تبادلۂ خیال:مونٹ بلانک
It is requested to the worthy members of Urdu wikipedia, not to destroy, change the name of an article as it has been done in the case of this article. This mountain peak is famous all over the world by the name Mont Blanc so in the headline as I wrote in its original form as Mont Blanc and not Safade Choti as it has been changed to. Mont Blac is the name used on World Atlases. We should use it.
The world accept what we have given the names to our own mountains, we should accept the others names too and should not indulge in translating it.
What we will feel or understand if the world translates Nangaparbat into Naked Mountain or Malka-e-Parbat as Queen of Hills in their respective wikipedias.
I promised myself that I would not indulge in this name fracas but here it was simply the killing of the mountain itself.
Should we translate Shakespeare and William Wordsworth too in the same fashion ???
Thanks.
Khalid Mahmood
- شیکسپیر کو اردو میں شیخ زبیر کہتے ہیں۔
--Urdutext 01:21, 17 جنوری 2007 (UTC)
- السلام وعلیکم! اس معاملے میں میں خالد بھائی کے ساتھ ہوں، مونٹ بلانک کے نام میں تبدیلی نہ کی جائے چاہے آپ مضمون کے اندر "مونٹ بلانک (معنی: سفید چوٹی)" لکھ ڈالیں لیکن مضمون کا عنوان ہی یہ رکھنا مناسب نہیں کیونکہ اس نام سے تو کم از کم میں بھی سرچ نہیں کروں گا۔ دوسری بات یہ کہ کسی اور کے مواد کو Delete کرکے اس پر اپنا مواد تحریر کرنا اور وہ بھی بغیر وجہ بتائے، انتہائی غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے، آصف صاحب اس سے اجتناب کیجئے۔ آپ نے مونٹ بلانک پر لکھا گیا مضمون اڑا کر اسے سفید چوٹی کی جانب ری ڈائریکٹ کرایا ہے۔ براہ مہربانی آئندہ ایسا مت کیجئے گا۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو تبادلۂ خیال کے صفحے پر discuss کرلیں--Fkehar 04:39, 17 جنوری 2007 (UTC)
سلام
ترمیمسب سے پہلے تو میں معذرت چاہوں گا، اس سارے مسئلہ پر جو کچھ بھی ہوا۔ اور آئندہ کوشش کروں گا کہ ایسا نہ ہو۔ اور میں نے خود ہی اسکا نام پہلے والا تبدیل کر دیا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان وجوہات کی نشاندہی کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنکی وجہ سے یہ ہوا۔ واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ کرتے ہوۓ میرے ذہن میں کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہ تھا اور یہ سب کرتے ہوۓ میرے ذہن میں صرف اور صرف اردو وکی کی ترقی مقصود تھی ناکہ میں کوئی مضمون اپنے نام پیٹنٹ کرانا چاہتا تھا۔ جن محترم صاحب نے یہ مضمون پہلے لکھا تھا انہوں نے اسکا نام فرانسیسی استعمال کیا ہے اور اسکا کسی اور زبان حتی کہ انگریزی سے بھی ری ڈائریکٹ ربط نہیں بنایا تھا۔ اگر آپ مضمون پڑھیں تو آپ کو بتا چلے گا کہ چوٹی اٹلی اور فرانس کے درمیان وجہ تنازعہ رہی ہے اور یہ چوٹی دونوں ممالک کی مشترکہ ملکیت تصور کی جاتی ہے۔
اس چوٹی کے نام درج ذیل ہیں۔
فرانسیسی : مونٹ بلانک اطالوی : مونتے بیانکہ انگریزی : وائٹ ماؤنٹین
