وثائق

{{{2}}}


ɽ


  • shortest path = رستۂ مختصرہ / کمترین رستہ / قصیر ترین رستہ
  • weighted graph = موزون مخطط
  • plane = مستوی
  • planar = مسطح
  • bounded = یحیط
  • bit = پارہ
  • bits = پارے
  • byte = پارچہ
  • bytes = پارچے
    • مندرجہ بالا الفاظ انگریزی کے ہم معنی اور آسان ہونے کی وجہ سے لکھے گئے ہیں ، اگر کسی عام لفظ سے ابہام کا اندیشہ ہو تو پھر دیگر متبادلات کی تلاش کی جاسکتی ہے جو ہو سکتا ہے کہ اس قدر آسان نا ہوں جیسا کہ مذکورہ بالا ہیں۔ --سمرقندی 09:13, 6 ستمبر 2008 (UTC)
  • Homeomorphism = تشاکل مثلیہ / تشاکل مثلی
  • homomorphism = ہمتشاکل / ہم تشاکل
  • homeopathy = معالجہ المثلیہ
  • homo = ہم ------ (جیسے ہم جنس / homogeneous)
  • homeo = مثلیہ (اصل میں لفظ مثلی بھی مناسب ہے لیکن قباحت یہ ہے کہ متعدد مستند کتب میں homologue کے ليے بھی مثلی ہی آتا ہے اور اپنی جگہ درست ہے ، گویا مرکب میں اسکو استعمال کرنا کوئی ابہام پیدا نہیں کرتا جیسے ----- تشاکل مثلی ------ بھی لکھنا غلط نہیں ہوگا مگر پھر بھی ، تشاکل مثلیہ کے انداز میں لکھنے سے تفریق سی پیدا ہو جاتی ہے۔
  • co- کا کیا ترجمہ ہو گا، مثلاً co-prime, co-education, وغیرہ
  • proposition =

منطق اور فلسفہ میں proposition کے مفہوم کو بیان کرنے کے ليے تو ایک الگ سے صفحہ درکار ہے، تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد یہ نتیجہ معلوم پڑتا(نکلتا) ہے کہ منطق میں اس کے معنی ؛ ایک منطقی قیاس یا عرض ، فرض شدہ بیان خیال ، توقع ، وحی اور معنویت کے آتے ہیں۔ یعنی مختصر یوں کہہ لیں کہ اس لفظ کو منطق اور فلسفے میں ؛ کسی بات کا بیان اور بیان میں موجود معنی ، دونوں معنوں میں لیا جاتا ہے۔ اس کے دیگر معنوں میں کسی بات کو پیش کرنا ، تجویز دینا بھی آتے ہیں اور اسی فرض یا قیاس و اور اس قیاس کی معنویت کے مفہوم میں یہ ریاضی میں آتا ہے جہاں اسکو کسی ----- مسلمہ (lemma) ----- نسبتاً ضعیف حیثیت میں رکھا جاتا ہے اور کسی گذشتہ قضیہ (theorem) سے حاصل ہونے والا متوقع مفروضہ یا اس کا عرض کردہ بیان سمجھا جاتا ہے۔ تمام لغات میں کم و پیش اوپر بیان کردہ الفاظ مل جاتے ہیں ، افتراض یا مفروضہ وغیرہ supposition کے معنوں میں استعمال ہورہے ہیں جبکہ قضیہ theorem کے ليے زیادہ مناسب لگتا ہے۔ فرض ، مفروضہ ، افتراض اور قضیہ وغیرہ کو چھوڑ دیا جاۓ تو اب ایسے دو ہی متبادلات سامنے آتے ہیں جو کہ اردو میں کسی نا کسی صورت موجود ہیں۔

  1. مستلف = جو کہ سلف سے بنا ہے اور سلف اردو میں اجداد کے معنوں میں آتا بھی اس کے ایک اور معنی متوقع اور مفروضہ کے بھی ہوتے ہیں۔ اور اس سے propositus کے ليے مستلفت بھی بن سکتا ہے۔ جمع مستلفون ہوگی۔
  2. معروض = جو کہ عرض سے بنا ہے اور عرض اردو میں عام طور پر درخواست جیسے معنوں میں آتا ہے، اس کے دیگر معنوں میں تجویز اور مقدم بھی آتے ہیں عرض کے معنی یعنی کسی قیاس یا گذشتہ قضیے کا مفروضہ یا عرض۔ جمع معروضات ہوگی۔

