تبادلۂ خیال:معجزات مسیح

جب انگریزی ویکی پر کسی کو مسیح نہیں ٹھہرایا گیا تو ادھر خداوند یسوع کو کس نے مسیح کہہ دیا؟ جس طرح ہماری طرف شہید استعمال نہیں کرسکتے وہاں مسیح (Christ) استعمال نہیں کرسکتے ان کا اصل نام یسوع ہے مسیح ان کا لقب ہے تو کیا اصل نام کو چھوڑ کر اب القابات استعمال کریں مسیحی برادری خود کو یسوعی کہلانے میں بھی فخر محسوس کرتی ہے شاید مسیح کا لقب قرآن میں بھی استعمال ہوا ان کا اسلامی نام عیسیٰ ہے جو مسیحیوں میں ایک اجنبی نام ہے۔۔اگر مجھ پر یقین نہیں تو فیس بک مسیحی صفحات موجود ہیں آپ وہاں سے دیکھ سکتے ہیں -- بخاری سعید  تبادلہ خیال   15:40, 9 جون 2017 (م ع و)

مجھے یہ بتادیں یسوع میں کیا خرابی ہے کیا قاموس الکتاب میں یسوع نہیں ہے؟ اس دن آپ کہہ رہے تھے پشتو والے عیسی ہی بولتے ہیں تو ہم اردو والوں کا بھلا پشتون برادری سے کیا واسطہ ہم یسوع بولتے ہیں عیسیٰ صرف مسلمان استعمال کرتے ہیں -- بخاری سعید  تبادلہ خیال   15:45, 9 جون 2017 (م ع و)
@Obaid Raza: آپ نے پیغام عظیم (فلم) میں بھی دیکھا ہو گا جب مسلمان مسیحی بادشاہ کے پاس مدد مانگنے جاتے ہیں تو وہ مسیحی بادشاہ نا ہی مسیح بولتے ہیں ناہی عیسیٰ بلکہ یسوع کا لفظ استعمال کیا ۔۔ اتنی بڑی سطح پر اردو ترجمہ ہوا تب بھی یسوع مسیح ہی استعمال ہوا۔۔۔۔ بخاری سعید  تبادلہ خیال   15:56, 9 جون 2017 (م ع و)
یسوع اور مسیح اور یسوع مسیح تینوں مسیحی لوگ استعمال کرتے ہیں، ہم جب مسیحیت لکھ رہے ہیں تو یسوع کیسے لکھ سکتے ہیں، یسوعیت لکھیں پھر کیا، یسوعی ان کا ایک فرقہ بھی ہے، القاب اگر نام کا متبادل بن چکا ہو تو اس پر ہی اصل عنوان ہوتا ہے، دیکھیں، سر سید احمد خان ان کا اصل نام احمد خان ہے، معین الدین چشتی، زین العابدین، ابوبکر صدیق، امام مہدی یہ سارے لقب و عرفی نام ہیں۔ اردو ویکی پر اس بات کا بھی تو لحاظ کرنا ہوتا ہے کہ اردو زبان بولنے والے سارے مسیحی نہیں، کچھ مسیحی ہیں۔ باقی مسلم ادب میں صرف یسوع کہاں استعمال ہوتا ہے۔ کچھ چیزوں کو اس لیے بدلا ہے میں نے اردو ویکی پر کیونکہ وہ الفاط و اصطلاحات جن کے لیے استعمال کی جارہی ہیں، وہ مذاہب و فرقے موجود ہیں (پیروکار) اور وہ خود اس کو گالی سمجھتے ہیں یا تذلیل تو اس لیے میں نے قادیانی، مرزئی، عیسائی، عیسائیت، بریلوی، وہابیت، وغیرہ کو احمدیہ، مسیحیت، مسیحی، بریلوی مکتب فکر، وہابی تحریک کیا گيا ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 9 جون 2017 (م ع و)
Obaid Raza تو آپ یتیم یسوع یا مسیح نہ لکھیں بلکہ مکمل یسوع مسیح لکھیں اب ادھر مسئلہ زمرہ:مسیح کا بنتا ہے کیونکہ زمرہ:مسیح Category:Messianism کے لیے ہے اور اس کو یسوع مسیح کے لیے بنا چکے ہیں اور پھر Category:Messianism کے لیے کیا بنائیں؟؟ بخاری سعید  تبادلہ خیال   18:06, 9 جون 2017 (م ع و)
مسیح اور مسیحا میں فرق کریں۔ یہ زمرہ بھلا کیسے مسیح کے لیے ہے، ism کے الفاظ کس لیے ہوتے ہیں؟ مکمل یسوع مسیح ہی کیوں لکھیں؟ آپ اس ربط پر جا کر خود مسیحیوں کو بھی یہ بات سمجھا دیں، جو صرف مسیح لکھ رہے ہیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:24, 9 جون 2017 (م ع و)
Obaid Raza [1] آپ کےدیئے ہوئے ربط کو اب دیکھیں۔۔ اب یسوع مسیح ہو گیا ان سمجھا دیں کے صرف مسیح لکھیں۔۔۔ بخاری سعید  تبادلہ خیال   18:39, 9 جون 2017 (م ع و)
او جناب یہ صرف عنوانات ہیں، یسوع المسیح کا نسب نامہ اس وقت میرے سامنے رکھا ہے، اس میں صرف عنوان ہی ہے، باقی رسالے کے اندر صرف ایک جگہ متی کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ وہ یسوع اور مسیح ملا کر لکھتا ہے۔ نہیں تو باقی سب جگہ یسوع یا صرف مسیح لکھا ہے اس نے۔ میرے پاس دس جلدوں میں تفسیر پڑی ہوئی ہے۔ اس میں بھی یہی صورتحال ہے۔ اس سے زیادہ سے زیادہ یہی ثابت ہوتا ہے جو اوپر میں نے لکھا ہے
یسوع اور مسیح اور یسوع مسیح تینوں مسیحی لوگ استعمال کرتے ہیں

لیکن عام اردو ادب، اخبارات و رسائل میں یسوع مسیح مستعمل نہیں، بات صاف اور سادہ سی ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:02, 9 جون 2017 (م ع و)

چلیں ٹھیک ہے -- بخاری سعید  تبادلہ خیال   19:12, 9 جون 2017 (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (مارچ 2022) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے معجزات مسیح پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 17:38، 6 مارچ 2022ء (م ع و)

واپس "معجزات مسیح" پر