اطالوی علاقہ وادی آوستہ پر مضمون لکتے ہوۓ اس چوٹی کا تزکرہ آیا تو میں نے اس پر مختصر مضمون لکھنے کا فیصلہ کیا۔ انگریزی، اردو، اطالوی، عربی غرض کسی زبان سے بھی تلاش پر مضمون دستیاب نہ ہوا تو میں نے لکھنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن لکھنے کے بعد جب فرانسیسی سے ری ڈائریکٹ ربط بنانے لگا تو پتہ چلا کہ مونٹ بلانک کے نام سے مضمون پہلے لکھا جا چکا تھا، لیکن اس میں اتنی زیادہ معلومات نہیں لکھی گئی تھیں، اس لیے میں نے پہلے والے مضمون کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج آپ لوگوں کا تبادلہ خیال پڑھ کر اندازہ ہوا کہ لاپرواہی میں کچھ غلط کر گیا ہوں، جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
ساتھ میں درخواست بھی کروں گا کہ جب کوئی ایسا مضمون لکھیں جسکا اردو نام دستیاب نہ ہو تو اس کا ری ڈائریکٹ ربط ضرور بنا دیں تا کہ مستقبل میں اس طرح کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
آصف 17 جنوری 2007ء
- آپ اس بات کو زیادہ محسوس نہ کریں۔ سیف اللہ صاحب نے کہیں کہا تھا کہ؛ ہم ایک قدرتی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسکا ردعمل بھی تیز آتا ہے۔ اور اقبال نے کہا تھا کہ؛ جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود --- سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا۔ افراز
اسلام علیکم
ترمیمآپ سب احباب کا اس مسئلے کو حل کرنے کا شکریہ۔
لیکن ایک بات نام کے سلسلے میں میں ضرور کہنا چاہوں گا کہ ساری دنیا میں اس پہاڑ کا سٹینڈرڈ یا مشہور نام مونٹ بلانک ہی ہے۔ تبدیل شدہ مضمون کے شروع میں اسکا نام سفید جوٹی یا White Mountain دیا گیا ہے جو اسکا ترجمہ تو ہو سکتا ہے مگر اسکا نام نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو انگریزی وکی پر Mont Blanc کے بجاۓ White Mountain اسکا نام ہوتا۔ میں نے کافی اٹلسیں دیکھیں مگر ہر جگہ نام ایک ہی تھا۔ کہیں بھی سفید چوٹی یا White Mountain نہیں تھا۔ ان اٹلسوں میں نیشنل جیوگرافک، میکسیملن ورلڈ اٹلس اور ائی وٹنس اٹلس سروے آف پاکستان وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے مستند ترین میرے پاس یورپ کا ایک کمرے کی دیوار کے برابر بڑا نقشہ ہے جو الپس کے پہاڑی سلسلے میں ہی رہنے والے دنیا کے نامور نقشہ نویس جرمن ہانرش سی بیرن (Heinrich C. Berann) کا بنایا ہوا ہے۔ بیرن جرمن فوج کے لیۓ دوسری جنگ عظیم میں نقشے بناتا رہا ہے۔ اسکے بناۓ ہوۓ نقشے پر بھی مونٹ بلانک ہی درج ہے۔
فرانسیسی زبان بولنے والے علاقے میں نام بھی لازما فرانسیسی ہی ہونگے۔
خ م
جو تم کو ہو پسند وہی بات کہیں گے
ترمیمخالد صاحب آپکی بات موجودہ حالات میں بالکل صحیح ہے۔ ذرا غور کیجیۓ کہ ہم اگر کسی انگریزی یا غیر اردو لفظ کو اردوذدہ کرتے ہیں تو اس سے تو دنیا والو کی توہین ہوتی ہے مگر جنہوں نے ابن سینا کو Avicenna بنا ڈالا اور جبل الطارق کو Gibraltar، ابن رشد Averroes اور ابن الہثم کو Alhacen ، تو کسی کی توہین نہیں ہوئی! اگر یہ کہا جاۓ کہ یہ نام تو اب مستقل حیثیت اختیار کرچکے ہیں اور ان پر اعتراض کیسا توہین کیسی تو معاف کیجیۓ گا یہ صرف وقت کا کھیل ہے، تقدمِ زمانی اگر ان کو نام بگاڑے پر بھول سکتا ہے تو ہم کو بھی۔ مگر ابتداء تو ہو۔ خیر چھوڑیۓ ایسے ہی ذہن میں آگیا تو بیان کردیا۔ آپ کی بات جیسا کہ میں نے کہا موجودہ حالات میں بالکل درست ہے۔ افراز