اگر دونوں میں سے کوئی قابل قبول نا ہو تو آگاہ فرمایۓ گا تاکہ کوئی اور تلاش کی جاسکے۔

  • propositional=

اگر proposition کے ليے مستلف چنا گیا ہو تو ، تسلیفی اور اگر معروض چنا گیا ہو تو معروضی

  • statement = بیان
  • conjunction = انتطباق --- طبق سے بنا ہے اور اردو میں ملتا بھی ہے
  • disjunction = انفصال --- فصل سے بنا ہے جس سے فصیل بھی بنایا جاتا ہے اردو میں ملتا ہے
  • converse = تکلم / تخاطب --- دونوں اردو میں ملتے ہیں
  • exclusive = استثنائی / استثنائیہ
  • expression = تعبیر --- عام طور پر اظہار کا متبادل زہن میں آتا ہے؛ لیکن تعبیر ہی بہتر ہے جو کہ عبارت سے بنا ہے
  • tautology = تطویل --- طول سے بنا ہے اور اس لفظ کی یونانی اصل الکلمہ یعنی tautologos کا درست متبادل آتا ہے اردو میں ملتا ہے
  • contradiction = تضارب --- جواب دینا ، سامنا کرنا وغیرہ جیسے ، ضرب ، کے لفظ سے بنا ہے اردو میں ملتا ہے
  • contradictory = متضارب
  • contingency = امکانیہ
  • idempotent = مثل فاعلت / ایضاً
  • predicate = محمول (منطق) --- محمول mobile کے ليے بھی آ رہا ہے، لیکن یہاں چارہ نہیں کہ یہی predicate کے ليے بھی درست ہے اور دونوں ان ہی مفاہیم میں اردو لغات میں موجود ملتے ہیں۔
  • quantifier = متقدر --- قدر سے بنا ہے جس سے مقدار بھی بنتا ہے mutaqaddir
  • quantification = تقدیر
  • exist = موجود
  • existence = وجود
  • existential = موجودیت (existentialism) یا وجودیت (existential) --- میری معلومات کے مطابق بطور نظریہ موجودیت اور وجودیت میں کوئی فرق نہیں ہے اور وہاب صاحب سے مشورہ کر کہ وجودیت کو موجودیت میں ضم کر دینا بہتر ہوگا۔
  • discourse = خطبہ
  • argument = استدلال
  • premise = مقدمہ / تمہید
  • negation = نفی
  • انگریزی وکی پر زمرہ:Searching ہے، اس کو اردو میں کیا کہیں گے؟
    • یہاں فارسی کی مفلوجی عیاں ہو جاتی ہے کہ اس سے الفاظ کے ماخوذ ، عام طور پر یک لفظی نہیں بن سکتے ؛ ویسے تو تلاش مصدر ہے searching کے مفہوم میں بھی آسکتا ہے لیکن اگر واقعی فعل کا اظہار درکار ہو تو پھر ---- تلاش کاری ---- لکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ --سمرقندی 13:21, 20 جنوری 2009 (UTC)
  • phasor en:Phasor=?
  • phasor جیسا کہ phase اور vector سے ملکر بنا ہے اور phase کے دو ہی معنی ؛ حالت (زمانہ) اور حالت (قسم) کے ہوتے ہیں اور باقی معنی ان ہی دو بنیادی معنوں سے اخذ ہوتے ہیں۔ سماں کا لفظ بھی اس مقصد میں آسکتا ہے لیکن سنسکرت سے بہتر ہے عربی کی جانب رجوع کیا جاۓ؛ عربی لغات (اور ویکیپیڈیا پر بھی) phase کے ليے طور آتا ہے اور اردو میں بھی مستعمل ہے۔ اگر اس بنیاد سے phasor اور phaser بناۓ جائیں تو شاید یوں بن سکتے ہیں۔
    • phase = طور
    • phasor = طوریہ (طور + سمتیہ / جمع: طوریات)
    • phaser = طورہ (جمع: طورات)

