تبادلۂ خیال:پاکستانی شیعہ شخصیات کی فہرست
قائد اعظم محمد علی جناح کو شیعہ شخصیات کی فہرست سے خارج کرنا تنگ نظری ہے
ترمیممتعدد حوالہ جات کے ہوتے ہوئے جناح کو شیعہ مسلمانوں کی فہرست سے خارج کرنا ایسا ہی عمل ہے جیسے نوابزادہ لیاقت علی خان یا علامہ اقبال کو زبردستی شیعہ بنا دیا جائے- آخر جناح کے مسلک کو قبول کر لینے میں کیا حرج ہے؟ کیا اس تعصب کی وجہ سے معاشرے نے پہلے کم نقصان اٹھایا ہے؟متعدد حوالوں میں سے یہ پانچ میں نے پیش کیے تھے: 1.Abul Hassan Isphani, "Quaid-e-Azam Jinnah, as I Knew Him "، Forward Publications Trust Karachi (1967)۔ 2. آپ کا نکاح ایک شیعہ عالم نے پڑھایا اور آپ کے نکاح نامے پر آپ کا مسلک اثنا عشری شیعہ لکھا ہوا ہے- اس نکاح نامے کا ایک عکس اس قدیم کتاب میں دیکھا جا سکتا ہے: کتاب "محمد بن قاسم سے محمد علی جناح تک" صفحہ 501، نفیس اکیڈمی، کراچی۔3. آپ کا پہلا جنازہ گورنر ہاؤس میں شیعہ طریقے پر ہوا، آپ کی جائداد بھی محترمہ فاطمہ جناح کو شیعہ طریقے پر منتقل کی گئی، تفصیل اس کتاب میں: Khalid Ahmed, "Sectarian War: Pakistan's Sunni-Shia Violence and its links to the Middle East", Oxford University Press, 2011. 4."فتاویٰ مفتی محمود" میں شیعہ حضرات کا جنازہ نہ پڑھنے کے فتووں کے ذیل میں قائد اعظم کے شیعہ ہونے کی وجہ سے علامہ شبیر احمد عثمانی کی طرف سے ان کا جنازہ پڑھنے کو غلطی قرار دیا گیا ہے- 5. مسلک دیوبند کے اکابر میں سے مفتی کفایت ﷲ دہلوی صاحب کے مطابق قائد شیعہ ہونے کی وجہ سے رسمی مسلمان ہیں، حقیقی نہیں، حوالہ: کتاب " کفایت المفتی"، جلد نہم، کتاب السیاسیات، فتاویٰ نمبر: ٥٣٩، ٥٣٨، ٥٥٤، ٥٥٥.Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:59، 4 اپریل 2018ء (م ع و)
- @Dr. Hamza Ebrahim: حمزہ بھائی بالکل درست کہہ رہے ہیں مگر جتنے حوالے آپ نے شیعہ ہونے کے دیے ہیں ان سے کئی زیادہ سنی ہونے کے بھی موجود ہیں۔ التجا ہے کہ محمد علی جناح کو نہ سنی فہرست میں درج کریں اور نہ ہی شیعہ فہرست میں۔ جناب یہ دائرة المعارف ہے یہاں معتدل نقطہ نظر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، یہ آپ بلاگ نہیں ہے اور نہ ہی سنی یا شیعہ ویکیپیڈیا ہے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 09:22، 5 اپریل 2018ء (م ع و)
- بہتر یہی ہے کہ قائد اعظم کو کسی فہرست میں نہ ڈالاا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:15، 6 اپریل 2018ء (م ع و)
جناح کو سنی کہنا ایسا ہی ہے جیسے اقبال اور لیاقت کو شیعہ کہنا، انکے سنی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ انکے نکاح نامے میں انکا مسلک شیعہ اثنا عشریہ لکھا ہے، عدالت میں وزیراعظم لیاقت علی خان اور دیگر ساتھیوں نے بھی انکے شیعہ ہونے اور شیعہ طریقے پر انکی تدفین کی گواہی دی۔ انکے خلاف شیعہ ہونے کی بنیاد پر فتوے دیئے گئے تو بھی انہوں نے کبھی اپنے شیعہ ہونے سے انکار نہ کیا۔ جناح کو شیعہ نہ کہنا تعصب و تنگ نظری ہے، اعتدال نہیں۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپکو صرف وہ جناح قبول ہے جو آپکے مسلک کا ہو، شیعہ چاہے جناح جیسا کیوں نہ ہو آپ کو ہضم نہیں ہو سکتا!
Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:40، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- تنگ نظری کی بات نہیں بات وپ:منن اصول کی ہے!— بخاری سعید تبادلہ خیال 19:08، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
وہ اصول یہ ہے کہ:- "ویکیپیڈیا کے تمام مضامین اور دیگر اندراجات لازماً معتدل نقطۂ نظر کے تحت لکھے جانے چاہئیں جو ممکنہ حد تک بلا کسی تعصب مصدقہ و شائع شدہذرائع میں آنے والے تمام نقطۂ ہائے نظر کی غیر جانبدارانہ ترجمانی کرتے ہوں۔ یہ معتدل نقطہ نظر ناقابلِ گفت و شنید ہے اور تمام مضامین اور جملہ صارفین و منتظمین کے لیے واجب العمل ہے"۔
معتدل نکتہ نظر تاریخی حقائق کا اقرارکرنا ہے۔ اگر معتدل نکتہ نظر سے مراد صبح کو شام قرار دینا سمجھا جائے تو یہ غلط فہمی ہے۔ اعتدال کی اس تعریف کے لحاظ سے تو کسی بھی شیعہ شخصیت کو سنی کہا جا سکتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں شیعہ مخالف تعصب کا ایک پہلو مثبت کردار والے شیعوں سے انکی مسلکی شناخت سلب کرنا ہے تاکہ شیعوں کو صرف بری شہرت والے ماضی کے کرداروں تک محدود کیا جائے۔ مثلا میر جعفر کو تو شیعہ مانا جاتا ہے مگر یہ ذکر نہیں ہوتا کہ سراج الدولہ بھی شیعہ تھے۔ Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:16، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- ناجانے کیوں، مگر آپ کی ترامیم مجھے اکثر فرقہ وارنہ لگتی ہیں۔ معتدل نقطہ نظر / غیر جانبداری کے تحت جناح کو کسی بھی فہرست میں رکھنا مناسب نہیں، خواہ وہ شیعہ ہو یا سنی۔ مذہب پر تو اختلاف نہیں ناں؟ تو بھائی صرف اسلام لکھیں، اسلام لکھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ شیعہ سنی دونوں ہی مسلمان ہیں تو اختلاف کیسا ہے؟ چاہے وہ سنی تھے شیعہ تھے اس سے مذہب پر اثر ہوگا؟— بخاری سعید تبادلہ خیال 19:24، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
قائد اعظم نے برطانوی ہند کے قانون مین اپنے لیے فقہ جعفریہ کا انتخاب کیا، انکا نہ صرف نکاح شیعہ اثنا عشری مسلک پر ہوا بلکہ انکی محبوب اہلیہ نے وفات پائی تو آپ نے انکو بمبئی کے شیعہ خوجہ اثنا عشری قبرستان میں شیعہ طریقے پر دفن کیا۔ آج بھی انکی قبر وہیں ہے۔ آپ خواجگان ٹرسٹ کے رکن بھی تھے اور آخر عمر تک انکو رکنیت فیس بھجواتے رہے۔ قائد اعظم کا مسلک شیعہ اثنا عشری ہونا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:25، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- بھلے ہو، مگر فہرست میں نہیں رکھیں۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 19:27، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
بھائی ولی پیڈیا پیج پر انکا فرقہ سنی لکھا ہوا ہے مگر آپ کو کبھی یہ چیز فرقہ وارانہ نہیں لگی۔ میں حوالہ جات دکھا کر بھی فرقہ وارانہ لگتا ہوں؟ فرقہ وارانہ بات وہ ہوتی ہے جو حقائق کے بجائے فرقے سے وابستگی کی وجہ سے کی جائے۔ اگر جناح شیعہ ہیں تو انکو شیعہ کہنا فرقہ واریت نہیں ہو سکتی۔ البتہ اگر اقبال سنی ہیں اور اس حقیقت کو جھٹلا کر انکو شیعہ کہا جائے یا صرف مسلمان کہا جائے تو یہ فرقہ وارانہ ترمیم ہو گی۔ Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:29، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- آپ وہاں لکھ دیں شیعیت میں ان کو شیعہ اور سنیت میں سنی مانا جاتا ہے۔ گرو نانک مسلمان تھے یا توحید پرست؟ یہ تو وہی سوال ہوا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 19:32، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- @Dr. Hamza Ebrahim: درستی شد— بخاری سعید تبادلہ خیال 19:36، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
جناح جب خود شیعہ شخصیات کی فہرست میں رہے تو ان سے یہ حق کوئی کیسے چھین سکتا ہے؟ بابا گرونانک صاحب اگر کسی دستاویز میں خود کو مسلمان کہہ گئے ہوں تو کسی کو کیا حق ہو گا کہ وہ انکو صرف توحید پرست کہے؟ آپ جان بوجھ کر بات کو نہیں سمجھنا چاہتے۔ آپ فرقے کی تنگ گلیوں سے نکل کر تاریخی واقعیت کو دیکھنے کی کوشش کریں۔ Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:01، 31 دسمبر 2018ء (م ع و)
- دیکھیے کتب میں اگر ان کا فرقہ جو بھی لکھا ہو اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ پالیسی کے تحت یہ سب کرنا غلط ہے۔ آپ فرقے کی تنگ گلیوں سے نکل کر تاریخی واقعیت کو دیکھنے کی کوشش کریں۔ اسے میں ایک بہتان سمجھوں گا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:50، 1 جنوری 2019ء (م ع و)
- باقی سب شخصیات کو اس فہرست میں شامل کرنا حلال اور قائد اعظم کو شامل کرنا حرام، چاہے یہ دستاویزی اور تاریخی ثبوت کی بنیاد پر ہی کیوں نہ ہو۔ عجیب ضد ہے بھائی!— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- آپ کا لہجہ بدتمیزی والا ہے براہ مہربانی ادب سے! محترم ان شخصیات کے فرقے میں کسی قسم کا اختلاف نہیں جناح کے فرقے میں اختلاف ہے۔ آپ کیوں اصول و قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ اور غیر جانبداری کو تنگ نظری کی گالی دینا بند کیجیے۔ مجبوراً ہمیں کارروائی کرنی ہوگی۔ پیشگی شکریہ— بخاری سعید تبادلہ خیال 11:19، 1 جنوری 2019ء (م ع و)
- باقی سب شخصیات کو اس فہرست میں شامل کرنا حلال اور قائد اعظم کو شامل کرنا حرام، چاہے یہ دستاویزی اور تاریخی ثبوت کی بنیاد پر ہی کیوں نہ ہو۔ عجیب ضد ہے بھائی!— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
اب تو آپ دھمکی دینے پر آ گئے بھائی۔ آپ مجھے شروع سے تعصب کے الزام کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ میرا موقف قائد کی زندگی کی قانونی دستاویزات اور تاریخی شہادتوں کی بنیاد پر قائم ہے، لہذا تعصب کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ دستاویزات میں انکے شیعہ اثنا عشری ہونے پر کوئی اختلاف نہیں، عوامی سطح پر بھی جنرل ضیاء الحق کے زمانے تک کوئی اختلاف نہیں تھا۔ اسکے بعد شیعوں کیلئے سماج میں جگہ تنگ کی جانے لگی تو قائد کا شیعہ ہونا متعصب لوگوں کیلئے قابل قبول نہ رہا۔ آپ تاریخی حقیقت کے ذکر سے نہ گھبرائیں، جیسا آئن سٹائن کے یہودی ہونے، یا ڈاکٹر عبدالسلام کے احمدی ہونے کے اقرار سے لوگ یہودی یا احمدی نہیں ہو جاتے ایسا ہی قائد اعظم کے شیعہ اثنا عشری ہونے کے اقرار میں کوئی آفت نہیں آ جائے گی۔ کسی پاکستانی کے غیر متعصب ہونے کا لٹمس ٹیسٹ یہی ہے کہ کیا وہ قائد اعظم کا شیعہ ہونا ہضم کر سکتا ہے؟ آپ پر اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی بات کرنے سے زیادہ بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اہم تاریخی شخصیت کے معاملے میں ذاتی جذبات کو پرے رکھ دیں اور وکی پیڈیا کو صحیح معلومات کے پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آنے دیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ قائد اعظم کو سنی کہنا تاریخی ثبوتوں پر قائم ہے تو انکو یہاں درج کریں۔ اردو وکی پیڈیا کا معیار علمی مکالمے سے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔ ہم سب سیکھنے کے عمل سے گذر رہے ہیں۔
- سنی تو جناح کو شیعہ نہیں مانتے۔ تو بات یہیں پر ختم ہو جاتی ہے۔ غیر جانبداری اسی کا نام ہے۔ یسوع کو ابن اللہ کہا جاتا ہے کیا آپ ان کو ابن اللہ کہنا ہضم کریں گے؟ آپ مجھے شروع سے تعصب کے الزام کا نشانہ بنارہے ہیں یہ بہتان سے زیادہ کچھ نہیں، میں آپ کو ویکی قوانین بتا رہا تھا مگر میں مزید آپ سے بحث نہیں کروں گا۔—— بخاری سعید تبادلہ خیال 11:39، 1 جنوری 2019ء (م ع و)
سنی مورخ انکو شیعہ مانتے ہیں۔ ایک مثال کے طور پر حامد میر کے کالم اور ویڈیوز دیکھ لیجئے جن میں وہ پاکستان میں شیعہ سنی ہم آہنگی کیلئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی ہم آہنگی کی مثال دیتا ہے۔ اوپر دیئے گئے حوالوں میں اکثر سنی ہیں۔ بڑے ناموں میں سے قائد ملت لیاقت علی خان، مفتی محمود، مفتی ہدایت اللہ دہلوی، سب سنی تھے۔ آزادی سے پہلے اور اسکے بعد چالیس سال تک جناح کو سبھی شیعہ ہی مانتے تھے۔ انکا مسلک کبھی انکی سیاسی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنا حالانکہ مجلس احرار اور جمعیت علمائے ہند نے سنیوں کو اس بنیاد پر قائد کا مخالف بنانا چاہا مگر ناکام رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے شیعوں کیلئے بھی اسوہ قائداعظم کی شخصیت ہے، اور انکا مسلک سامنے لا کر ہی شیعہ عوام کو فرقہ پرست افراد سے دور کیا جا سکتا ہے۔ خیر اب تو آپ نے محترمہ فاطمہ جناح کو بھی پاکستانی شیعہ شخصیات کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ آہستہ آہستہ ولی پیڈیا پر شیعوں کیلئے صرف سپاہ محمد جیسے لوگ ہی رہ جائیں گے۔ تمام مثبت کردار والوں کو سنی، یا "صرف مسلمان"، قرار دیا جائے گا۔
بیرونی روابط کی درستی (فروری 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے پاکستانی شیعہ شخصیات کی فہرست پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://webzpk.com/tag/ayyan-ali/ میں https://web.archive.org/web/20151224112721/http://webzpk.com/tag/ayyan-ali/ شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 22:52، 3 فروری 2021ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (ستمبر 2023)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے پاکستانی شیعہ شخصیات کی فہرست پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://boulder-wadg.org/pdfs/Nas_routline_Ch4-6.pdf میں https://web.archive.org/web/20160304063839/http://boulder-wadg.org/pdfs/Nas_routline_Ch4-6.pdf شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 17:42، 27 ستمبر 2023ء (م ع و)