تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:مطلوب الفاظ

سمرقندی صاحب، bootstrap کے سلسلے میں اصطلاح کی تجویز کا بہت شکریہ۔ کسی طرف سے متبادل نہ پیش ہونے پر یہی اپنا لی جائے گی۔ --Urdutext 23:45, 24 دسمبر 2007 (UTC)

زندہ باد ثمر قندی صاحب- بہترین تراجم ہیں یہ سب- topology پر آپ کا تبصرہ بہت عمدہ ہے۔ space کے لئے فضا کی بجائے مکان کا لفظ کیسا رہے گا؟ محمد ابوبکر

complex projective space کیلئے مختلط اسقاطی فضاء کچھ ذیادہ مختلط ہو گیا ہے ؛-) اصل میں یہاں لفظ complex کا بہت درست (اور مشکل) ترجمہ ضروری نہیں کیونکہ انگریزی میں بھی complex space سے پیچیدگی مراد نہیں۔ کوئی اور سہل ترجمہ تجویز کر سکتے ہیں؟ لفظ پروجیکٹو کا ترجمہ اسقاط بہت ہی اعلی ہے- میں سوچ رہا تھا کہ اس کوئی اچھا ترجمہ نہیں ہو پائے گا- محمد ابوبکر

  • محمد ابوبکر صاحب جواب میں تاخیر کی بہت معذرت ، وقت نے اجازت نا دی۔ اصل میں کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہر انگریزی لفظ کے لیۓ جہاں تک ممکن ہو سکے ایک ہی لفظ اختیار کیا جاسکے خواہ وہ مضمون ریاضی کا ہو یا طب کا یا کسی بھی دیگر شعبے کا۔ مختلط کے بارے میں آپ کی بات ذہن نشین کر لی ہے جیسے ہی کوئی مناسب متبادل دستیاب ہوا پیش کرنے کی جسارت کروں گا؛ فی الحال مختلط اس لیۓ مناسب لگ رہا ہے کہ عام لفظ پیچیدہ ہر جگہ یکساں طور پر مستعمل نہیں؛ ایک قباحت تو یہ کہ لفظ پیچیدہ ، complex کی نسبت coiled اور یا پھر screwed (یعنی screwing movement) سے زیادہ نزدیک آ جاتا ہے اور دوسرے یہ کہ ہر جگہ complex کے لیۓ یکساں استعمال نہیں ہوسکتا ، مثال کے طور پر عمارتی complex کو پیچیدہ کہنا مناسب نہیں لگتا جبکہ مختلط ایسا لفظ ہے کہ جو building complex والے complex کے لیۓ بھی غلط نہیں ہوگا۔ سمرقندی

ویکیپیڈیا:مطلوب الفاظ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
منصوبہ صفحہ مطلوب الفاظ میں واپس جائیں۔