مزید یہ کہ طور کا لفظ چونکہ چند فعلیاتی اور خلیاتی مضامین میں بھی آتا ہے جس کے ليے عربی میں طور سے الفاظ اخذ کیے جاتے ہیں۔ اگر کسی ساتھی کے پاس مزید بہتر متبادل زہن میں ہو تو ضرور آگاہ فرمایۓ۔ احسن یہ ہے کہ آپ کے بناۓ الفاظ بھی اصل الکلمہ طور کو ہی رکھ کر بناۓ گئے الفاظ ہوں، جس کی وجہ گذشتہ جملے میں آچکی ہے۔ --سمرقندی 05:29, 20 اپريل 2009 (UTC)

  • incorporated =?
انگریزی میں لفظ incorporate دو الفاظ in بمعنی میں / اندر ؛ اور corpus بمعنی جسم سے مل کر بنا ہے۔ یعنی (کسی) جسم میں کوئی شۓ شامل کر دینا ، ضم کر دینا۔ گو عربی میں اس کے ليے دمج سے بھی الفاظ بناۓ جاتے ہیں لیکن یہاں ضم کا لفظ ہی مناسب ترین لگتا ہے۔
  1. incorporate = یضمن (ضم کیا ہوا) ---- yuzamman
  2. incorporated = مضموم (ضم شدہ)
  3. incorporation = تضمین (ضم کرنا)
  4. incorporative = تضمینی (صفت)
  5. incorporative = مضمن (ضم کرنا) ---- muzamman
  6. incorporative = تضمینی

ویسے تو عربی کا کوئی لفظ بھی (خواہ استعمال میں ہو یا نا ہو) اردو میں اجنبی نہیں کہا جاسکتا لیکن مذکورہ بالا تمام الفاظ اردو میں بھی ملتے ہیں۔ حوالہ جات کے ليے اس عربی اور اس اردو لغت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

  • زمرہ:Websites = موقع جبالہ؟ = موقعات جبالہ؟
  1. websites = مواقعِ حبالہ
  2. websites = حبالی مواقع

اول الذکر میں مواقع اور حبالہ کے درمیان زیر ہے یعنی مواقعے حبالہ پڑھا جائے گا۔ --سمرقندی 01:58, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)

