تبادلۂ خیال:نامیہ
جب organ کو عضو کہا جاتا ہے تو organism کو ‘‘عضوئیہ’’ کہنا چاہئے. کیونکہ انگریزی لفظ organism بھی organ ہی سے اسمِ صفت ہے. جیسا کہ ایک معروف انگریزی لغت میں درج ہے:
an individual constituted to carry on the activities of life by means of organs separate in function but mutually dependent
عربی میں بھی اِس کیلئے عضو سے ماخوذ اسمِ صفت ‘‘متعضیہ’’ استعمال کیا جاتا ہے. فارسی میں عضو کو اندام کہاجاتا ہے. اور organism کو اندامگان، جو کہ اندام سے اسم صفت ہے.
نامیہ اسم صفت ہے نمو سے. یعنی بڑھنے والی، بڑھانے والی، نمو کرنے والی.
--محبوب عالم 15:51, 12 ستمبر 2008 (UTC)
organ اور organism بالکل الگ چیزیں ہیں
ترمیمجناب محبوب صاحب ؛ متعضہ اور عضویہ دونوں کا استعمال (خواہ وہ کسی بھی لغت میں ہو) organism کے لیۓ قطعی غلط ہے۔ organism نا تو organ سے نکلتے ہیں اور نا انکا براہ راست کوئی تعلق organs سے ہوتا ہے۔ خلیات سے ملکر انسجہ بنتے ہیں اور انسجہ سے پھر مل کر عضو بنتے ہیں اور عضو سے پھر ملکر نظام بنتے ہیں اور نظاموں سے پھر ایک پورا جاندار تشکیل پاتا ہے۔ organelle کو عضیہ (جمع : عضیات) کہا جاتا ہے۔ جبکہ organism ایک مکمل حیات کا نام ہے وہ جانوروں میں بھی ہوسکتا ہے پودوں میں بھی ہو سکتا ہے اور جراثیم میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔ اسکی درست ترین عربی ؛ متعضہ یا عضویہ نہیں بلکہ --- حئ ----- کی جاتی ہے۔
نامیاتی کیمیاء یا organic chemistry کا لفظ اصل میں زندہ اجسام یعنی (نامیات یا organisms) سے حاصل ہونے والے مرکبات کی کیمیاء کے لیۓ اختیار کیا جاتا تھا لیکن آج کل نامیاتی کیمیاء سے مراد کاربن اور اسکے مرکبات کی کیمیائی ساخت و تعملات کے مطالعے کے علم کی لی جاتی ہے، خواہ وہ قدرتی ہوں یا مصنوعی۔ اصل میں organic کا لفظ حیاتیات میں organism سے تعلق کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے اور organism زندہ چیز کی تنظیم (organization) کو کہتے ہیں، اور جب یہ زندہ چیز کی تنظیم کسی جاندار کے جسم کا حصہ ہو (مثلا دل ، دماغ وغیرہ) تو ایسی صورت میں اسکے لیۓ organ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے اور اگر یہ زندہ چیز کی تنظیم بذات خود آزادانہ حیثیت سے اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہو تو عموماً اسکے لیۓ organism کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔ ان تمام الفاظ کی اساس ایک ہی ہے۔ organ کو اردو میں عضو کہتے ہیں اور organism کو نامیہ کہا جاتا ہے ۔ ابتداء میں چونکہ وہ مرکبات جن کو آج کل نامیاتی مرکبات میں شمار کیا جاتا ہے دراصل زندہ اجسام یا نامیہ سے حاصل کیۓ گۓ تھے اور اسی تعلق کی وجہ سے انکو نامیاتی مرکبات یا organic compounds کہا گیا اور اسی تعلق کی وجہ سے کیمیاء کی اس شاخ کا نام نامیاتی کیمیاء ہے۔ --سمرقندی 16:04, 12 ستمبر 2008 (UTC)