غدیر خم
غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام کا نام ہے جہاں پر 18 ذی الحجہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علیؑ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا تھا۔
جغرافیا
ترمیمغدیر خم ایک چھوٹی سی جھیل کا نام ہے[1] جو مقام جحفہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ خود جحفہ مکہ مکرمہ کے شمال مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو احرام باندھنے کے پانچ میقاتوں[2]میں سے ایک ہے۔ غدیر کے مقام پر پانی اور درختوں کی موجودگی کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے قافلے یہاں پر رکا کرتے تھے۔[3]
وقائع
ترمیم18 ذی الحجہ سنہ 10 ہجری کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسی مقام پر حضرت علی علیہ السلام کو اپنے "ولی" اور "جانشین" کے طور پر لوگوں کو اعلان فرمایا تھا۔ اس واقعہ کو واقعہ غدیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