25 نومبر 2009

ترمیم
  • interpolation= یہ لفظ inter اور polire سے ملکر بنا ہے polire سے ہی polish بھی بنتا ہے اور ان ہی معنوں (یعنی جِلا) دینے میں آتا ہے؛ تاریخی طور پر interpolation کسی تحریر میں اضافہ (inter) کر کے چمک یا جِلا (polation) دینا۔ پھر یہ سائنسی (ریاضی ، طب اور شمارندی) مضامین میں داخل ہوا تو بھی اس کا مفہوم بنیادی طور پر وہی ہے رہا لیکن ہر شعبے کے اپنے اپنے سیاق و سباق میں قدرے مختلف محسوس تو ہوتا ہے پر مختلف ہے نہیں ؛ یعنی ہر جگہ اس کا بنیادی مفہوم وہی ہوتا ہے جو اوپر بیان ہوا کہ کچھ ----- درج کرنا ----- گویا ، ادراج ۔
    • طب میں عموماً اس کو جراحی میں استعمال ہونے والے بعض اسلوب کے دوران ادراج کہا جاتا ہے جو کے مخصوص اقسام کی نسیجی پٹیاں وغیرہ لگانے (پیوند کاری) میں بھی کہا جاتا ہے؛ یعنی نسیجی پٹیوں کا ادراج کرنا۔
    • ریاضی (احصاء) میں آسان ترین الفاظ میں اس سے مراد متعدد معطیات کے مابینی اندراجات کی ہوتی ہے ؛ یعنی ریاضی میں بھی اس کا مفہوم اضافے اور درج کرنے (یعنی ادراج) کا ہی ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کے عربی میں ایک اور لفظ بھی علم الاحصاء میں interpolation کے لیۓ آتا ہے اور وہ ہے استیفاء ، یہ لفظ ستف سے بنا ہے جس کے معنی ضبط یا قبض کرنے کے ہوتے ہیں (اردو میں بھی یہ لفظ ملتا ہے (دیکھیۓ) اور اسی سے کچھ ضبط کرنے کے مفہوم میں توسیع کر کے ---- کچھ اخذ کرنے ----- کا مفہوم نکالا جاتا ہے اور اس اخذ کرنے کے مفہوم کی بنیاد پر اس کو علم احصاء میں interpolation کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے۔
    • علم شمارندہ میں اس کے معنی عام طور پر بیرونی یا اطرافی معطیات کو کسی متعلقہ دستاویز میں اخذ کرنے یا باالفاظ دیگر درج کرنے کے ہی ہوتے ہیں۔
مذکورہ بالا مثالوں سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ interpolation کا مفہوم درج کرنے کا ہی ہوتا ہے جس کے لیۓ بہترین متبادل (اگر عربی لغات سے اجتناب کر لیا جائے کہ اردو میں کوئی مخصوص لفظ نہیں آتا) ادراج ہی محسوس ہوتا ہے۔ جس کے لیۓ interpolate کی خاطر ----- ادرج ----- اختیار کیا جانا چاہیۓ کیونکہ اندراج عام اردو میں الگ مفہوم میں رائج ہے جس سے ابہام سے بچنا چاہیۓ۔ اور اگر لغات کی شرط پر ہی اصرار ہو اور خود ساختہ الفاظ سے مخالفت کا اندیشہ ہو تو پھر استیفاء ہی متبادل کرا جاسکتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ادراج ہی مناسب رہے گا کیونکہ استیفاء پھر طبی مضامین میں مشکل پیدا کرے گا؛ یہاں یہ واضح رکھنا ضروری ہے کہ ادراج کا لفظ ------ زیر ------ کے ساتھ اِدراج (idraaj) ہے نا کہ ------ زبر ------ کے ساتھ اَدراج (adraaj) ؛ زبر کے ساتھ ادراج کا لفظ درجہ کی جمع ہے جس کے لیۓ عام طور پر اردو میں مدارج بھی مستعمل ہے۔
  • portfolio (financial)= یہ لفظ port (بندرگاہ کے مفہوم سے نقل و حمل کرنے) اور folium (پتے ، ورق ، اوراق یا باالفاظ دیگر کاغذات) کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ عربی میں اس کے لیۓ محفظہ ، اوراق وزارۃ اور اوراق تجارۃ کی اصطلاحات ملتی ہیں؛ فارسی میں بستہ سہام یا سبد سہام آتا ہے اور اردو کی لغات میں بھی متعدد الفاظ جیسے جزدان یا قلمدان وغیرہ آتے ہیں۔ ظاہر ہے کے معاشیات میں اوراق تجارت یا بستہ سہام مناسب آتا ہے جو کہ portfolio کے دیگر مفاہیم جیسے ذاتی اہم ترین کاغذات وغیرہ کے لیۓ استعمال نہیں کیا جاسکتا ، لیکن اگر ویکیپیڈیا کی اب تک کی روایات کی پاسداری کی جائے تو (لغات سے ہٹ کر لیکن لغات کی بنیاد پر) ایک ایسا متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے جو کہ ہر مقام پر درست آئے اور ایسا کرنے کے لیۓ اس کو انگریزی سے ہو بہو ترجمہ کرنا بہتر ہے؛ ------ اوراق سرمایہ ------ ایسا لفظ محسوس ہوتا ہے جو کہ معاشیات یا مالیات کے علاوہ ذاتی اہم کاغذات کے بستے کے لیۓ بھی استعمال کیا جاسکتا ہےکیونکہ ظاہر ہے کہ کسی شخص کے ذاتی (دفتری) کام کے کاغذات اس کے لیۓ سرمایہ ہی ہوتے ہیں۔
  • stochastic = عشوائی ہی مناسب لگتا ہے جو کہ عشو سے بنا ہوا لفظ ہے دیکھیۓ عربی لغت۔
  • ergodic = یہ اصل میں erg کام (جیسے ergonomics میں) سے بنا ہوا لفظ ہے جس کے ساتھ ode سے odic لگایا جاتا ہے جیسے diode ، anode وغیرہ ؛ اب چونکہ اردو میں erg کے لیۓ عمل (کام) کا متبادل آرہا ہے اور ode کا لفظ یرہ (جیسے برقیرہ ، منفیرہ (cathode)) وغیرہ آتا ہے اس لیۓ اگر اردو متبادل درکار ہی ہے تو شاید ----- عملیری (اسم ode = یرہ سے صفت odic = یری) ----- ہی اصولی طور پر زہن میں آتا ہے؛ یا پھر کار (یعنی کام سے) ------ کاریرہ سے کاریری ------ بھی بنایا جاسکتا ہے؛ جو پسند آئے اور ادائیگی میں رواں لگے وہ رکھ لیا جائے۔
  • determinism= اس پر اردو ویکیپیڈیا پر ایک مضمون موجود ہے جبریت (determinism) اور میرا خیال ہے کہ مناسب متبادل ہے۔

