تبادلۂ خیال:نظریۂ اضافیت

دو مضامین اک ہی عنوان پر


you should have to merge it...... both are good! keep getting on boys

  • عادل بھائی آپ ہی مدغم کردیجیۓ، جو آسان ہو اسکو دوسرے کے نیچے آسان الفاظ کی سرخی لگا کر رکھا جاسکتا ہے۔ یا پھر انتظار کیجیۓ۔ افراز

اضافت یا اضافیت ترمیم

میرے خیال کے مطابق اضافیت کی جگہ اضافت درست ہے۔ اسے کئی جگہ دیکھا ہے مثلاً ٹیکسٹ(نصاب) کی کتب میں۔ ایک رابطہ بھی دیکھئے۔ [بی بی سی] میرا یہ خیال ہے کہ اس بارے میں باقی احباب سے بھی مشورہ لے لیا جائے۔ --سید سلمان رضوی 02:38, 10 مارچ 2007 (UTC)

بی بی سی کا حوالہ کافی نہیں۔ بی بی سی پر اردو بلحاظ گرامر و املا بسا اوقات کافی غلط ہوتی ہے۔ اضافت اردو میں اور بہت سے معنوں میں استعمال ہوتا ہے لہذا اس کا آئنسٹائن کے نظریہ کے لیے استعمال نہ صرف غلط ہو گا بلکہ علمی طور پر بھی مسائل کا موجب ہو گا۔ اگر لفظ "اضافت" کے حق میں کسی اعلی درجی کی سائنسی کتاب کا حوالہ موجود ہو تو کتاب کا نام و مصنف کا نام بیان کیجیئے تا کہ باقی مدونین بھی جائزہ لے سکیں۔ اپنی رائے کے حق میں میں ایک انتہائی قابل بھروسہ ویب سائیٹ http://urduseek.com/ کا حوالہ پیش کرتا ہوں۔ اضافت اور اضافیت دونوں کو اس پر سرچ کر کے دیکھیں تو دونوں کے استعمال کا فرق کافی واضح ہو جاتا ہے۔ حیدر 18:07, 10 مارچ 2007 (UTC)
  • میں خود بھی اضافیت ہی کو مناسب سمجھتا ہوں لیکن اگر سلمان صاحب کی راۓ میں وزن ثابت ہوتا ہے تو پھر اسے اضافت ہی کرنا پڑے گا۔ سلمان صاحب اگر آپ بی بی سی کے علاوہ کسی اور جگہ کا حوالہ دیں سکیں تو فیصلہ آسان ہوجاۓ گا۔ فی الحال مضمون کا صرف نام اضافت کیا ہے اور دیگر جگہوں پر اضافیت کا لفظ ہی موجود ہے۔ اب مزید تبدیلیاں میرا خیال ہے کہ یہاں فیصلہ ہونے کے بعد ہی کی جائیں تو مناسب ہے۔ سمرقندی
  • اسے تو اضافت ہی پڑھا ہے۔ ویسے اسے عربی اور فارسی دونوں میں نظریہ نسبیت کہا جاتا ہے۔ میں کچھ حوالے ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
  • آپ نے دیوان عام میں شائد توجہ نہیں دی کہ میں نے نظریۂ نسبیت ہی کو درست کہا ہے اور ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کہـ چکا ہوں کہ اضافت اور اضافیت دونوں ہی نہ مناسب ہیں، اب اگر غلط کو ہی درست کہنے پر اصرار کیا جاۓ تو میں کیا کرسکتا ہوں جناب۔ سمرقندی
  • یہاں موئن جو دڑو پر ہونے والی بحث کی کہانی دہرائی جارہی ہے، جہاں خالد محمود صاحب کا اصرار تھا کہ اسے موہن جو داڑو ہونا چاہئے کیونکہ یہی مستعمل ہے جبکہ مجھ ناچیز کی رائے یہ تھی کہ اصل لفظ موئن جو دڑو ہے۔ بالکل اسی طرح پاکستان میں دستیاب اردو کی جامع ترین لغت فیروز اللغات جامع کے مطابق اصل لفظ نظریۂ اضافیت ہے جبکہ مستعمل لفظ نظریۂ اضافت جو غلط ہے۔ اس لیے میری رائے کے مطابق اسے نظریۂ اضافیت ہونا چاہئے۔ (حوالہ: فیروز اللغات جامع اردو، صفحہ نمبر 1433) Fkehar 11:29, 12 مارچ 2007 (UTC)
  • میرے خیال میں اب کسی مزید بحث کی گنجائش نہیں رہی۔ نظریۂ اضافت کو واپس اضافیت کیا جارہا ہے۔ سمرقندی
واپس "نظریۂ اضافیت" پر