ویکی کے صفحے سے غیر مربوط ہو چکا تھا۔ میں نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں ملا، شاید حذف ہو چکا ہو۔ آپ کے بنائے صفحے کو میں نے غیر مربوط نہیں کیا تھا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:48، 15 دسمبر 2019ء (م ع و)
- @امین اکبر: بھائی! کوئی بات نہیں۔ اب آپ نے آغاز کردیا ہے تو مکمل کر دیجیے اور میرا مضمون حذف کر دیجئے۔ میں نے جذبات میں آکر سخت الفاظ کہ دیے۔ معذرت۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:15، 16 دسمبر 2019ء (م ع و)
- @Faismeen: بھائی! سخت الفاظ، بھائی بتائیں گے کہ آپ نے کون سا سخت لفظ استعمال کیا ہے، میں نے تو کافی تلاش کیا کوئی سخت لفظ نہیں ملا۔ :-) --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:06، 16 دسمبر 2019ء (م ع و)
- @امین اکبر: بھائی! کوئی بات نہیں۔ اب آپ نے آغاز کردیا ہے تو مکمل کر دیجیے اور میرا مضمون حذف کر دیجئے۔ میں نے جذبات میں آکر سخت الفاظ کہ دیے۔ معذرت۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:15، 16 دسمبر 2019ء (م ع و)