السلام علیکم جناب عالی کے مزاج؟ گذارش ہے کہ اپ کی ایک اہم شرط موضوع کی بقا کے لئے اس کا مشہور ہونا ہے تو ہمارے مضمون کا موضوع غدیر ہے کیا یہ موضوع مشہور نہیں ہے؟ آپ نے غیر ویکی مواد لکھا ہے. تو ہمیں یہ بتا دیجے کون ساحصہ غیر ویکی ہے ہم اس کو حذف کردینگے یا آپ بہتر سمجھیں تو اس حصہ کو آپ ہی حذف کردیجے پورا مضمون حذف نہ کیجے کیونکہ مضمون نواجوان طبقہ کے لئے نہایت ہی مفید ہے. بشیل ملک ی فید ہے. 

محترم!

غدیر خم، عید الغدیر اور کئی اہم شیعہ موضوعات پر الگ الگ مضامین موجود ہیں۔ آپ کا یہ مواد انہی مضایمن سے متعلق ہے، جو ایک دوہرا صفحہ ہے، اس کا غیر ویکی مواد عوا مکو براہ راست مخاطب کرنا ہے، مضمون میں کسی انسائیکلوپیڈیا میں عوام کو مخاطب نہیں کیا جاتا، بلکہ معروضی انداز میں صرف معلومات مہیا کی جاتی ہیں، ہاں آپ اپنے صارف صفحہ پر ایسی معلومات رکھ سکتے ہیں، جہاں آپ شیعہ یا شیعہ و سنی دونوں کو مخاطب کیے کے غیر فرقہ وارانہ انداز میں اردو ویکیپیڈیا میں لکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں اور متعلقہ مضامین کے ربط اور ان پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ مزید صارف:Syedalinaqinaqvi صارف سے بات کر یں جو شیعہ مکتب فکر سے ہیں، اور باقی لوگوں کو بھی تلاش کریں جو اردو ویکیپیڈیا آپ کے ہم مسلک ہوں، آپ سب صارفین اہل تشیع سے متعلق موضوعات کو بہتر بنائیں، تا کہ ویکیپیڈیا پر شیعیت سے متعلق بھی کثیر، با حوالہ غیر حانبدار مواد مہیا ہو سکے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:21, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

غدیر ضیاء کا باقی رہنا

ترمیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ جناب عبید رضا صاحب امید ہے بخیروعافیت ہونگے۔ جیسا کہ برادر عزیز بشیر ملک صاحب نے آپ کو مراسلہ تحریر کیا اور محترم گڈو علی صاحب نے مضمون میں کچھ ترمیم بھی کی ہے اور یہی کوشش کی ہے کہ اس مضمون (غدیر ضیاء) سے غیرویکی مواد کو حذف کر دیا جائے تو اس کے بعد میرے خیال سے اس صفحہ کو حذف نہیں ہونا چاہئے۔ جیسا کہ برادر عزیز بشیر ملک نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ مضمون نوجوان طبقہ کے لئے نہایت مفید ہے، میرا بھی یہی ماننا ہے کہ یہ مضمون مفید و کارآمد ثابت ہو گا۔ اس مضمون میں نئے نئے گوشے سمونے کی کوشش کی گئی ہے اور اب میں بھی کچھ ترمیم کرونگا تاکہ کسی قسم کی فرقہ واریت کا شائبہ نہ ہو اور تمام مطالب عمومی حیثیت کے حامل ہوں، کسی کو مخاطب قرار دیئے بغیر بیان ہو۔ آپ سے دست بستہ التماس ہے کہ اس مضمون کو حذف کرنے سے صرف نظر کیجئے، آپ کا مشکور رہونگا۔ والسلام قمر رضا

واپس "غدیر ضیاء" پر