1 جنوری 2010

ترمیم
  • Superposition principle = ?
    • کہیں bijection کے لیۓ انطباق (اور دو حقنی) کی رائے دی گئی تھی؛ bijection کے لیۓ ایک بہتر متبادل ، دوسوئی ، مل گیا ہے اس لیۓ superposition کے لیۓ انطباق مناسب لگتا ہے۔
    • superposition principle = اصول انطباق
  • superpose = ?
    • تطبیق (اسم برائے حالت ؛ جیسے، ج کی د پر تطبیق ہوتی ہے)
    • منطبق (فعل / کیفیت ؛ جیسے، ج د پر منطبق ہے)
  • superposed
    • منطبق
  • انطباق ، تطبیق اور منطبق ؛ تینوں الفاظ اردو لغت میں پائے جاتے ہیں۔

حوالہ جاتی سانچے

ترمیم
  • access = رسائی
  • accessdate = رسائی تاریخ (اگر بلا فضاء درکار رسائیتاریخ)
  • retrieved = استعادہ
    • retrieve = استعاد
    • retrieval = استعادہ
  • مذکورہ بالا لفظ عربی کے لفظ اعادہ سے بنا ہے
  • جیسے اردو میں عربی کے افادہ سے استفادہ بنتا ہے
  • جیسے اردو میں عربی کے اعاذہ سے استعاذہ بنتا ہے
  • آخرالذکر دو الفاظ اور اعادہ اردو لغت میں بھی ملتا ہے

یہ الفاظ حوالہ جات کے سانچوں میں استعمال کے لیے درکار ہیں- کاشف عقیل 17:24, 1 جنوری 2010 (UTC)

جولائی 2010

ترمیم
  • censorship = مراقبت / ترصد / رصد بندی
  • censor (فعل) = رقابت / رصد
  • censor (اسم) = مراقب / راصد
  1. لفظ censor کے بارے میں آتا ہے کہ سنسکرت کے samsati سے ماخوذ ہے اور اپنے اندر ، ورد اور دہرانے ، کے معنی رکھتا ہے اسی دہرانے سے اس میں censor کا نظر رکھنے یا نگرانی رکھنے کا مفہوم پیدا ہوا۔ تصوف کا ایک عام لفظ --- مراقبہ --- عین یہی معنی رکھتا ہے اور لغات میں censor کے لیئے مستعمل بھی ہے۔ مراقبہ اصل میں رقب سے بنا ہے اور اس کے تین معنی ہوتے ہیں 1- مشاہدہ 2- نگہداشت 3- نگرانی۔ تصوف میں اس کو محدود معنوں میں کسی سوچ میں غرق ہو جانے کے لیئے کہا جاتا ہے اور اس کے یہ معنی اصل میں رقب کے نگرانی کے مفہوم سے نکالے جاتے ہیں یعنی --- دل / نفس --- پر نگرانی رکھنا اور اسے دنیاوی باتوں میں نا بھٹکنے دینا۔ عام طور پر مراقبے کا تصوفی مفہوم اللہ کا ورد کرنا ، عبادت کرنا آتا ہے اور دلچسپ بات یہ کہ یہی مفہوم سنسکرت samsati کا بھی ہے اور یہاں سے یہ تاریخی طور پر زبانوں کی ابتداء کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؛ بہرحال۔
  2. مراقبہ کی طرح ایک اور اردو لفظ --- رصد --- بھی اپنے اندر نگرانی و مشاہدے کے معنی رکھتا ہے اور اردو میں اسے محدود کر کے --- ستاروں کے مشاہدے --- پر استعمال کیا جاتا ہے اسی سے رصد گاہ کا لفظ بھی بنتا ہے۔ رصد بھی censor کے معنوں میں آسکتا ہے اور اس کا نگرانی رکھنے یا نظر رکھنے کا مفہوم بھی اردو کی لغات میں درج ہے۔

