تبادلۂ خیال:نجمی شفائی توانائی

نجمی شفائی توانائی کے عنوان سے ایک نیا صفحہ شروع کیا جارہا ہے انشاء اللہ تعالی اسے آئندہ مزید وسعت دی جائےگی۔ شکریہ وسلام --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:10, 18 اگست 2014 (م ع و)

تجویز

ترمیم

میری تجویز ہے کہ اس مضمون کو نجمی شفائی توانائی سے نجمی کی جانب ری ڈائرکٹ کر دیا جائے تاکہ وہ نجمی شفائی توانائی کے ساتھ ساتھ صرف نجمی کے نام سے بھی کھلے وسلام --مہتاب عالم مہتاب 10:13, 18 اگست 2014 (م ع و)

  • آپ کی تجویز بہتر ہے مگر نجمی شفائی توانائی کا علم ابھی اتنا مشہور نہیں ہے صرف نجمی سے اس کی اصل شناخت کھو جائے گی میرا تو خیال ہے اسے نجمی شفائی توانائی ہی رہنے دیا جائے۔ شکریہ و سلام --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:41, 19 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم!

ترمیم

نجمی شفائی توانائی کے عنوان سے یہ صفحہ طریقہ علاج کے حوالے سے شروع کیا گیا تھا. عبید بھائی کو نجمی شفائی توانائی (کتاب) کے مضمون کے حوالے سے ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ یہ مضمون صرف کتاب کے حوالے سے لکھا گیا ہے. اس لئے یہاں صرف کتاب کے حوالے سے ہی لکھا جائے طریقہ علاج کے حوالے سے ایک مضمون الگ سے لکھا جائے. جب یہ کام شروع کیا گیا تو طریقہ علاج کے مضمون کو کتاب کے مضمون کے ساتھ ضم کردینے کا سانچہ لگا دیا گیا۔ بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی؟ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:01, 20 اگست 2014 (م ع و)

جی بلکل میں نے یہ مشورہ دیا تھا، مگر کیا اس میں کوئی ایسی بات ہے جو آپ نے نجمی شفائی توانائی (کتاب) میں بیان نہ کی ہو؟۔ غلطی تو اب بھی وہ ہی ہو رہی ہے۔ وہاں پر جس طرح آپ نے مضمون کا پیٹ بھرنے کے لیے یہ معلومات دیں ہیں ، ادھر بھی وہ ہی معلومات ہیں تو کسی منتظم نے یہ سانچہ لگا دیا، کیونکہ کہ ایک ہی طرح کی معلومات دو الگ الگ جگہوں پر کیوں؟ ایک اصول یاد کر لیں، جس موضوع پر مضمون موجود ہو اس کا ذکر دوسرے مضامیں میں ہمیشہ ضمنی کیا جائے گا۔ نہ کے وہ ہی معلومات ساری کی ساری اٹھا کر دوسری جگہ لگا دی جاہیں۔ آپ ریکی یا دوسرے طبی یا روحانی طریقہ علاج پر لکھے گئے مضامیں دیکھ لیں، جس طرح وہاں پر کسی متبادل طریقہ علاج کا تعارف، تاریخ، و دیگر معلومات ہیں، ادھر بھی اسی طرز پر دینے کی کوشش کریں، اور متابادل نہ لکھیں متبادل لکھیں۔ یہ غلطی بار بار کی جارہی ہے۔ کتاب کا اپنا حوالہ کل میں نے ایک جگہ شامل کیا ہے، جب کتاب موجود ہے آپ کے پاس تو آپ تینوں مضامیں باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔ کتاب کا اپنا حوالہ باقی سب حوالوں سے مستند مانا جائے گا، نہ کہ کسی اخبار میں تبصرہ کتب کا حوالہ۔۔۔۔ طبی موضوعات (طریقہ علاج) پر لکھنے والوں پر زیادہ توجہ اس لیے دی جاتی ہے کیوں کہ یہ زندگی و موت کا مسئلہ ہوتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:34, 22 اگست 2014 (م ع و)
  • عبید رضا بھا ئی آپ سے ایک درخواست ہے کہ آپ کتاب اپلوڈ کرکے اس کا مطالعہ کریں اور پھر طریقہ علاج پر ایک مضمون خود سے بنا دیں میں رائٹنگ کے حوالے سے کافی ویک ہوں اور مجھے ویکیپیڈیا کے حوالے سے زیادہ تجربہ بھی نہیں ہے آپ کا کام ویکیپیڈیا پر میں دیکھ چکی ہوں آپ واقعی ٹیلنٹڈ ہیں اور ویکیپیڈیا کے ایک سرگرم اور مخلص رکن ہیں۔ وسلام --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:42, 24 اگست 2014 (م ع و)


جی میں ضرور لکھتا، مگر میری طریقہ ہائے علاج پر معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اور مجھے افسوس ہے کہ میری اس موضوع سے کوئی خاص دلچسپی بھی نہیں رہی کبھی، اوپر سے یہ معاملہ انسانی زندگی کا ہے،کتاب میں نے اپنے پاس اتاری تھی، چند صفحات پڑھے باقی سرسری نظر ڈالی۔۔۔۔ آپ کے پاس کتاب ہے، اس سے آپ ضروری معلومات حوالہ کے ساتھ، بغیر کسی ذاتی تشریح کے، لکھ دیں، زبان کی کوئی غلطی ہو تو وہ کوئی نہ کوئی درست کردے گا۔ بس ایک مصمون کی معلومات اسی میں بیان کریں، دوسرے کی دوسرے میں، ضروری نہیں کہ مضمون طویل ہی ہو، مختصر لکھیں، جو ابہام پیدا نہ کرے، بعد میں ساتھ ساتھ معلومات ملتی رہتی ہیں ان کو تب شامل کیا جا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:27, 24 اگست 2014 (م ع و)

تعصب بازی

ترمیم

مضمون نجمی شفائی توانائی حذف کردیا گیا بوجہ تعصب بازی--Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:44, 17 جنوری 2015 (م ع و)

واپس "نجمی شفائی توانائی" پر