تبادلۂ خیال:مسلم سائنس دانوں کی فہرست

Untitled

ترمیم

ماشاء اللہ بہت مفید شراکت ہے مسلم علماء کی بجائے مسلمان سائنس دان کیسا رہے گا کیونکہ مسلم علما میں محدث مفسر فقیہہ اور بے تحاشا دوسرے اسلامی علوم کے شعبوں سے متعلق علما بھی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے درجہ بندی مشکل ہو جائے گی البتہ مسلم علماء کے زمرہ میں ذیلی زمرہ مسلم سائنس دان بنا دیا جائے تو زیادہ آسانی اور موضوع تکک جلد رسائی ممکن ہو سکے گی--شاکرالقادری 13:41, 6 اپريل 2007 (UTC)

  • شاکر صاحب بالکل درست فرمایا آپ نے کہ علماء سے پہلی نظر میں ابہام پیدا ہوسکتا ہے۔ وجہ یہ تھی scientists کو علماء کہنے کی کہ یہی اسکا علمی اور درست ترجمہ ہے ، جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ science کا اردو، عربی و فارسی ترجمہ علم ہی ہے تو اگر اس لحاظ سے دیکھا جاۓ تو علماء کے لفظ پر پہلا حق scientists کا ہی بنتا ہے :-) اور پھر ایسے تو جیسا آپ نے فرمایا کہ محدث ، مفسر ، عالم دین سب کیلیۓ ہی علماء کا لفظ استعمال ہوتا ہی ہے لیکن اپنے سیاق و سباق کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے تو میں نے سوچا کہ اسی طرح اس میں سائنسدان کا ایک اضافہ اور صحیح۔ لیکن اگر آپ اب بھی یہی مناسب سمجھتے ہیں کہ سائنسدان ہی بہتر لفظ ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں میں تبدیل کردوں گا۔ اگر کوئی اور صاحب علم ساتھی اپنی راۓ دینا چاہیں تو براہ کرم ضرور دیجیۓ۔ شاکر صاحب امید ہے کہ آپ آئندہ بھی راہنمائی اور مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ سمرقندی
  • ایک دوست نے IP پتے سے فہرست میں نوبل انعام یافتہ عالم جناب عبدالسلام کا نام درج کیا ہے۔ براہ کرم راۓ دیجیۓ کہ اس نام کو اس فہرست میں ہونا چاہیۓ یا پاکستانی علماء کی فہرست میں؟ سمرقندی

لفظ سائنس دان

ترمیم

میرے محترم سمرقندی بھائی مجھے اس بات سے ذرہ برابر اختلاف نہیں کہ سائنس کا درست ترجمہ علم اور سانٹسٹ کا عالم ہے لیکن میں نے صرف مغالطہ سے بچنے کے لیے تجویز دی تھی دوسری بات کہ سائنس دان کا لفظ اب نہیں بلکہ بہت پہلے سے ہی اردو میں مستعمل ہے اور لفظ "سائنس" کے ساتھ اردو کا لاحقہ "دان" ﴿جو دراصل اردو میں فارسی سے آیا ہے جس کا مصدر ہے"دانستن" یعنی جاننا﴾ اس بات کا غماز ہے کہ لفظ سائنس دان اب اردو زبان کی ملکیت ہے، اردو دان طبقہ میں درجہء قبول عام پر فائز ہو چکا ہے اور اسے بلا تکلف اردو میں استعمال کیا جارہا ہےـ ایسی صورت میں ہم اس لفظ کو اردو ہی کا لفظ تصور کرتے ہیں اس کے مزید ترجمہ کی ضرورت نہیں اور خاص کر ایسی صورت میں جب ابہام پیدا ہونے کا اندیشہ ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ سائنس دان پر لفظ عالم کا اطلاق ہوتا ہے لیکن عالم ایک اتنا جامع لفظ ہے کہ اس میں کسی قسم کا تخصص موجود نہیں جیسے کہ علم ریاضی جاننے والی عالم تو ہے لیکن تخصص کے لیے اسے ریاضی دان کہیں گے اسی طرح علم صرف اور نحو کو جاننے والا بللا شبہ عالم ہے لیکن اسے صرفی یا نحوی کہنے سے اس کی تخصیص فی العلم ظاہر ہوتی ہے مور میرا عرض کرنے کا مقصد یہی تھا--شاکرالقادری 18:05, 6 اپريل 2007 (UTC)

عبدالسلام

ترمیم

جب اس امر میں کوئی اختلاف نہیں رہا کہ قادیانی غیر مسلم ہیں تو ڈاکٹر عبدالسلام کا نام مسلم سائنسدانوں میں نہیں آنا چاہیے بلکہ انہیں پاکستانی سانئنسدانوں کے زمرہ میں رکھنا چاہیےـ--شاکرالقادری 18:05, 6 اپريل 2007 (UTC)

بات تو ٹھیک ہے، مگر یہ تو یکطرفہ نقطہ نظر ہے۔کل کو کوئی قادیانی یہاں آکر خود کو مسلمان کہے تو وکیپیڈیا کے اصول کے تحت شاید ہی ہم روک سکیں۔

مسلمان علمائے دين اس بات پر تمام تر ثبوت کےساتھ متفق ہيں کہ يہ غير مسلم ہيں ، لہذہ يکطرفہ نقطہ نظر کي بات مناسب نہيں۔ زبردستي کي کوئي منطق نہيں ہوتي۔ برائے مہرباني ويکيپيڈيا کے اصول کا حوالہ ديں تاکہ اس پر مزيد کام کيا جا سکے ۔ بات مسلم اور غير مسلم کي نہيں بلکہ سچ ، جھوٹ اور زبردستي کي ہے۔

اسی صفحے میں ایک حصہ متنازعہ مسلم علماء کے عنوان سے بنا دیا جاۓ تو ٹھیک ہے؟--سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:14, 6 اپريل 2007 (UTC)

علماء

ترمیم

اگرچہ علماء کا لفظ درست اور بہتر ہونے میں کوئی شبہ نہیں مگر اس سے مذہبی علماء کا تصور اکثریت کے ذہن میں آتا ہے۔ مذہبی علماء سے علیحدہ رکھنے کے لیے سائنسدان کیا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ڈاکٹر عبد السلام کا نام پاکستانی سائنسدانوں میں رکھا جانا بہتر ہے جس سےکم اختلافات پیدا ہوں گے۔ ایک اچھی معلوماتی سائٹ پر اور سائنسدانوں کے نام اور اچھی معلومات ہیں جو یہ ھے شاید مصنف کے کام آ جائے۔--سید سلمان رضوی 18:20, 6 اپريل 2007 (UTC)

  • شکریہ سلمان صاحب ، مذکورہ بالا سطور میں آپکا دیا ہوا ربط اس منصوبے میں مفید ثابت ہوگا۔ سمرقندی

انگریزی ترجمہ

ترمیم

میرے خیال میں ھر اردو لفظ کا انگریزی ترجمہ درج نہیں کرنا چاہئے بلکہ صرف بہت تکنیکی الفاظ کی انگریزی درج کرنا چاہئے۔ میری مراد یہ ہے کہ اسم عالم ، زمانہ اور کام کے نیچے انگریزی ترجمہ کی ضرورت نہیں۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔--سید سلمان رضوی 18:23, 6 اپريل 2007 (UTC)

واپس "مسلم سائنس دانوں کی فہرست" پر