اگر دونوں میں سے کوئی متبادل بھی مناسب نا محسوس ہو تو آگاہ فرمایئے تاکہ کسی اور لفظ کی تلاش کی جاسکے۔ --سمرقندی 06:55, 21 جولا‎ئی 2010 (UTC)

ستمبر 2010

ترمیم
  • spline = تاریخی طور پر ایک پتلی اور لمبی لکڑی یا دھات کی فیتہ نما چیز کو کہا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے اگر (1) فیتہ کر لیا جائے تو آسان تو ہے لیکن فیتہ عام طور پر اردو میں ایسی چیز کو کہتے ہیں جو اپنے اندر دھاگے کا کپڑے کی ساخت رکھتی ہو یا کم از کم رسّی نما ہو لیکن اس سے کوئی مہندس spline کی طرح لکیریں نہیں کھینچ سکتا (2) دوسرا متبادل پتری کا آتا ہے مگر یہ لفظ عموماً دھات سے بنی شے کے تصور پر بولا جاتا ہے۔ اردو کی پرانی لغات میں (3) ' بانا ' (نا کہ بان) کا لفظ بھی آتا ہے لیکن لغوی اعتبار سے splint سے زیادہ نزدیک ہے (4) ایک متبادل کترن کا سامنے آرہا ہے ، کترن بھی پیمائشی پیمانے نما ، کھپچی نما ، دھجی نما ، یا فیتہ نما شے کو کہا جاتا ہے۔ گو عام طور پر اس کا استعمال کپڑے کی کترن پر زیادہ ہوتا ہے لیکن یہ اپنے ماخذ میں کترا سے بنا ہوا لفظ ہے اور کترا دھات یا لکڑی کا بھی ہوتا ہے۔ spline کے چند عام معنی لغات میں یوں ملتے ہیں
  • ہندسیات میں کوئی ایسی نرم اور مڑ سکنے والی پٹی (flat spline) جس سے تصاویر میں خمدار لکیریں کھینچی جاسکتی ہیں۔
    • اور ایسا ہی کسی بھی نرم اور مڑ سکنے والی کترن سے بھی کیا جاسکتا ہے
  • ریاضیات میں متعدد نقاط کو آپس جوڑنے والی خمدار لکیر
    • خمدار کترن بھی نقاط کو جوڑ سکتی ہے
  • کھڑکی یا دروازے وغیرہ کے چوکٹھے کو سہارا دینے والی کھپچیاں
    • یہ بھی لکڑی یا دھات کی کترن کی صورت ہو سکتی ہیں
  • کترن کی جمع کترنیں ، کترنوں کی جائے گی اور صفت کترنی
  • piece-wise =
    • piece = پارچہ (پارہ = fragment اور حصہ = part)
    • wise- = طور / روش
    • piecewise = پارچہ ورش
یعنی اپنے پارچہ جات (pieces) کی روش پر چلنے والا یا ان سے متاثر رہنے والا ایک ریاضیاتی دالہ

اپریل 2011ء

ترمیم
  • aquifer = آب آفرین / آب آور
aqua = آب / پانی
water = پانی / آب
fer = پیدا، اجرا، جاری کرنا، آفرینش، آور، ادر
fer = آفرین (بمعنی پیدائش لغت اندراج دوم نا کہ بمعنی ستائش لغت اندراج اول)
  • aqueduct = آبی قنات
aqua = آب
duct = قنات (مثال کے طور پر thoracic duct)
  • fossil = حفرہ
fossus = کھودا ہوا / احفورہ
fossilize = یحفر (یعنی حفرہ شدہ)
fossilization = احفوریت
fossilist = ماہرحفریات
  • manmade = آدم ساختہ / آدمساختہ
man = آدم (انسان) کے معنوں میں ہے ، مرد کے معنوں میں نہیں
human = انسان
made = ساختہ

