تبادلۂ خیال:قرات فقط
یہاں read کیلئے میرے خیال میں لفظ قرأت موزوں رہے گا.. گوگل ترجمہ پر بھی read-only کا ترجمہ ‘‘قراءة فقط’’ آرہا ہے.. --محبوب عالم 04:53, 21 فروری 2009 (UTC)
- قراء فقط درست ہے ، میں نے صرف اس وجہ سے اجتناب کیا تھا کہ قاری کی جمع اگر بے اعراب لکھی جاۓ تو قرا ہی لکھی جاتی ہے اور ابہام کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ کیا قِرات فقط سے قرا فقط بہتر نہیں ہوگا؟ ویسے مجھے قِرات فقط پر بھی اعتراض نہیں جیسے آپ کہیں۔ --سمرقندی 05:12, 21 فروری 2009 (UTC)
- اِس روئے خط لُغت پر لفظ ‘‘قرا’’ تلاش کرنے سے لفظ ‘‘قاری’’ کا صفحہ کھلتا ہے (جس کی طرف آپ نے اِشارہ بھی کیا ہے)، لہٰذا میرے خیال میں لفظ ‘‘قرأت’’ زیادہ موزوں ہے بنست قرا کے. ایک اَور بات جس کی طرف بار بار میرا ذہن جاتا ہے وہ یہ کہ انگریزی اِصطلاح read-only میں صفت کا عنصر زیادہ ہے یعنی یہ اسم صفت کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ قرأت فقط کی اِصطلاح مجھے صفت کم اور فعل زیادہ لگتی ہے، اگر آپ غور فرمائیں تو انگریزی اِصطلاح سے مطلب ایک ایسے چیز کی ہے جو صرف پڑھی جائے یا جاسکے (انگریزی ویکی پر ریڈ-اونلی کا مفہوم)، دوسری طرف ہماری اِصطلاح کا مطلب بنتا ہے: ‘‘صرف پڑھنا’’ [قرأت:پڑھنا، خواندگی ] . [فقط: صرف]. --محبوب عالم 17:14, 21 فروری 2009 (UTC)
قرات فقط سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر قرات فقط کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