افراز صاحب
ترمیمسلام
گزارش ہے کہ ہم نے بھی غیر زبانوں کے بے شمار الفاظ کا حشر نشر کیا ہوا ہے۔ لیکن یہ بدنیتی سے نہیں کیا گیا زبان کے چند قوانین کے تحت کیا گيا ہے اور کسی زبان کا ایک لفظ کسی دوسری زبان میں جاتا ہے تو اس میں کچھ نا کچھ تبدیلی ضرور ہوتی ہے اور کچھ تبدیلیاں وقت کے ساتھ بھی ہوتی ہیں اور یہ فطری عمل ہے۔
کچھ مثالیں عرض ہیں:
پنجاب میں تھل سندھ جاکر تھر۔ پنجاب کا ہالی سندھ میں ہاری ہو جاتا ہے۔ پنجاب میں چاچا سرحد میں جاکر کاکا بن جاتا ہے جنوبی سرحد کا پشتو اور پشاور شمال میں جاکر پختو اور پخاور بن جاتا ہے۔
عرب ہماری کھیل چترگ کو بول نہیں سکتے تھے کیونکہ چ اور گ ان کی ابجد میں نہیں ہے۔ چنانچہ اسے شطرنج کر دیا ہماری کھنڈ کو انہوں نے قند کر دیا اور یورپ جاکر یہی لفظ Candy بن گيا۔
آپ تو جاپانی بھی جانتے ہیں۔ جاپانی میں کوئی لفظ Consonant پر ختم نہیں ہوتا اور جاپانیوں کو امریکی کھیل بیس بال بھی پسند ہے اور "ل" کو بھی وہ "ر" میں بدل دیتے ہیں۔ چنانچہ بیس بال بن گیا بیسو بارو جاپانی میں۔
جرمن شہر میونخ اصل میں Monk heim جسے ہم انگریزی ميں Monks home یعنی راہب کا گھر کہتے ہیں بگڑ کر Munich بن گیا۔
ہمارے عرب نام بھی ایسے ہی بدلے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر سپین کا دریا Guadalquvir عربی میں وادی الکبیر ہے۔ تو یہ ایسے ہی بدلہ ہے جیسے کوا کاگا میں۔ اردو میں کوے کے لیۓ لفظ کاگا بھی ہے۔ تبدیلی یوں آئی کہ کوے میں "و" کی جگہ "گ" لگا دیا گیا۔ اسی طرح سے اوپر کا وادی الکبیر اور سپین کے دوسرے دریاؤں کے نام بدلے گئے اور ایسے ہی آپ نے جو نام دیۓ ہیں بدلے گئے۔
کوئي بدنیتی وجہ نہیں تھی۔
خ م
ملغوزہ
ترمیمخالد بھائی سلام، آپ نے اصل میں بہت اھم نکات اٹھاۓ ہیں جن پر بات کی جاۓ تو نہ جانے کتنے ہی مقالات پر پھیل جاۓ گی اس لیۓ میں اس موضوع کو بند کرتا ہوں، ہاں صرف یہ کہوں گا کہ آپ نے حقائق کا (دانستہ یا نہ دانستہ) ملغوزہ بنایا دیا ہے، یعنی آپ نے چند زبانوں کے محدودات کو استعمال کرتے ہوۓ تاریخی نفرتوں پر پردہ پوشی کی کوشش کی ہے۔ سن 14 سو میں اسپین میں جو ہوا (مسلم و غیر مسلم سے نظر برطرف کرتے ہوۓ) اس سے آپ جیسا جہاں دیدہ ناواقف نہیں ہوسکتا۔ برا نہیں مانیۓ گا میں آپکی معلومات اور آپکے انداز کی بہت قدر کرتا ہوں آپ جیسے افراد کی ہمکو اشد ضرورت ہے۔ ویسے ایک بات بتایۓ، آپ کو کیسے پتا کہ میں جاپانی جانتا ہوں؟ دوسرے یہ ضرور بتایۓ کہ آپ کی معلومات جاپانی کے بارے میں اس قدر درست کیسے ہیں؟ کیا آپ نے جاپانی سیکھی ہے؟ یا کبھی جاپان گۓ ہیں۔ افراز
Mont Blanc
ترمیمMont Blanc کا فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے نہ کہ مونٹ بلانک۔ کیا ہمیں سب زبانوں کو انگریزی تلفظ میں درج کرنا چاہئے؟؟ اگر احباب کو اعتراض نہ ہو تو اس کا نام موں بلاں کر کے مونٹ بلانک کو رجوع کروا دیا جائے۔ مشورہ درکار ہے( اس کی ایک اور مثال پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے کی ہے جو اس طرح لکھا جاتا ہے Champs-Elysées کیا اس کو بھی چامپسے ایلیسز کہنا چاہئیے؟ یقیناً نہیں۔ ) اس لیے عرض ہے کہ فرانسیسی الفاظ کو انگریزی تلفظ کے ساتھ درج نہ کیا جائے۔--سید سلمان رضوی 20:50, 13 اپريل 2007 (UTC)