جولائی 2011

ترمیم
  • harmonic = ہم آہنگ (فارسی) / توافق (عربی مگر compatibility کے لیے آ رہا ہے) / ایقاعی دیکھیے اردو لغت۔
  1. harmony = ایقاع
  2. harmonise = ایقاعسازی
  3. harmoniser = ایقاعساز
  4. harmonization = ایقاعیت
  5. harmonizable = قابل ایقاع
  6. harmonious = ایقاعیہ
  7. harmonics = ایقاعیات
  • reciprocal = متقابل
    • تقابل شاید موازنہ کے معنوں میں چلا جاتا ہے۔
  • اوسط کی جمع = اواسط
  • mode (statistics) = ? (دو ممکنات درج ذیل ہیں، جو مناسب لگیں)
  1. دارج --- (اردو لفظ درج سے بنا ہے؛ یعنی statistics (شماریات)کے مفہوم میں وہ قیمت جو کئی بار معطیات میں ظاہر ہو یا circulate کر رہا ہو دیکھیے لغت عربی
  2. منوال --- وہ قیمت یا عدد جو معطیات میں ایک اسلوب یا وضع بنا ہوا ہو (دیکھیے لغت اردو

ناصف و منصف

ترمیم
  1. reciprocal کے لیے ایک اور متبادل ---- مستبدل ---- ہوسکتا ہے جو اردو لغات میں بھی دستیاب ہے
  2. bisector کے لیے عام طور پر عربی ریاضی لغات میں بھی اور طب میں ---- منصِّف (munas sif نا کے منصف [munsif]) استعمال ہوتا ہے اور median کے لیے ناصف یا ناصفہ آتا ہے؛ یا پھر وسطانی یا وسطیہ کے الفاظ آتے ہیں۔ sector کو چونکہ قطاع (قطع) کو کہا جاتا ہے اس لیے اس کی مناسبت سے بھی لفظ بنایا جاتا ہے۔
  • sector = قطاع
  • bi = ذو (جیسے ذوجسدین یعنی دو جسمی)
  • bisector = ذوقطاع / ذوالقطاع
  • bisector = منصِّف
  • median = ناصف

فی الحال تو یہی الفاظ سامنے آ رہے ہیں؛ اگر ان پر کچھ محفوظات ہوں تو آگاہ کیجیے تاکہ کسی اور جانب تلاش کی جاے

ستمبر 2011

ترمیم
  • index = ?
    • لفظ index اصل میں indicare سے بنا ہے جس کے معنی انکشاف کے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے پہلی انگلی کو بھی index finger کہا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی جانب اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اشارہ کردہ شے کی وجہ سے اس سے نسبت کا مفہوم بھی جڑ جاتا ہے جیسا کہ economics اور طب وغیرہ میں۔ کشاف کا لفظ استعمال کیا جاسکتا لیکن ویکیپیڈیا پر اس سے ماخوذ الفاظ detector جیسے معنوں میں آ رہے ہیں۔ کشف یا نسبتی اشارے کے لیے index کے معنوں میں مناسب لفظ مشعر لگتا ہے؛ اس کے معنی عربی میں بھی اور اردو میں بھی indicator کے آتے ہیں؛ اردو لغت میں مشعر۔
  • consumer price index =?
    • اگر مشعر کا انتخاب ہو تو --- مشعر صارفی قیمت --- بنے گا۔

دسمبر 2011

ترمیم

related to matrices

  • unitary = یکتا / یکتائی / یکتائیہ (اس کو حدد / متحد / محدد وغیرہ کے تصور سے الگ کرنا لازم ہے جو کہ انگریزی متبادل پر اپنی اصل الکلمہunit پر آتے ہیں)
  • singular = مفرد
  • definite = واضح
  • semi-definite = نیم واضح
  • sign = علامت (ج: علامات)
  • signal = اشارہ
  • symptom = امار / امارہ (ج: امارات)
  • obligatory = واجبی
  • compulsory = اجباری
  • essentially = لازمی

فروری 2012

ترمیم
  • civilian = مدنی
  • citizen = شہری