تبادلۂ خیال:میدان
- اگر اس میدان نامی صفحے کی راہ بجانب (Redirect) ، میدان (ضدابہام) ، کردی جاۓ اور
- یہ مضمون ، میدان (ریاضی) ، کے عنوان کے تحت لکھا جاۓ تو مناسب نہیں ؟
افراز
ساحہ و میدان
ترمیماردو ٹیکسٹ صاحب دو الفاظ کے بارے میں مشورہ درکار ہے 1- Domain اور 2- Field ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک Domain کے لفظ کے لیۓ جگہ جگہ میدان کا لفظ لکھا جاتا رہا ہے ، آج Field کا صفحہ بناتے وقت یہ بات سامنے آئی کہ اسکا ترجمہ میدان کرنا درست نہیں ۔ field کے لیۓ عربی لفظ ساحہ (جمع : ساحات) اختیار کیا جاسکتا ہے تاکہ پیچیدگی سے پچا جاسکے۔ اسی سلسلے میں ریاضی کا مضمون بنام میدان کو ساحہ کی جانب منتقل کیا ہے۔ اب آپ کی راۓ چاہیۓ کہ آپ نے جس جگہ ریاضی کے مضمون میں domain کے لیۓ میدان اختیار کیا ہے اسے ساحہ سے تبدیل کرسکتے ہیں ؟ اگر آپ کے لیۓ یہ ممکن نہیں تو پھر پورے ویکی پر جہاں جہاں domain کے لیۓ میدان آیا ہے اسے تبدیل کرکہ ساحہ کرنا پڑے گا (جو کہ سانچہ خاعت اور نباتاتی جماعت بندی تک میں گڑبڑ پیدا کردے گا۔ براہ کرم ایک بار domain اور field کے الفاظ تلاش میں لکھ کر دیکھ لیجیۓ تاکہ آپ کو ان صفحات کا اندازہ ہوجاۓ جہاں جہاں یہ آۓ ہیں۔ اپنی راۓ سے آگاہ فرمايۓ۔ آپ جیسا تجویز کریں گے ویسا ہی کر لیا جاۓ گا۔ افراز
- عربی وکیپیڈیا پر فیلڈ کے لیے "حقل" استعمال ہؤا ہے، فارسی پر میدان۔ ڈومین کو تو اب تک میں ڈومین ہی لکھتا رہا ہوں۔ field ریاضی صفحات میں اتنا زیادہ استعمال نہیں ہؤا، بدلا جا سکتا ہے۔ آپ سوچ کر فیصلہ کر لیں۔ بدلنے میں زیادہ کام نہیں۔
--Urdutext 04:26, 3 فروری 2007 (UTC)
- میں نے اس بارے میں بہت غور کیا ہے اور ہر پہلو کو مدنظر رکھا ہے۔ چند نکات پیش کرتا ہوں
- کافی الفاظ (گو تمام نہیں) ایسے ہیں جو کہ عربی اور فارسی ویکی پر استعمال ہوۓ ہیں وہ عربی اور فارسی کی ہی مستند کتابوں سے الگ ہیں۔ کچھ جگہوں پر عربی ویکی پر field کے لیۓ دیگر الفاظ مثلا قائمہ وغیرہ بھی استعمال ہوۓ ہیں۔
- میں field کے لیۓ ساحہ کو ہی بہتر تو خیال کرتا ہوں مگر چونکہ اردو میں عام طور پر field کے لیۓ میدان ہی کہا جاتا ہے اس لیۓ اگر ہم اسکو ساحہ کہیں گے تو یہ ایک اور اعتراض کو دعوت دینے والی بات ہوگی۔
- لفظ ساحہ اور میدان میں اتنا ہی فرق ہے کہ جتنا domain اور field میں ہے ، یعنی تقریبا یکساں مفہوم رکھتے ہیں۔
- چونکہ domain کا لفظ عام افراد کی نسبت علمی گفتگو میں زیادہ آتا ہے لہذا اگر اسکے لیۓ ساحۃ (اردو میں ساحہ) کہا جاۓ تو شائد اعتراضات کم ہوں گے۔
- لہذا میری ناچیز راۓ میں پورے ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین میں ، domain کو ساحہ ---- اور field کو میدان کردیا جاۓ۔ ایسا کرنے سے عام آدمی کو الجھن نہیں ہوگی۔
کیا ایسا مناسب ہے آپ کے خیال میں ، اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو میں domain کو ساحہ سے تبدیل کرنے کا کام شروع کرتا ہوں ۔ خاصہ محنت والا کام ہے مگر چند روز میں آہستہ آہستہ انشااللہ کر ہی لوں گا۔ افراز
- مناسب فیصلہ ہے۔
--Urdutext 05:23, 3 فروری 2007 (UTC)
مغالطہ
ترمیماسے میدان سے میدان (ریاضی) کر دیا اور میدان کو رجوع مکرر کرنے کی بجائے میدان (ضد ابہام) کیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:41, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)