الفاتحہ کے نام سے پہلے ہی مضمون موجود ہے لہذا اس مضمون کو حذف کر دینا چاہیے۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 07:39, 27 اپریل 2012 (UTC)

  • محترم جناب ساجد امجد ساجد صاحب عرض ہے کہ آپ کو اس مضمون کا مقصد سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ آپ اگر اس کے زمرہ جات پر غور کرتے تو یقیناً آپ اس حقیقت تک پہنچ پاتے کہ یہ مضمون الفاتحہ پر ہرگز نہیں بلکہ پورے قرآن کریم کا آیت بہ آیت مطالعہ ہے۔ گویا قرآن کریم کی ہر ہر آیت پر ایک ایک مضمون لکھنا مقصود ہے۔ اب اگر آپ کو اس مضمون کی کوئی توجیہ نظر آتی ہے تو ٹھیک وگرنہ مجھے اس طرح سے لکھنے کی اہمیت کا احساس دلانے کی چنداں حاجت نہیں کیونکہ دوسرے کئی ایک ساتھیوں کی طرح میں بھی اس فورم کی انتظامیہ کے رویوں سے نالاں ہوں کہ اس کے کرتا دھرتا پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھے بیٹھے ہیں کہ خود جو ان کی سمجھ میں آتا ہے کر گزرتے ہیں اور دوسروں کو پالیسیاں سنانے لگ پڑتے ہیں۔ پھر انہیں یہ بھی بڑا مان ہے کہ ہم نے اس دائرۃ المعارف کے خودساختہ مزاج کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اسی خود فریبی میں مبتلا اس کی انتظامیہ کے اسی قسم کے رویے ہیں کہ جن کی بدولت اردو جیسی سب سے بڑی علمی و ادبی زبان میں اس دائرۃ المعارف میں مضامین کی تعداد انتہائی کم ہے اور نہ صرف کم ہے بلکہ جو مضامین موجود ہیں وہ بھی بمشکل دوچار سطروں پر ہی مشتمل ہیں جبکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ نہ ہی اردو لکھنے والوں کی کوئی کمی ہے اور نہ ہی اس میں موجود مواد کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ اہنے رویوں میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہوئے کھلے دل سے ہر قسم کے مواد کو قبول کرے اور اگر کسی مضمون میں کوئی کمی رہ جائے تو انتہائی ادب سے مضمون نگار سے گزارش کرے کہ بھائی آپ نے ہمارے فورم کو اس قابل سمجھا آپ کی بہت مہربانی، آپ نے بہت اچھی کوشش کی، ہم آپ کی اس کاوش پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آپ کی صلاحیتیں اس سے کہیں بڑھ کے ہیں اور یقیناً ہم آپ کی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ہمیں آپ کا مقصد سمجھنے میں غلطی لگی ہو لیکن اگر آپ اپنا مضمون اس انداز میں یا اس طرح سے پیش کرتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔
  • اس قسم کے رویے اور اس قسم کی باتوں کے بغیر آپ کبھی بھی اس قابل نہیں ہو پائیں گے کہ اس دائرۃ المعارف کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں۔ عامر شاہین
    • عامر صاحب، پتہ نہیں لوگ کیا سوچ لے کر وکیپیڈیا پر آتے ہیں کہ وہ جو کچھ بھی کریں انہیں کوئی روک ٹوک نہ ہو۔ قرآن اور قرآن سے متعلقات ہر مسلمان چاہے گا کہ مقالات اور مضامین بنیں۔ پتہ نہیں لوگ اردو وکیپیڈیا کے منتظمین سے اتنے نالاں کیوں ہیں۔ جتنی خدمات اس دائرۃ المعارف پر کسی صارف کی ہیں اس سے کہیں زیادہ ایک منتظم کی خدمات ہیں، لوگ تو منتظمین کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔ صارفین کی تعریف و توصیف ان کے ذاتی صفحات پر کی جاتی ہے کسی مضمون کے تبادلہ خیال پر نہیں۔ امید ہے آپ بحث میں پڑنے کی بجائے اپنے رویے کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔--ساجد امجد ساجد (talk) 08:02, 3 مئی 2012 (UTC)
واپس "فاتحہ 1:1" پر