تعلیم ترمیم

مالیگاؤں دینی و عصری تعلیم کا مرکز رہا ہے۔ عصری تعلیم کے اہم ادارے درج ذیل ہیں۔ ۱- انجمن معین الطلباء کے زیرِ انصرام مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج شہر کا قدیم ترین عصری تعلیم کا ادارہ ہے۔ یہاں قبل ابتدائی تعلیم، ابتدائی تعلیم، ثانوی تعلیم اور اعلیٰ ثانوی تعلیم سے قوم کے مستقبل کو آراستہ کیا جاتا ہے۔ ذریعۂ تعلیم اول تا دہم اردو ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیم میں سائنس شعبہ اور کامرس شعبہ بہ زبانِ انگریزی، اسی طرح آرٹس کا شعبہ اردو زبان میں جاری ہے۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کی علاحدہ تعلیم کے لیے مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول جاری ہے۔ یہاں بھی اعلیٰ ثانوی درجات تک بناتِ قوم کو تعلیم سے مزین کیا جاتا ہے۔ Rehan4184 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:43، 18 نومبر 2019ء (م ع و)

واپس "مالیگاؤں" پر