تبادلۂ خیال:نیا سنگی دور
- آصف صاحب سلام علیکم۔ ماشااللہ بہت خوب مضامین لکھ رہے ہیں آپ ، پڑھ کر جی خوش ہو جاتا ہے۔ ایک بات ذہن میں آئی تھی سوچا آپ سے کہ دوں ، Neolithic کے لیۓ عربی نوحجری یا فارسی نوسنگی کے الفاظ میں سے کسی ایک کو اختیار کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ یہ ایسے ہی خیال آگیا تو کہ رہا ہوں آپ اگر نیولتھک کو ہی بہتر سمجھتے ہیں تو جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسے ہی ٹھیک ہے۔ وسلام ، سمرقندی
سلام
شکریہ ۔ میرے علم میں یہ الفاظ نہ تھے۔
اگر آپ میرے کسی بھی مضمون میں کوئی تبدیلی محسوس کریں اور کر دیں تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔ کم از کم کوئی پڑھ تو رہا ہے میرا لکھا۔ اجازت کی یا کسی تکف میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انگریزی لفظ استعمال کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اسی کو سب جانتے ہیں اور استعمال بھی کرتے ہیں، ہمیں کتابوں میں بھی یہی پڑھایا جاتا ہے۔
--Asif Rabani 11:52, 31 اکتوبر 2007 (UTC)
- ارے میرے بھائی آصف صاحب ، آپ نے مجھ ناچیز کی بات پر توجہ فرمائی بہت شکر گذار ہوں۔ اب آپ کی اسی حوصلہ افزائی سے یہ کہنے کی ہمت ہو رہی ہے کہ اسی انداز میں Mesolithic کے لیۓ میان سنگی اور Paleolithic کے لیۓ قدیم سنگی ، کے الفاظ آسکتے ہیں۔ اور جہاں تک رہی بات مضامین پڑھنے کی تو جناب اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ میں ---- آپ کے ، فہد ، اردو ٹیکسٹ اور سلمان ---- کے مضامین کا ایک ایک لفظ پڑھ جاتا ہوں، بلکہ یوں سمجھیۓ کہ چاٹ لیتا ہوں : - ) سمرقندی
نیا سنگی دور سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر نیا سنگی دور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