- سلمان صاحب! مونٹ بلانک کے فرانسیسی نام کے حوالے سے معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ لیکن ایک مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ مونٹ بلانک اسپین اور فرانس کی سرحد پر واقع ہے اور دونوں ممالک میں اس کے نام بھی الگ الگ ہوں گے یعنی اطالوی اور فرانسیسی میں، اگر فرانسیسی کو ترجیح دی جائے تو اطالوی کو ترجیح نہ دینے کی کیا وجہ ہوگی؟ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس کو مونٹ بلانک ہی رہنے دیا جائے۔ Fkehar 10:21, 16 اپريل 2007 (UTC)
- فہد صاحب رائے کا بہت شکریہ۔ یہ پہاڑ سپین نہیں بلکہ اطالیہ (اٹلی )کی سرحد پر واقع ہے۔ جیسا آپ نے بعد میں اطالوی کا تذکرہ کیا ہے۔ اطالیہ میں اس علاقے میں فرنچ بولی جاتی ہے۔ بہرحال اگر آپ لوگ اسے مونٹ بلانک رکھنا چاہتے ہیں تو سر آنکھوں پر۔ ویسے خود اٹلی والے اپنے ملک کو اطالیہ کہتے ہیں مگر ھم انگریزی سے اس کا ترجمہ کرتے ہیں جو ایک دلچسپ صورتحال ہے۔--سید سلمان رضوی 12:12, 16 اپريل 2007 (UTC)
- معاف کیجیے گا میں اٹلی ہی لکھ رہا تھا لیکن غلطی سے اسپین ہو گیا، اسپین اور فرانس کی سرحد پر تو کوہ پائرینیس ہیں۔ سلمان صاحب یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ معاملے کو سلجھانا چاہ رہے ہیں، آپ چاہیں تو کسی اردو کتاب یا اٹلس کا حوالہ دے کر مونٹ بلانک کا نام تبدیل کرسکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ ویسے ہم تو پتہ نہیں کون کون سی دلچسپ صورتحالیں پیدا کرتے رہتے ہیں، چلیے ایک اور سہی ؛-)
ویسے یہ مضمون آصف صاحب نے تحریر کیا تھا جو اٹلی میں ہی رہتے تھے اور انہوں نے اس کا نام مونٹ بلانک رکھا تھا کیونکہ اطالوی میں اسے مونٹ بلانک ہی کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں ماؤنٹ بلانک، اب فرانسیسی کا مسئلہ بھی درپیش آگیا ہے۔ Fkehar 12:20, 16 اپريل 2007 (UTC)
- چلیے ایسے ہی رہنے دیں۔ اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ میں نے مضمون میں اس کا فرانسیسی تلفظ بھی لکھ دیا ہے۔ ویسے اٹلی میں لوگ اپنے ملک کو اطالیہ کہتے ہیں جیسا میں نے آپ کے تبادلہ خیال کے صفحہ میں لکھا ہے۔ اس کا مقصد صرف ان چیزوں پر تندرست بحث کرنا ہے۔--سید سلمان رضوی 12:24, 16 اپريل 2007 (UTC)
بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2020)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے مونٹ بلانک پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.bfmtv.com/planete/le-mont-blanc-passe-de-4-810-metres-a-4-8087-metres-913753.html میں https://web.archive.org/web/20181226080745/https://www.bfmtv.com/planete/le-mont-blanc-passe-de-4-810-metres-a-4-8087-metres-913753.html شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 11:57، 5 اکتوبر 2020ء (م ع و)