مثلہ عربوں کی جنگی اصطلاح ہے جس کے تحت ایک فرد کو جنگ میں شہادت/موت نصیب ہونے کے بعد نمایاں مقام پر مردہ حالت میں لٹکایا جاتا ہے_لاش کے ساتھ اس سلوک کی وجہ جنگ کرنے والے لوگوں پر اپنی دہشت قائم کرنا اور ان کے سامنے اپنی کامیابی کا علم بلند کرنا دونوں ہوتے ہیں_اس عرب روایت کی ایک مثال جناب عبداللہ بن زبیر کی مکہ میں شہادت کے بعد آپ کی لاش کو مثلہ کرنا ہے یہاں تک کہ آپ کی خالہ حضرت اسماء بنت ابی بکر کا وہاں سے گزر ہوا تو جناب عبداللہ بن زبیر کی لاش کو لٹکے ہوئے دیکھ کر گویا ہوئیں کہ ابھی تک بہادر میدان جنگ سے نہیں اترا_ حضرت عبداللہ بن زبیر کی لاش کو مثلہ حجاج بن یوسف نے کیا جو امویوں کی مدد کے لئے مکے پر حملہ کرتا ہے اور مکہ شہر میں رسد اور اشیائے خورد و نوش کی پابندی کے علاؤہ نصف شہر بھی مسمار کر دیتا ہے یہ وہی موقع ہے جب مسلمان حضرت امام حسین کی شہادت پر رنجیدہ خاطر تھے اور ادھر حجاج کے حملے سے حرم اللہ بھی محفوظ نہیں رہا اور اس کی دیواریں حتیٰ کہ حجر اسود کو بھی نقصان پہنچا_

مثلہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "مثلہ" پر